وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی میں وویکانند انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اسٹڈیز-ٹیکنیکل کیمپس کے کانووکیشن میں شرکت کی


ہندوستانی نوجوان عالمی بہبود اور خوشحالی کے لیے ہندوستان کی گہری تہذیبی اقدار کو آگے بڑھائیں گے :جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 19 FEB 2024 9:35PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور کاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں وویکانند انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اسٹڈیز-ٹیکنیکل کیمپس کےتقسیم اسنادکی تقریب  میں شرکت کی۔

Image

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلباء کو مبارکباد دی اور انہیں یاد دلایا کہ کس طرح دنیا کو ہندوستان کے نوجوانوں سے خاص طور پروی آئی پی ایس جیسے ممتاز اداروں کے طلباء سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امرت پیڑھی بہت باصلاحیت ہے اور اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔

Image

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے سالوں میں، جب ہندوستان تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا اورآئی آر 4.0 اور اس سے آگے بھی قائدانہ کردار بھی سنبھالے گا، نوجوان عالمی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے ہندوستان کی گہری تہذیبی اقدار کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا جو ہمیشہ نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے، نوجوانوں کی قیادت میں ترقی کے چیمپیئن کے طور پر کام کرتی ہے اور وکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی توانائی کو بروئے کار لاتی ہے۔

 

*************

ش ح۔ ج ق ۔م ش

(U- 5148)



(Release ID: 2007282) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi