وزارت دفاع
تیجس میك 1 اے کے لیے ڈیجیٹل فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر كی کامیاب اڑان
Posted On:
20 FEB 2024 6:14PM by PIB Delhi
تیجس میك 1 اے پروگرام کی طرف ایک نمایاں رفت میں ڈیجیٹل فلائی بائی وائر فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر (ڈی ایف سی سی) کو پروٹو ٹائپ ایل پی ایس7 سے مربوط كر كے 19 فروری 2024 کو کامیابی کے ساتھ اڑایا گیا۔ ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے ڈی ای)، بنگلورو نے تیجس - میك 1 اے کے لیے ڈیجیٹل فلائی بائی وائر فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر کو مقامی طور پر تیار کیا ہے۔ ڈیجیٹل فلائی بائی وائر فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر کواڈراپلیکس پاور پی سی پر مبنی پروسیسر، ہائی سپیڈ خودمختار اسٹیٹ مشین پر مبنی آءی/او کنٹرولر، بہتر کمپیوٹیشنل تھرو پٹ اور پیچیدہ آن بورڈ سافٹ ویئر ڈی او178سی کی سطح کی حفاظتی ضروریات سے لیس ہے۔ تمام اہم پیمانوں اور فلائٹ کنٹرول کی کارکردگی تسلی بخش پائی گئی۔ پہلی پرواز کا پائلٹ نیشنل فلائٹ ٹیسٹ سنٹر کے ریٹائر ونگ كمانڈر سدھارتھ سنگھ كے ایم جے نے کیا۔
محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور وزارت دفاع کے زیراہتمام ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی کامیابی سے سرٹیفائیڈ تیجس لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ (ایل سی اے) کو ٹائپ کر چکی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ پہلے ہی تیجس ایل سی اے میك1 کو آپریشنل کر چکی ہے۔ ہوائی جہاز کے بہتر ورژن، تیجس میك 1 اے میں جدید مشن کمپیوٹر، ہائی پرفارمنس ڈیجیٹل فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر (ڈی ایف سی سی میك 1 اے)، اسمارٹ ملٹی فنکشن ڈسپلے (ایس ایم ایف ڈی)، ایڈوانسڈ الیکٹرانک سکینڈ اری (اے ای ایس اے) ریڈار، ایڈوانسڈ سیلف پروٹیکشن جیمر، الیکٹرانک جنگی لباس وغیرہ سے لیس ہے۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے تیجس میك 1 اے کے لیے اس اہم نظام کی ترقی اور کامیاب فلائٹ ٹیسٹ میں شامل ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فضائیہ، اے دی اے اور صنعتوں کی مشترکہ ٹیموں کی تعریف کی اور اسے خصوصی درآمدات کی تعداد میں کمی کے ساتھ آتن نربھرتا کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا۔
سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او نے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ میں شامل ٹیموں کو مبارکباد دی جس نے مقررہ وقت كے اندر آئی اے ایف کو تیجس ایم کے 1 اے کی فراہمی کے حوالے سے اعتماد کو بڑھایا ہے۔
******
U.No:5171
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2007508)
Visitor Counter : 162