ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
این سی آر ااور اطراف کے علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست کے کمیشن نے کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ذمہ دار تمام ایجنسیوں کو اور ایکو پنسی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والی ایجنسوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی پروجیکٹ کے لئے سی سی/ او سی سرٹیفکیٹ جاری نہ کریں جن کے خلاف سی اے کیو ایم کے ذریعہ کلوزر کی ہدایت التوا میں ہے
سی اے کیو ایم کے ذریعہ تعمیراتی اور انہدامی پروجیکٹ کے مقامات پر فلائنگ اسکوائڈ کا برموقع معائنہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مختلف پروجیکٹوں کو دھول کو کم سے کم کرنے کے لئے متعلقہ ضابطوں اور طور طریقوں پر عملدرآمد کرنا کس قدر ضروری ہے
این آر سی ریاستی حکومتوں/ جی این سی ٹی دہلی کے میونسپل اداروں/ یوایل بی اور تمام متعلقہ محکموں اداروں کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ ان سیکٹرز میں تمام بلڈنگ پلان، ٹینڈرنوٹس، کنٹراکٹ دستاویزات، معاہدوں وغیرہ میں اس طرح کے پروجیکٹوں پر عملدرآمد کے دوران دھول کو کم سے کم کرنے کے ضابطوں کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا
Posted On:
20 FEB 2024 5:36PM by PIB Delhi
قومی راجدھانی خطہ(این سی آر) میں دھول سے ہونے والی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے قانونی ہدایات ، ضابطوں اور قاعدوں کی مؤثر طور سے عمل آوری کے لئے این سی آر اور اطراف کے علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست کے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے ڈائرکشن نمبر 79 کے ذریعہ اس بات کو لازمی کردیا ہے اور اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں کہ کمپلیشن سرٹیفکیٹ (سی سی ) اور اکوپنسی سرٹیفکیٹ (اوسی) جاری کرنے والی تمام ایجنسیوں کو ایسے کسی بھی پروجیکٹ کے لئے سی سی یا او سی جاری نہیں کرنے ہیں جن کے خلاف کلوزر سرٹیفکیٹ التوا میں ہے۔
تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی دھول این سی آر میں ہوا کی آلودگی کی ایک بہت بڑی وجہ ہے اور آلودگی کے متعلقہ پیمانوں پر بہت خراب اثر ڈال رہی ہے۔ جو کی پورے سال جاری رہتا ہے ، خاص طور سے گرمیوں میں یہ بہت بڑھ جاتا ہے۔ لہذا این سی آر میں متعلقہ سرگرمیوں میں لگے تمام فریقوں کو اس کا ازالہ کرنے میں اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔ سی اے کیو ایم کی جانب سے تعمیراتی اور انہدامی پروجیکٹوں کے مقامات پر اڑن دستوں کے ذریعہ معائنے سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ قوانین اور ضابطوں کی پاسداری کس قدر ضروری ہے۔
کمیشن کواسی طرح کی اطلاعات بھی ملی ہیں کہ سی اے کیو ایم کی جاری کردہ ہدایات 23-4-6 کی نفی کرتے ہوئے تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیاں جاری رہیں اور دھول کو کنٹرول میں رکھنے کے ضابطوں کو مؤثر طور سے عمل میں نہیں لایا گیا ۔
دھول کی سطح پر سخت تشویش کی وجہ سے تعمیراتی اور انہدامی کارروائیوں کو این سی آر میں تمام متعلقہ فریقوں کے ذریعہ ہر سطح پر ازالہ ہونا ضروری ہے۔ اس کے لئے لازمی ہے کہ عمارتوں کے پلان، اجازت اور مختلف ریگولیٹری اداروں کے ذریعہ منظوری کے عمل میں آلودگی سے متعلق ضابطوں کی مؤثر طور سے عمل آوری کو سختی سے لاگو کیا جائے۔ متعلقہ افسران وقتا فوقتا معائنہ کرکے اس کا جائزہ بھی لیں کہ ان ضابطوں پر پوری طرح سے عمل کیا جارہا ہے یا نہیں۔
سی اینڈ ڈی پروجیکٹوں سمیت ترقیاتی سرگرمیوں کو مختلف ایجنسیوں کو سونپا جاتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ پروجیکٹ جن ایجنسیوں کو سونپے گئے ہیں ان سے متعلقہ طور طریقوں اور قوانین کی پاسداری کرائی جائے۔
اس پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے این سی آر ریاستی سرکاروں/ جی این سی ٹی آف دہلی کے تمام میونسپل اداروں / یو ایل بی اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان سیکٹرز میں عمارتوں پلام، ٹینڈر نوٹس، کنٹراکٹ دستاویزات وغیرہ میں اس بات کو شامل کیا جائے کہ آلودگی سے متعلق تمام ضابطوں اور قاعدوں پر عمل آوری اور ان کی پاسداری لازمی ہوگی۔ پروجیکٹوں کےد وران باقاعدگی سے معائنے اور نگرانی کا انتظام رکھاجائے اور دھول پر کنٹرول اور کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کئے جانے کو یقینی بنایا جائے۔
*****
U.No:5174
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2007529)
Visitor Counter : 79