محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے  کل ہند صارف قیمت  عدد اشاریے – جنوری، 2024

Posted On: 20 FEB 2024 9:36PM by PIB Delhi

زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس نمبر (بیس: 1986-87=100) میں جنوری 2024 کے مہینے میں ہر ایک میں 1 پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور بالترتیب 1258 اور 1268 پوائنٹس رہا۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عمومی اشاریہ میں اضافے میں سب سے بڑا حصہ متفرق گروپ سے 1.57 اور 1.55 پوائنٹس اور ایندھن اور روشنی گروپ کی طرف سے بالترتیب 1.16 اور 1.10 پوائنٹس کی حد تک آیا جس کی بنیادی وجہ ادویات ، ڈاکٹروں کی فیس، حجام کے معاوضے، صابن دھونے، سینما کے ٹکٹ، لکڑی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔

جزوی ریاستوں کے اشاریوں میں ملا جلا رجحان رہا ہے۔ زرعی مزدوروں کےصارف قیمت اشاریے اور دیہی مزدوروں کے صارف قیمت اشاریے دونوں کے لئے، دس ریاستوں نے انڈیکس میں کمی کا تجربہ کیا جبکہ ایک ریاست نے انڈیکس میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

زرعی مزدوروں کے معاملے میں، اشاریے میں 9 ریاستوں میں 1 سے 10 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 10 ریاستوں میں 1 سے 5 پوائنٹس کی کمی درج کی گئی جبکہ ایک ریاست کے لیے اشاریہ جوں کا توں رہا ۔ تمل ناڈو 1470 پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 970 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

دیہی مزدوروں کے معاملے میں، اشاریے میں 9 ریاستوں میں 1 سے 10 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 10 ریاستوں میں 1 سے 5 پوائنٹس کی کمی درج کی گئی اور  ایک ریاست میں جوں کا توں رہا۔ آندھرا پردیش 1454 پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 1020 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

ریاستوں میں، سی پی آئی-اے ایل میں سب سے زیادہ اضافہ ہماچل پردیش میں 9 پوائنٹس کا ہوا جو بنیادی طور پر لہسن، امرود، پلاسٹک چپل، ادویات وغیرہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے تھا۔سی پی آئی-آر ایل کے لئے مدھیہ پردیش میں قیمتوں میں 10 پوائنٹس کااضافہ درج کیا گیا، جو کہ  گندم کے آٹے، جوار، مکئی، سبزیاں اور پھل، لہسن، مخلوط مصالحے، چمڑے اور پلاسٹک کے جوتے وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے  تھا۔ تین ریاستوں یعنی آسام، بہار اور مغربی بنگال میں بنیادی طور پر سی پی آئی – اے ا یل میں چاول، سرسوں کا تیل، مچھلی تازہ، پیاز، ہری مرچ، سبزیاں اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 5-5 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔سی پی آئی-آر ایل کے لیے تریپورہ میں گوشت، مچھلی اور انڈوں، مسالوں، سبزیاں اور پھل وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ 5 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

سی پی آئی-اے ایل اور سی پی  آئی-آر ایل پر مبنی مہنگائی کی پوائنٹ ٹو پوائنٹ ریٹ جنوری 2024 میں 7.52فیصد اور 7.37فیصد رہی جو کہ دسمبر 2023 میں بالترتیب 7.71فیصد اور 7.46فیصد تھی اور گزشتہ برس اسی مہینے کے دوران 6.85فیصد اور 6.88فیصد تھی۔اسی طرح جنوری، 2024 میں خوراک کی افراط زر 9.67 فیصد اور 9.43 فیصد رہی جو کہ دسمبر، 2023 میں بالترتیب 9.95 فیصد اور 9.80 فیصد اور پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران بالترتیب 6.61 فیصد اور 6.47 فیصد تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1111111115HGI.png

 

کل ہند صارف قیمت عدد اشاریہ(عمومی اور گروپ کے لحاظ سے):

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

December, 2023

January,2024

December,2023

January, 2024

عمومی  اشاریہ

1257

1258

1267

1268

خوراک

1205

1202

1210

1207

پان ، سپاری وغیرہ

2011

2025

2020

2035

ایندھن اور روشنی

1312

1325

1304

1318

لباس، بستر اورجوتے وغیرہ

1273

1276

1325

1331

متفرق

1285

1298

1289

1302

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22222CBQE.png

فروری 2024 کے مہینے کے لیے زرعی مزدوروں کے عدداشاریے اوردیہی مزدوروں کے عدداشاریے20 مارچ 2024 کو جاری کیے جائیں گے۔

 

************

ش ح۔س ب۔ف ر

 (U No: 5193)


(Release ID: 2007688) Visitor Counter : 123
Read this release in: English , Hindi