عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مارچ 2024  تک سی پی جی آر اے ایم ایس  موبائل ایپلی کیشن کے مکمل آغاز، ریاست گجرات میں سی پی جی آر اے ایم ایس کے 7.0 ورژن کے نفاذ، سی ایس سی - سی پی جی آر اے ایم ایس کے اشتراک کو مستحکم بنانے اور  علاقائی زبانوں میں سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹوں کے ترجمے کے لئے انووادنی اے آئی ٹول کے استعمال سے سی پی جی آر اے ایم ایس کی اصلاحات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا


جنوری 2024  کے دوران  وزارتوں/محکموں میں سب سے زیادہ ماہانہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا

مالی سال 24-2023  میں ریاستی اے ٹی آئیز کے ذریعے 31 جنوری 2024 تک سیواتم اسکیم کے تحت 6664 شکایت کے ازالے کے افسران کو تربیت دی گئی

Posted On: 21 FEB 2024 4:08PM by PIB Delhi

حکومت نے  شہریوں کی شمولیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کو اولین ترجیح دی ہے۔ 2022 میں، حکومت نے سی پی جی آر اے ایم ایس میں اصلاحات کے 10 اقدامات کئے ہیں ، جس کے نتیجے میں عوامی شکایات کے ازالے میں درکار وقت میں قابل قدر کمی آئی ہے اور شکایات کے ازالے کا معیار بہتر ہوا ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کے 10 اصلاحی اقدامات میں  سی پی جی آر اے ایم ایس 7.0 کا سبھی جگہ استعمال، سی پی جی آر اے ایم ایس میں  اے آئی کا استعمال  ، سی پی جی آر اے ایم ایس میں تمام زبانوں کی شمولیت ، شکایتوں کے ازالے اور تجزیئے  کا انڈیکس، فیڈ بیک  کال سینٹر کو چالو کرنا، ایک  ملک - ایک پورٹل، سی ایس سیز میں  سی پی جی آر اے ایم ایس سیو اتم صلاحیت سازی کے پروگرام، ڈاٹا اسٹریٹجی یونٹ کا قیام، اور ماہانہ پیش رفت رپورٹوں کو دستاویزی شکل دینا اور مشتہر کرنا شامل ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کی جاری اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر حکومت نے  اصلاحات کے چار نئے اقدامات شروع کئے ہیں، جو  کسی رکاوٹ کے بغیر  شہریوں کو  معیاری  سرکاری خدمات  کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ نئے اقدامات میں  مارچ 2024  تک  سی پی جی آر اے ایم ایس موبائل ایپلی کیشن  کا مکمل آغاز، آخری میل تک شکایتی افسران کی میپنگ کے ساتھ ریاست گجرات میں  سی پی جی آر اے ایم ایس کا  7.0  ورژن کا نفاذ ، دیہی علاقوں میں سی پی جی آر اے ایم ایس  تک رسائی فراہم کرنے کی خاطر  سی ای سی - سی پی جی آر اے ایم ایس  کے اشتراک کو مستحکم کرنا  ، سی پی جی آر اے ایم ایس کی ماہانہ رپورٹوں کو  علاقائی زبانوں میں  ترجمہ کرنے کے لئے  انووادنی اے آئی ٹول کا استعمال شامل ہے۔

جنوری 2024 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر عوامی شکایات کا سب سے زیادہ ماہانہ ازالہ کیاگیا، جس میں مرکزی وزارتوں/محکموں  کے 1,21,478 پی جی معاملات شامل تھے ۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 58000 پی جی معاملات کا ازالہ کیا گیا۔ فیڈ بیک کال سینٹر نے 93000 شہریوں سے فیڈ بیک یکجا کیا۔ ہر مہینے کی 20 تاریخ کو ہندوستان بھر میں سی ایس سیزکے ذریعہ سی پی جی آر اے ایم ایس  ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، تاکہ دور دراز علاقوں میں رسائی کو بڑھایا جا سکے۔

ڈی اے آر پی جی نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامی تربیتی اداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام شکایات کے ازالے کے افسران کی صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے سیواتم اسکیم کے بجٹ کا مکمل فائدہ اٹھائیں۔ ڈی اے آر پی جی نے ریاست میں سی پی جی آر اے ایم ایس کے  ورژن 7.0 کو نافذ کرنے  کے لئے حکومت گجرات کے ساتھ میٹنگیں ہوئی ہیں۔ انوادنی کو اپنانے کے لئے، جو  ایک آواز اور دستاویزی اے آئی ترجمہ کا آلہ جس میں بہت سی خصوصیات شامل ہیں، اس کا مقصد زبان کی رکا وٹوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلا کو ختم کرنا ہے۔ اسی ٹول کو سی پی جی آر اے ایم ایس  ماہانہ رپورٹس کا علاقائی زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ڈی اے آر پی جی نے آئی آئی ٹی -کانپور کے ساتھ مل کر سی پی جی آر اے ایم ایس ایپ تیار کی ہے، جس کے ذریعے شہری موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے اپنی شکایات درج کر اسکتے ہیں۔ ایپلی کیشن صارفین کو  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ، مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ساتھ انگریزی اور ہندی دونوں میں وائس ٹو ٹیکسٹ کے ذریعے تشویش کا اظہار کرنے، شکایات کو جمع کرانے اور ٹریک کرنے  اوربات چیت کرنے کے قابل بناتی ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس ایپ کو محکمہ کے ذریعہ مارچ  2024 کے مہینے میں مکمل طور پر شروع کردیا  جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- وا - ق ر)

U-5210



(Release ID: 2007750) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi