وزارت دفاع
لیفٹیننٹ جنرل اُپیندر دیویدی نے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار سے فوج کے نائب سربراہ کے عہدے کا چارج لیا
Posted On:
19 FEB 2024 2:08PM by PIB Delhi
لیفٹیننٹ جنرل اُپیندر دیویدی نے 19 فروری 2024 کو فوج کے نائب سربراہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عہدہ سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل اُپیندر دیویدی نے قومی جنگی یاد گار پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور انہیں ساؤتھ بلاک کے لان پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
فوج کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دیویدی 2022 سے 2024 تک انتہائی چیلنج والے ماحول میں شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے عہدے پر فائز تھے۔
ریوا (ایم پی) کے سینک اسکول کے طالب علم لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دیویدی نے 1984 میں 18 جموں وکشمیر رائفلز میں کمیشن لیا تھا، جس کی بعد میں انہوں نے کمان بھی سنبھالی۔ جنرل آفیسر کے پاس شمالی اور مغربی دونوں کمانوں کو سنبھالنے کا منفرد تجربہ ہے۔
39 سال پر محیط اپنے مثالی کیریئر میں انہوں نے ملک کے طول وعرض میں آپریشن سے متعلق چیلنج بھرے ماحول میں مختلف کمان کے عہدوں پر قائم رہے۔ انہوں نے کشمیر وادی کے علاوہ راجستھان میں بھی یونٹ کی کمان سنبھالی ہے۔ وہ شمال مشرق میں انسداد دہشت گردی کے سخت ماحول کے دوران سیکٹر کمانڈر اور آسام رائفلز کے انسپکٹر جنرل کے عہدوں پر فائز رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دیویدی نے مغربی سرحدوں پر رائزنگ اسٹار کور کے ساتھ آپریشنل رول کی بھی کمان سنبھالی۔ بعد میں انہوں نے شمالی اور مغربی سرحدوں پر انتہائی چیلنج بھرے آپریشنل ماحول میں 2022 سے 2024 تک ناردرن آرمی کی کمان سنبھالی۔ اپنی کمان کےد وران انہوں نے جموں وکشمیر میں فعال انسداد دہشت گردی آپریشن انجام دینے کے علاوہ شمالی اور مغربی سرحدوں پر آپریشنل دور اندیشی کے ساتھ منصوبہ بندی اور آپریشن پر عمل در آمد کے لئے کلیدی رہنمائی فراہم کی۔ اس مدت کے دوران جنرل آفیسر سرحد کے پیچیدہ معاملے کو حل کرنے کے لئے چین کے ساتھ جاری مذاکرات میں بھی سر گرم رہے۔ وہ بھارتی فوج کی سب سے بڑی فوجی کمان کو جدید بنانے اور جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے میں بھی شامل رہے، جہاں انہوں آتم نربھر بھارت کے حصے کے طور پر ملک میں تیار کردہ ہتھیاروں کو فروغ دیا ۔ انہوں نے قومی تعمیر اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے جموں ، کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ تال میل قائم کیا۔
کمان کے چیلنج بھرے عہدوں کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے بکر بند بریگیڈ کے صدر دفاتر، ماؤنٹن ڈویژن، اسٹرائک کور اور مربوط ہیڈ کواٹر (فوج) میں بھی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
انفینٹری کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر انہوں نے تینوں افواج کے لئے بڑے ہتھیاروں کی تیز تر خریداری میں رہنمائی کی، جس سے ہمارے مسلح افواج کی صلاحیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ فوج کے نائب سربراہ (انفارمیشن سسٹم اور کوارڈنیشن )کے طور پر جنرل آفیسر نے بھارتی فوج میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے پر زور دیا۔ ٹیکنالوجی کو پسند کرنے والے کے طور پر انہوں نے شمالی کمان کی تمام رینکس پر تکنیکی ترقی میں اضافہ کرنے کے لئے کام کیا اور بگ ڈاٹا اینالائٹکس، اے آئی ، کوانٹم اور بلاک چین پر مبنی سولیوشنز جیسی اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں پر زور دیا۔
جنرل آفیسر نے مئو میں انفینٹری اسکول اور آر می وار کالج سمیت تدریسی عہدوں پر بھی خدمات انجام دیں۔ جنرل آفیسر کے بیرون ملک خدمات میں ایچ کیو - یو این او ایس او ایم -11 کے حصے کے طور پر صومالیہ میں اور سیشلز میں حکومت سیشلز کے ملیٹری ایڈوائزر کےطور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
جنرل آفیسر ویلنگٹن کے ڈیفس سروسز اسٹاف کالج اور مئو کے اے ڈبلیو سی میں ہائیر کمانڈ کورس میں شامل رہے ہیں۔ جنرل آفیسر کو امریکہ کے کارلزلی کے یو ایس اے ڈبلیو سی کے مساوی کورس این ڈی سی کے لئے منفرد فیلو شپ سے بھی سرفراز کیا گیا۔ انہوں نے امریکہ کے یو ایس اے ڈبلیو سی سمیت اسٹریٹجک اسٹڈیز اور ملیٹری سائنس میں ماسٹر کی دو ڈگریاں حاصل کرنے کے علاوہ ڈیفنس اینڈ مینجمنٹ اسٹڈیز میں ایم فل بھی کیا ہے۔ جنرل آفیسر نے مختلف پیشہ وارانہ فورموں اور جرنلس میں مضامین بھی شائع کرائے ہیں۔ انہوں نے بھارت - میانما سرحدی بندو بست پر پہلا کمپینڈیم پیش کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دیویدی نے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار سے فوج کے نائب سربراہ کے عہدے کا چارج لیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار کو اب شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈ نگ ان چیف مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں آپریشنز، انٹلیجنس، لاجسٹکس کے علاوہ جدید کاری کے اقدامات کا وسیع تجربہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-5116
(Release ID: 2007079)
Visitor Counter : 111