قانون اور انصاف کی وزارت
ون نیشن ون الیکشن پر اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اب تک کی سرگرمیوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا،بہ یک وقت انتخابات کے انعقاد پر مشاورت جاری
Posted On:
19 FEB 2024 9:15PM by PIB Delhi
ہندوستان کے سابق صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کی صدارت میں حکومت ہند کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ملک میں بہ یک وقت انتخابات کے انعقاد سے متعلق معاملے کا جائزہ لینے اور اس پر سفارشات پیش کرنے کے لیے آج نئی دہلی میں ایک میٹنگ منعقد کی۔مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ، ؛ 15ویں مالیاتی کمیشن؛ سابق چیئر مین جناب این کے سنگھ،لوک سبھا کے سابق سکریٹری جنرل ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ، سابق چیف وجیلینس کمشنرجناب سنجے کوٹھاری اورسینئر ایڈووکیٹ جناب ہریش سالوے، نے میٹنگ میں شرکت کی اور اب تک کی سرگرمیوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ایچ ایل سی کے چیئرمین جناب کووند نے جسٹس ایس اے بوبڑے، سابق چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس دیپک مشرا سابق چیف جسٹس آف انڈیا اور جسٹس ڈی این پٹیل، دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کے ساتھ بہ یک وقت انتخابات کے انعقاد پر تسلسل کے ساتھ مشاورت کی ۔
*************
ش ح۔ ج ق ۔م ش
(U- 5154)
(Release ID: 2007288)
Visitor Counter : 88