بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چارٹنگ انڈیاز کورس: میری ٹائم ویژن 2030 اور میری ٹائم اے کے وی 2047 کی پیشرفت کے لیے ’جہاز کی تعمیر اور مرمت‘ پر ورکشاپ، کل نئی دہلی میں منعقد ہوگی


ورکشاپ کا مقصد جہاز کی تعمیر اور جہاز کی مرمت کی صنعت میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے

Posted On: 20 FEB 2024 6:43PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت  ایم آئی وی  2030 اور میری ٹائم امرت کال ویژن 2047 میں بیان کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے ہمارے عزم کے حصے کے طور پر ’’جہاز کی تعمیر اور جہاز کی مرمت‘‘ پر ورکشاپ منعقد کرے گی۔ ورکشاپ 21 فروری 2024، بروز بدھ کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔

ورکشاپ کا مقصد جہاز کی تعمیر اور جہاز کی مرمت کی صنعت میں چیلنجوں سے نمٹنا اور صحت مند سمندری ماحولیاتی نظام کے لیے حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ ملک میں ہی جہاز سازی کو فروغ دینے اور ہندوستانی جہاز رانی کی ملکیت میں اضافہ پر توجہ دینے کے ساتھ، ہندوستانی جہاز رانی کی صنعت کو تبدیل کرنے کے لیے ایکسپوژر اور مہارت بہت ضروری ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت 2030 تک ہندوستان کو عالمی سطح پر جہاز سازی کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور 2047 تک ٹاپ 5 رینکنگ حاصل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ش ت۔ن ا۔

U-5178


(Release ID: 2007541) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi