وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان کل سنبل پور، اڈیشہ میں تعلیم اور ہنر کی ترقی سے متعلق اہم تقریبات میں شرکت کریں گے
Posted On:
19 FEB 2024 9:52PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کل (20 فروری 2024) سمبل پور، اڈیشہ کے دورے کے دوران تعلیم اور ہنر کی ترقی سے متعلق کئی اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وہ ویدک انٹرنیشنل اسکول، پبپالی ساسون، سمبل پور میں روبوٹکس سینٹر کا افتتاح کریں گے اور سنبل پور کے ماجھی پلی میں اسکل انڈیا سینٹر کے افتتاح میں شرکت کریں گے۔
وہ کل جموں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کئے جانے والے مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح میں بھی عملی طور پر شرکت کریں گے۔
جناب پردھان پی ایم-شری جے این وی ، گوشالہ، سمبل پور میں ملٹی پرپز ہال کے سنگ بنیاد رکھنے اور وہاں فٹ بال فار اسکول (ایف 4ایس) کے تحت فٹ بال کی تقسیم کی ایک تقریب میں بھی شرکت کے لیے موجود ہوں گے۔
بعدازاں، جناب پردھان سمبل پور کے تپسوینی ہال میں راشٹریہ ادمیتا وکاش پریوجنا کی لانچنگ میں شرکت کریں گے۔
*************
ش ح۔ ج ق ۔م ش
(U- 5147)
(Release ID: 2007279)
Visitor Counter : 66