وزارات ثقافت

روحانی سفر: بھگوان بدھ اور ان کے دو شاگردوں کی مقدس باقیات تاریخی نمائش میں تھائی لینڈ کو رونق بخشیں گی


مقدس باقیات کو 22 فروری ، 2024 ء کو 26 روزہ نمائش کے لیے بھارت سے تھائی لینڈ لے جایا جائے گا

بہار کے گورنر جناب راجندر وشو ناتھ ارلیکر اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کی قیادت میں 22 رکنی وفد مقدس باقیات کے ہمراہ ہوگا

Posted On: 20 FEB 2024 8:00PM by PIB Delhi

ایک تاریخی اور اہم واقعہ میں، بھگوان بدھ  اور  ان کے معزز شاگردوں، اریہنت ساری پتر  اور اریہنت مودگلاین  کی قابل احترام  باقیات  تھائی لینڈ کے روحانی  سفر پر روانہ ہونے والی ہیں۔   اس   اہم  نمائش   میں  پہلی بار    بھگوان بدھ اور ان کے شاگردوں کی مقدس  باقیات  کو ایک ساتھ پیش کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RN49.jpg

آج نئی دلّی میں اس دورے کے بارے میں میڈیا کو  تفصیل بتاتے ہوئے، ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن نے کہا کہ بہار کے عزت مآب گورنر جناب راجندر وشو ناتھ ارلیکر اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کی قیادت میں ایک 22 رکنی وفد   26 دن کی نمائش کے لیے  بھارت  سے تھائی لینڈ  مقدس  باقیات  کے ساتھ جائے  گا ۔  اس وفد میں کشی نگر، اورنگ آباد، لداخ کے قابل احترام  بھکشو ،  وزارت ثقافت ،  مدھیہ پردیش  کی ریاستی حکومت کے افسران ، نیشنل میوزیم کے کیوریٹر، فنکار اور اسکالرز شامل ہیں۔ اس تقریب کا اہتمام وزارت خارجہ، تھائی لینڈ میں بھارتی سفارت خانہ، بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن، نیشنل میوزیم اور  ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00210XE.jpg

جناب گووند موہن نے مزید کہا کہ یہ  بھارت -تھائی لینڈ تعلقات میں ایک اور تاریخی سنگ میل ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور روحانی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس مقدس  مجموعے کا مرکز  پپراہوا   باقیات  ہے،  جو ایک اے اے  کی درجہ بندی کے لحاظ سے   ایک مقدس فن پارہ ہے  ،  جو نیشنل میوزیم میں محفوظ ہے۔ نیشنل میوزیم میں رکھے گئے 20  فن پاروں  میں سے، چار  کو اس اہم موقع پر تھائی لینڈ لے جایا جائے گا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I2AL.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00456XA.jpg

اس کے علاوہ ،  اس وقت پر سانچی میں موجود اریہنت ساری پتر  اور اریہنت  مودگلاین کی مقدس  باقیات  کو تھائی لینڈ  لے جانے کے لیے دلّی لایا گیا ہے، جس سے  یہ مقدس  سفر اور زیادہ اہم ہو گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-20at8.25.47PM72T2.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-20at8.25.48PMPTRT.jpeg

صندوق  کی تصویر ،  جس میں مقدس باقیات   رکھی جائیں گی  اور بینکاک کا خوبصورت پگوڈا  ، جسے تھائی  لینڈ حکومت نے مقدس  باقیات کو محفوظ  رکھنے کے لیے خصوصی طور پر تعمیر کیا  ہے

 

ان مقدس باقیات  کا بھارت سے تھائی لینڈ کا سفر 22 فروری  ، 2024 ء کو شروع ہونے والا ہے۔ ان باقیات  کو  بھارتی فضائیہ کے طیارے  میں ریاستی مہمان کی حیثیت سے لے جایا جا رہا ہے اور یہ اسی دن دوپہر میں تھائی لینڈ پہنچ جائیں گی۔  وہاں پہنچنے کے بعد، باقیات  کا ایک شاندار تقریب میں خیرمقدم کیا جائے گا اور بینکاک کے نیشنل میوزیم میں محفوظ طریقے سے رکھا جائے گا اور بعد میں 23 فروری کو بنکاک کے سنم لوانگ پویلین میں تیار کردہ ایک عظیم الشان منڈپم میں رکھا جائے گا۔ لوگ یوم ماکھا  بھوچا کے  دن  سے اپنی تعظیم ادا کر سکتے ہیں۔ مختلف مقامات پر باقیات   کے دورے کے موقع پر ، بھارت میں بدھ مت کے مقامات کے بارے میں نمائشیں اور ماہرین تعلیم کے ذریعہ باقیات پر گفتگو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

نمائش کے سفر میں تھائی لینڈ کے متعدد مقامات کا دورہ شامل ہے، جس سے عقیدت مندوں اور شائقین کو یکساں طور پر  ، ان قابل قدر  باقیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع مل سکے:

  • سنم لوانگ پویلین، بنکاک: 22 فروری  ، 2024 ء - 3 مارچ  ، 2024 ء (11 دن)
  • ہو کم لوانگ، رائل راج پروئک، چیانگ مائی: 4 مارچ  ،  2024 ء تا 8 مارچ  ، 2024 ء (5 دن)
  • واٹ مہا وانارام، اوبون رتچاتھانی: 9 مارچ  ، 2024 ء - 13 مارچ  ، 2024 ء (5 دن)
  • وات ماہا تھاٹ ، اولوئیک ، کرابی :  14 مارچ  ، 2024 ء - 18 مارچ  ، 2024 ء (5 دن)

 

یہ   مقدس سفر 19 مارچ  ، 2024 ء  کو اختتام پذیر ہو گا، جس کے  بعد مقدس باقیات  کو ، اُن کے متعلقہ مقامات پر واپس بھیج دیا جائے گا اور یہ  تھائی لینڈ میں ایک تاریخی اور روحانی  طور پر مالا مال نمائش کا  اختتام  پوگا ۔

For more details click :

******************************

(ش ح –ف ا   - ع ا )

U. No. 5191



(Release ID: 2007609) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Telugu