نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے طلبہ سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ امن وہم آہنگی کابھگوان بدھ کا پیغام عام کریں


قدرتی وسائل کا کفایت شعاری سے استعمال کریں اور کرۂ ارض کے لیے معتمد رہیں: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں نالندہ یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ بات چیت کی

دورے پر آیا ہواوفد بھارت کے علاوہ 11 ملکوں کے طلبہ پرمشتمل تھا

Posted On: 21 FEB 2024 1:34PM by PIB Delhi

نالندہ یونیورسٹی کے طلبہ کے ایک وفد نے نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکڑ سے آج نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔اس وفد کو نائب صدر جمہوریہ نے اس سے پہلے اس ادارے کے اپنے دورے میں مدعو کیا تھا۔

یہ وفد بھارت کے علاوہ 11 ملکوں کے طلبہ پر مشتمل تھا۔ ان ملکوں میں بھوٹان، ویتنام، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، میانما،لاؤس، نیپال، ارجنٹینا ، کینیا، تھائی لینڈ اور یوگانڈا شامل ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے طلبہ سے اپنی بات چیت کے دوران 29 ستمبر 2023 کو نالندہ یونیورسٹی کے اپنے دورے کا ذکر کیا جب وہ بہار کے دورے پر پہلی مرتبہ گئے تھے۔ اس موقع پر جناب دھنکڑ نے نالندہ کی تاریخ اور اس کے ایک طاقت ور برانڈ ہونے پر روشنی ڈالی جس کی وہ مثال پیش کرتی ہے۔انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس ورثے کو مزید اونچائیوں تک لے کر جائیں۔

نالندہ یونیورسٹی کے تین اساتذہ ڈاکٹر بی سی امبیکا پرساد پانی، ڈاکٹر پوجا ڈبرال اور ڈاکٹر توسا بنتاپدھان 23 طلبہ کےاس  وفد کے ہمراہ تھے۔

آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنی بات چیت کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے طلبہ سے کہا کہ امن وہم آہنگی کے، بھگوان بدھ کے پیغام کو عام کریں۔ انہوں نے ان سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ کرۂ ارض کے معتمد رہیں اور قدرتی وسائل کا کفایت کے ساتھ استعمال کریں۔

************

ش ح۔ ا س ۔  ج ا

 (U: 5201)



(Release ID: 2007666) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil