ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے آر پی ایس ایف کانسٹیبل کو ‘جیون رکشا پدک’ سے نوازا

Posted On: 19 FEB 2024 2:52PM by PIB Delhi

ہندوستان کی  عزت مآب صدر جمہوریہ نے ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس (آر پی ایس ایف) کے کانسٹیبل جناب ششی کانت کمار کو  سال 2023 کے لیے یوم جمہوریہ 2024 کے موقع پربا وقار ‘جیون رکشا پدک’ سے نوازا۔ ایک خاتون ریلوے مسافر کی جان بچانے میں ان کی غیر معمولی ہمت، تیز سوچ اور فوری اقدام کی بدولت انھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QW47.png

پریاگ راج چھیوکی ریلوے اسٹیشن پر 8 جون 2023 کو جناب ششی کانت کمار نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا جب انہوں  نے ایک خاتون مسافر کو شدید خطرے سے دوچار  دیکھا۔ خاتون مسافر چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ وہ پھسل کر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان گر گئیں اور چلتی ٹرین کے پہیوں کے نیچے آنے والی تھیں کہ  بغیر کسی ہچکچاہٹ کے، کمار حرکت میں آ گئے اور پریشان مسافر کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔

کمار کی تیز اور فیصلہ کن مداخلت نے ممکنہ طور پر مہلک حادثے کو رونما ہونے سے روک دیا۔ انہوں نے ایسا کر کے ریلوے مسافروں کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے اپنی لگن کو مظاہرہ کیا۔ ان کا  یہ بے لوث عمل ریلوے پروٹیکشن اسپیشل فورس کے ذریعہ خدمت کے اعلیٰ ترین نظریہ اور ڈیوٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ‘جیون رکشاپدک’ ششی کانت کمار کی مثالی ہمت اور عوام کی حفاظت کے لیے ان کی ثابت قدمی کی ایک مثال ہے۔ ان کی بہادری ان کے ساتھیوں کے لیے ایک تحریک کا کام کرنے والی ہے اور آر پی ایس ایف کی طرف سے مجسم عظیم اقدار کی ایک روشن مثال کے طور پر سامنے آتی ہے۔

***

ش ح۔  ج ق ۔ ک ا


(Release ID: 2007085) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Tamil