صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی صدر جمہوریہ کا پورٹ بلیئر میں سیلولر جیل کا دورہ؛ شہری استقبال میں شرکت
Posted On:
19 FEB 2024 8:33PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو انڈمان اور نکوبار جزائر کے پانچ روزہ دورے پر آج (19 فروری 2024) پورٹ بلیئر پہنچیں۔
پورٹ بلیئر میں اپنی پہلی مصروفیت میں صدر جمہوریہ نے شہدا کے لئے نشاند زد مقام پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سیلولر جیل کمپلیکس اور میوزیم کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلولر جیل میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی دیکھا۔
اس کے بعد، صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں انڈمان اور نکوبار انتظامیہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈمان اور نکوبار جزائر حکمت عملی کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہیں۔ یہ جزائر ہندوستان کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے جوڑنے میں خاص جغرافیائی اہمیت رکھتے ہیں۔ لہذا، انڈمان اور نکوبار جزائر ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا بنیادی جزو ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ جزائر انڈمان اور نکوبار کی قدرتی خوبصورتی دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ویر ساورکر ہوائی اڈے کا ایک نیا ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ڈیجیٹل اور فزیکل کنیکٹیویٹی میں متاثر کن ترقی کی وجہ سے 2014 اور 2022 کے درمیان ان جزائر پر آنے والے سیاحوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کی مسلسل ترقی سے روزگار میں اضافہ ہو گا اور اس یو ٹی (مرکز کے زیر انتظام علاقے)کے نوجوانوں کو اپنی ترقی کے لئے نئے مواقع ملیں گے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈمان اور نکوبار جزائر کے ارد گرد خصوصی اقتصادی زون(ای ای زیڈ) ہندوستان کے کل ای ای زیڈ کا تقریباً 30 فیصد ہے۔ اس جزیرے کی نیلگوں معیشت ہندوستان کی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ مچھلی اور دیگر سمندری مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے کئی پروگرام جاری ہیں۔
صدر جمہوریہ نے جزائر انڈمان اور نکوبار کے صاف ستھرے ماحول اور ماحولیات کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
*************
( ش ح ۔س ب ۔ رض (
U. No.5143
(Release ID: 2007272)
Visitor Counter : 77