جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ایریڈا نے  ملازمین کے لیے اسپورٹس میٹ کا  انعقاد کیا

Posted On: 17 FEB 2024 7:46PM by PIB Delhi

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹیڈ  (  ایریڈا  )  نے آج 17 فروری ، 2024 ء کو نئی دلّی کے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا آفیسرز انسٹی ٹیوٹ انیکسی گراؤنڈ میں اپنے ملازمین کے لیے اسپورٹس میٹ کا اہتمام کیا۔تقریب کا آغاز بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہوا، جس کا مقصد جسمانی تندرستی اور کام کی جگہ پر صحت مند  ماحول کو فروغ دینا تھا۔

اس  تقریب میں اسپورٹس مین شپ  اور دوستی کا مظاہرہ دیکھنے  کو ملا  کیونکہ  ایریڈا کے ملازمین نے بیڈمنٹن، ریس، ٹگ آف وار اور ٹیم بلڈنگ کی سرگرمیوں سمیت مختلف کھیلوں کود  کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اسپورٹس میٹ کا اختتام انعامات کی تقسیم کی تقریب سے ہوا  ، جس میں ایریڈا کے  سی ایم ڈی  نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XBCN.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022EU4.jpg

 

ایریڈا کی طرف سے یہ اقدام اگست  ، 2019 ء میں وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کی گئی  فٹ انڈیا  موومنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد طرز عمل میں تبدیلی لانا اور لوگوں کو جسمانی طور پر زیادہ فعال طرز زندگی کی طرف بڑھنے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ  تقریب ملازمین کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے اور کام کے ماحول کو ہمہ گیر ترقی کے لیے سازگار بنانے کے لیے تنظیم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ فٹنس کو خوشی کے ساتھ مربوط کرکےایریڈا اپنے ملازمین کو صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کی ترغیب دینا چاہتا ہے۔ اسپورٹس میٹ جیسے اقدامات سے ، ایریڈا نہ صرف تنظیم کے اندر بلکہ وسیع تر کمیونٹی میں بھی فلاح و بہبود کی ثقافت کو فروغ دینے کی ، اس کی لگن کا اعادہ ہوتا ہے۔

 

A group of people posing for a photoDescription automatically generated

 

اسپورٹس میٹ کا افتتاح  ایریڈا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر  جناب پردیپ کمار داس نے ڈائریکٹر (فنانس) ڈاکٹر بِجے کمار موہنتی  اور چیف ویجیلنس آفیسر  جناب اجے کمار ساہنی اور دیگر افسران کی موجودگی میں کیا۔ سی ایم ڈی نے ، نہ صرف صحت مند طرز زندگی کے لیے بلکہ پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور مجموعی صحت   کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے صحت مند کام کی جگہ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ان کی لگن کے لیے شرکاء کی  ستائش کی۔

 

A person standing at a podium with a podium and a person sitting on a benchDescription automatically generatedA person playing a game of tennisDescription automatically generated

 

………………………………………

ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا

U.No. 5095



(Release ID: 2006940) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi