سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی (این آئی او) نے کولمبو سیکورٹی کانکلیو (سی ایس سی) کے رکن ممالک کے لیے ایک ماہ طویل سمندری سرٹیفکیٹ کورس کا اختتام کیا
Posted On:
19 FEB 2024 5:32PM by PIB Delhi
گوا، 19 فروری 2024
سی ایس آئی آر – این آئی او – گوا نے اوشیانوگرافی میں اپنے ایک ماہ طویل سرٹیفکیٹ کورس کا اختتام کیا ہے، جو سمندر کے ماہرین اور ہائیڈرو گرافروں کے درمیان تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ کورس، جس کا آغاز 15 جنوری 2024 کو ہوا، میں سری لنکا، ماریشس اور سیشلز کی نمائندگی کرنے والے مندوبین کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔
یہ کورس، نومبر 2022 میں گوا اور حیدرآباد میں منعقد ہونے والی پہلی سی ایس سی اوشینوگرافرز اور ہائیڈرو گرافرز کانفرنس کا طے کیا گیا تھا، جس کا مقصد بحریات (اوشیانوگرافی)کے مختلف پہلوؤں میں تفہیم اور مہارت کو گہرا کرنا تھا۔ سی ایس آئی آر-این آئی آر کے 58 معزز سائنسدانوں کی ماہرانہ رہنمائی میں، شرکاء نے سمندری حیاتیات، سمندری کیمسٹری، اور طبیعیات سے لے کر سمندری ارضیات، سمندری آلات، اور آثار قدیمہ تک کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔
کلاس روم سیشنز کے علاوہ، شرکاء کو ریاست میں سمندر سے متعلق دیگر اداروں، جیسے این آئی ایچ اور این سی پی او آر میں لے جایا گیا تاکہ ان کے ایکسپوژر کو وسیع کیا جا سکے اور بین الضابطہ تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔
اختتامی تقریب میں خطبہ استقبالیہ کے دوران، پروفیسر سنیل کمار سنگھ، ڈائریکٹر، CSIR-NIO، نے بحر ہند کے خطے کو سمجھنے کے لیے ساحلی ممالک کے درمیان دو طرفہ شراکت کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات کی۔ اس کے بعد شرکاء نے کورس کے دوران حاصل کردہ سیکھنے اور وژن کا اشتراک کیا۔ پروفیسر سنیل کمار سنگھ، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر – این آئی او نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ اس کورس کو ڈاکٹر منگیش اتم گانس، سینئر پرنسپل سائنٹسٹ اور ہیڈ، بائیولوجیکل اوشینوگرافی ڈویژن نے ترتیب دیا تھا۔
******
ش ح۔ ش ت ۔ م ر
U-NO. 5135
(Release ID: 2007204)
Visitor Counter : 66