کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی ای پی ایف اے اور ڈی بی ایس بینک نے سرمایہ کاری اور دھوکہ دہی سے متعلق اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
آئی ای پی ایف اے سرمایہ کاری اور دھوکہ دہی والی اسکیموں پر حفاظتی پیغامات پھیلانے کے لیے ڈی بی ایس بینک کے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائے گا
Posted On:
19 FEB 2024 6:42PM by PIB Delhi
کارپوریٹ امور کی وزارت ( ایم سی اے ) کی سرپرستی میں ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی ( آئی ای پی ایف اے ) اور ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں مضبوط موجودگی کے ساتھ ایک ممتاز مالیاتی ادارہ ڈی بی ایس بینک کے درمیان نئی دلّی میں، آج مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
ایم او یو کے مطابق، ڈی بی ایس بینک کا مقصد اپنے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے حفاظتی پیغامات پھیلا کر آئی ای پی ایف اے کی سرمایہ کاروں میں بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیوں میں مدد کرنا ہے۔ 19 بھارتی ریاستوں میں ڈی بی ایس بینک کی شاخوں اور اے ٹی ایم کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ ، اس کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے سے فائدہ اٹھاکر ، آئی ای پی ایف اے کے سرمایہ کاروں میں بیداری اور حفاظتی پیغامات کی آخری صارفین تک رسائی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔
تقریب کے دوران ، ایم سی اے کی جوائنٹ سکریٹری اور آئی ای پی ایف اے کی سی ای او محترمہ انیتا شاہ اکیلا نے مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے پیچھے مقاصد پر زور دیا اور آئی ای پی ایف اے کی طرف سے مختلف چیلنجوں کے ذریعے صارفین کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے اپنائے گئے فعال انداز پر زور دیا، جس کا مقصد اس کی آگاہی کے اقدامات کے ذریعے اتھارٹی کے مینڈیٹ کے بارے میں ردعمل کو بڑھانا ہے۔
محترمہ اکیلا نے ان کوششوں کے ثبوت کے طور پر دعوے کی فائلنگ میں قابل قدر اضافے کو اجاگر کیا اور دعویٰ کرنے کے بڑھتے ہوئے حجم کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے آئی ای پی ایف اے کے عزم کے بارے میں بتایا اور صحیح دعویداروں کے لیے زیادہ تعداد میں دعوے طے کر کے گذشتہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ڈی بی ایس بینک متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال کرے گا تاکہ آئی ای پی ایف اے کی سرمایہ کاروں میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں بتانا ، جیسے:
- بینکنگ لین دین کے دوران صارفین تک رسائی کے لیے اے ٹی ایم اسکرینوں پر حفاظتی پیغامات کی نمائش
- بینک کی ویب سائٹ پر حفاظتی پیغامات کو نمایاں کرنا
- آن لائن ویزیٹرس کے لیے ویزیبیلٹی کو یقینی بنانا
- لوگوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر جڑنے کے لیے واٹس ایپ اور دیگر میسیج پلیٹ فارمز کے توسط سے حفاظتی پیغامات بھیجنا
- ڈی بی ایس بینک کی شاخوں میں ڈیجیٹل اسکرینوں پر حفاظتی پیغامات کو نمایاں کرنا
- زیادہ سے زیادہ گاہکوں کے ذریعے دیکھے جانے کے لیے تدابیر کرنا اور
- ڈی بی ایس بینک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حفاظتی پیغامات پوسٹ کرنا۔
آئی ای پی ایف اتھارٹی اور ڈی بی ایس بینک کے درمیان باضابطہ اشتراک کے لیے مفاہمت نامے کو آئی ای پی ایف اتھارٹی کے جنرل مینیجر لیفٹیننٹ کرنل تشار آنند اور ڈی بی ایس بینک میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور بھارت کے سرکاری کاروبار کے سربراہ جناب راجیو بگا کی قیادت میں انجام دیا گیا۔ تقریب میں آئی ای پی ایف اے کے اسسٹنٹ جنرل منیجر جناب سمیت اگروال ، ڈی بی ایس بینک میں سرکاری کاروبار کے نائب صدور جناب شریانش شری واستو اور جناب پربودھ گپتا سمیت دیگر مختلف عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس سے پہلے، آئی ای پی ایف اے نے ، اسی طرح کی سرگرمیوں کے لیے بینک آف بڑودہ اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے ساتھ بھی مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
اپنے قیام کے بعد سے، آئی ای پی ایف اے نے سرمایہ کاروں کے بارے میں بیداری کے کئی پروگرام منعقد کیے ہیں ، جن کا مقصد مالیاتی خواندگی کو بڑھانا اور سرمایہ کاروں کو خود کو مالی فراڈ سے بچانے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔
آئی ای پی ایف اے کے بارے میں
انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) کو 7 ستمبر ، 2016 ء کو حکومت ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت کی سرپرستی میں قائم کیا گیا تھا ، جس کا مقصد حصص کے ریفنڈ ، غیر دعوی شدہ منافع اور سرمایہ کاروں کو دیگر چیزوں کے علاوہ میچورڈ ڈپازٹس/ڈیبینچرز کے لیے انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ کا بندوبست کرنا تھا۔
ڈی بی ایس بینک کے بارے میں
ڈی بی ایس 19 مارکیٹوں میں موجودگی کے ساتھ ایشیا کا مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا ایک معروف گروپ ہے۔ ڈی بی ایس بینک بھارت میں 29 سالوں سے موجود ہے، جس نے اپنا پہلا دفتر ممبئی میں 1994 ء میں کھولا تھا۔ ڈی بی ایس بینک انڈیا لمیٹیڈ بھارت کے بڑے غیر ملکی بینکوں میں سے پہلا ہے ، جس نے ایک اہم عالمی بینک کی مکمل ملکیت والی ، مقامی طور پر اِن کارپوریٹیڈ سبسڈیئری کمپنی کے طور پر کام شروع کیا ہے۔ ڈی بی ایس بینک بھارت میں بڑے، درمیانہ اور چھوٹے کاروباری اداروں اور انفرادی صارفین کے لیے بینکاری خدمات کی ایک رینج فراہم کرتا ہے۔ نومبر ، 2020 ء میں لکشمی ولاس بینک کو ڈی بی ایس بینک انڈیا لمیٹیڈ میں ضم کر دیا گیا۔ بینک کے پاس اب 19 بھارتی ریاستوں میں 530 شاخوں کا نیٹ ورک ہے۔
**************
(ش ح –ف ا - ع ا )
U. No. 5159
(Release ID: 2007328)
Visitor Counter : 79