سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذوروں کو بااختیار بنانا: حکومت نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
Posted On:
21 FEB 2024 7:55PM by PIB Delhi
آج کا دن معذور افراد کو بااختیار بنانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔ بحالی یا باز آبادکاری کی سہولیات کو بڑھانے اور شمولیت کو فروغ دینے کے مقصد سے یہ منصوبے ہر شہری کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں مختلف علاقوں میں مختلف ضروری سہولیات کا افتتاح دیکھا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وریندر کمار نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے ثابت قدم عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے شمولیت اور بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا، ایک ایسے معاشرے کا تصور کیا جہاں ہر فرد ترقی کر سکے۔
تقریب میں ورچوئل طور پر شامل ہوتے ہوئے، ریاستی وزیر کماری پرتیما بھومک اور سینئر رکن پارلیمان روی شنکر پرساد نے تیز رفتار پیش رفت کی ستائش کی اور معذور برادری کو بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ وژن کی تعریف کی، جو وزیر اعظم مودی کے مضبوط اور قابل ہندوستان کے وژن کی بازگشت ہے۔
اپنے خطاب میں، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے معذوری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے جامع نقطہ نظر پر روشنی ڈالی، تربیت اور تعلیم کے مواقع کو بڑھانے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ سہولیات اور شراکت داری کو بڑھانے پر زور دیا۔
آج مندرجہ ذیل سہولیات کا افتتاح ہو رہا ہے۔
1. ایس وی این آئی آر ٹی اے آر، کٹک میں پیشہ ورانہ تربیتی مرکز: 4563 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی یہ جدید ترین سہولت معذور افراد کو جامع پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرے گی، بشمول ایل ای ڈی مرمت، بیوٹی تھراپی، موبائل ہارڈویئر کی مرمت، اور سافٹ اسکلز. ورکشاپس، ہالز اور ہاسٹل کی رہائش سے لیس، یہ معذور افراد کی کمیونٹی کے لیے امید اور مواقع کی ایک کرن کی نمائندگی کرتا ہے۔
2. قابل رسائی ہاسٹل: سی آر سی پٹنہ اور گوہاٹی میں ہاسٹلز کا عملی طور پر افتتاح کیا گیا، جس سے تعلیم اور تربیت حاصل کرنے والے معذور طلباء کے لیے آرام دہ رہائش اور مدد کو یقینی بنایا گیا۔
3. نئی تعمیر شدہ عمارتیں: راج ناندگاؤں، داونگیرے، اور گورکھپور میں جامع علاقائی مراکز نے اپنی نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا خیرمقدم کیا، بحالی اور معاون خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بڑھایا۔
4. ہائیڈرو تھراپی یونٹ کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیا: ہنس فاؤنڈیشن، این آئی ای پی آئی ڈی ، سکندرآباد کے تعاون سے، ایک جدید ترین ہائیڈرو تھراپی یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس اقدام کا مقصد معذور افراد کے لیے علاج معالجے میں انقلابی سطح پر کام کرنا ہے، جس سے ملک بھر میں معیاری دیکھ بھال کی ایک مثال قائم کی جائے گی۔
جیسے جیسے قوم مزید جامع مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے، یہ اقدامات سب کے لیے مساوی مواقع اور وقار کو یقینی بنانے میں حکومت کی فعال کوششوں کا ثبوت ہیں۔
******
ش ح۔ ش ت ۔ م ص
U-NO. 5224
(Release ID: 2007850)
Visitor Counter : 93