عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ 22 فروری 2024 کو نئی دہلی میں ملک گیر پنشن عدالت کی صدارت کریں گے

Posted On: 21 FEB 2024 6:52PM by PIB Delhi

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ22 فروری 2024 کو نئی دہلی میں ملک گیر پنشن عدالت کی صدارت کریں گے۔ پنشنرز کی شکایات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور محکمہ پنشن اینڈ پنشنرز ویلفیئر کی جانب سے پنشن عدالتوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد پنشنرز کی شکایات کو تیزی سے حل کرنا ہے۔ اس کے ذریعے متعدد اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جاتا ہے تاکہ موقع پر ہی حل فراہم کیا جا سکے۔

سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پر پنشنرز کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے 22 فروری 2024 کو عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی سربراہی میں محکمہ پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے ذریعے ملک گیر پنشن عدالت بلائی گئی ہے۔

پنشن عدالت 12 وزارتوں/محکموں کے پنشن یافتگان کی شکایات کا احاطہ کرے گی جن میں وزارت داخلہ، محکمہ دفاع، مالیات، سی بی ڈی ٹی، محکمہ اقتصادی امور، محکمہ سابق فوجیوں کی بہبود، وزارت ہاؤسنگ اور شہری امور، وزارت ریلوے اور وزارت ثقافت شامل ہیں۔ 105 پنشن یافتگان کی شکایات کو بحث کے لیے درج کیا گیا ہے، جن میں ریٹائرمنٹ کیسز، فیملی پنشن کیسز اور رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیسز شامل ہیں۔

پنشن عدالت میں محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر کے سیکرٹری، 12 وزارتوں/محکموں کے سینئر حکام، 50 پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز اور شکایات درج کرانے والے پنشنرز شرکت کریں گے۔

******

 

 

ش ح۔  ش ت   ۔ م  ص

U-NO. 5226


(Release ID: 2007855) Visitor Counter : 85
Read this release in: English , Hindi