کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

آسیان -بھارت تجارتی اشیاء معاہدہ(اے آئی ٹی آئی جی اے)کی مشترکہ کمیٹی کی  تیسری میٹنگ، 16-19 فروری 2024

Posted On: 19 FEB 2024 9:24PM by PIB Delhi

آسیان-انڈیا تجارتی اشیاء معاہدہ (اے آئی ٹی آئی جی اے) کا جائزہ لینے کے لیے اے آئی ٹی آئی جی اے مشترکہ کمیٹی کی  تیسری میٹنگ16-19 فروری 2024 کو واڑجیہ بھون، نئی دہلی میں ہندوستان کی میزبانی میں ہوئی۔ میٹنگ  تجارت،کامرس اور صنعت کے محکمہ، وزارت تجارت و صنعت ، ہندوستان کےایڈشنل سکریٹری جناب راجیش اگروال  اور ملائیشیا کی وزارتی سرمایا کاری ، تجارت اور تجارت اور صنعت کے ڈپٹی سکریٹری (تجارت) محترمہ مستورا احمد مصطفی،کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اجلاس میں آسیان ممالک کے مندوبین جیسے برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤ پی ڈی آر، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GI35.jpg

 

اے آئی ٹی آئی جی اے پر 2009 میں دستخط کیے گئے تھے۔ ستمبر 2022 میں، دونوں فریقوں نے اے آئی ٹی آئی جی اے جوائنٹ کمیٹی کو اس معاہدے کو مزید تجارتی سہولت اور باہمی طور پر فائدہ مند بنانے کے مقصد سے جائزہ لینے کا کام سونپا۔ معاہدے سے متعلق مختلف پالیسی شعبوں پر گفت و شنید کے لیے اے آئی ٹی آئی جی اے مشترکہ کمیٹی کے تحت کل آٹھ ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ مشترکہ کمیٹی کے پہلے دو اجلاس مئی اور اگست 2023 میں ہوئے تھے۔

مشترکہ کمیٹی نے اپنے تیسرے اجلاس میں تفصیلی بات چیت کی اور مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ذیلی کمیٹیوں نے مشترکہ کمیٹی کو مارکیٹ تک رسائی، اصل کے اصول اور معیارات، تکنیکی ضوابط اور مطابقت کی تشخیص کے طریقہ کار سے متعلق اپنی بات چیت کی پیش رفت اور نتائج کی معلومات دی۔ گہری بات چیت کے بعد، مشترکہ کمیٹی نے مزید غور و خوض کے لیے توجہ مرکوز کرنے والے شعبوں کا خاکہ پیش کیا اور جائزہ کے لیے کام کے پروگرام کو اپ ڈیٹ کیا اور ذیلی کمیٹیوں کو مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری رہنمائی فراہم کی۔

ہندوستان-آسیان تجارت23-2022 میں بڑھ کر 131.58 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اے آئی ٹی آئی جی اے کا جائزہ ہندوستان اور آسیان کے درمیان متوازن اور پائیدار طریقے سے تجارت کو مزید وسعت دینے میں سہولت فراہم کرے گا۔ دونوں فریق 2025 میں جائزہ کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اے آئی ٹی آئی جی اے مشترکہ کمیٹی کی چوتھی میٹنگ مئی 2024 کوکوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

*************

ش ح۔ ج ق ۔م ش

(U-5151)


(Release ID: 2007291) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi