سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن نے صدر جمہوریہ ہند کو رپورٹ پیش کی

Posted On: 16 FEB 2024 7:38PM by PIB Delhi

درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن (این سی ایس سی) کے وائس چیئرمین (چیئرمین انچارج) جناب ارون ہلدرنے آج صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کو راشٹرپتی بھون میں کمیشن کی سالانہ رپورٹ 23-2022 پیش کی۔ اس موقع پر کمیشن کے اراکین جناب سبھاش رام ناتھ پاردھی اور ڈاکٹر انجو بالا بھی موجود تھے۔

اس رپورٹ میں ہندوستان کے آئین میں درج فہرست ذاتوں کے آئینی تحفظات کے تحفظ سے متعلق کمیشن کو سونپے گئے مسائل پر مختلف سفارشات شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z3VD.png

آئین ہند کی دفعہ 338 کے تحت درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن کو دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق، کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ صدر جمہوریہ کو سالانہ اور دیگر ایسے اوقات میں، جب کمیشن مناسب سمجھے، درج فہرست ذاتوں کے آئینی تحفظات پر رپورٹ پیش کرے۔ رپورٹ میں درج فہرست ذاتوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ان تحفظات کے مؤثر نفاذ اور دیگر اقدامات کے لیے یونین اور ریاستوں کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی سفارشات شامل ہو سکتی ہیں۔

*****

ش ح – ق ت

U: 5064

 


(Release ID: 2006727) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi