الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ہندوستان نے کولمبیا کے ساتھ ہندوستان کے اوپن- سورس ڈی پی آئی کے اشتراک سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کئے


مفاہمت نامہ کا مقصد انڈیا اسٹیک کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا ہے

Posted On: 16 FEB 2024 6:19PM by PIB Delhi

ہندستان اور کولمبیا نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے آبادی کے پیمانے پر لاگو کیے گئے کامیاب ڈیجیٹل حل کے اشتراک کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ اس پر الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) اور کولمبیا کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز اینڈ کمیونیکیشنز کے مابین دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011WG2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D2N6.jpg

الیکٹرانکس اور آئی ٹی، اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کولمبیا کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے وزیر جناب موریسیو لیزکینو کے ساتھ مفاہمت نامے کا تبادلہ کیا۔

دستخط کنندگان میں ہندوستان کی طرف سے ایم ای آئی ٹی  وائی کے سکریٹری جناب ایس کرشنن اور کولمبیا کی طرف سے جناب موریسیو لیزکینو تھے۔ مفاہمت نامے کا مقصد صلاحیت سازی کے پروگراموں، بہترین طور طریقوں کے تبادلے، سرکاری حکام اور ماہرین کے تبادلے، پائلٹ یا ڈیمو سالیوشنز کی ترقی اور پرائیویٹ سیکٹر کے رابطوں کے ذریعے ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن (یعنی انڈیا اسٹیک) کو فروغ دینا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فائدہ پہنچ سکے۔

دونوں فریقوں نے ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ انفرا اسٹرکچر مشترکہ ڈیجیٹل سسٹمز کا ایک سیٹ تشکیل دیتے ہیں جو محفوظ اور باہمی تعاون کے قابل ہیں۔ انہیں عوامی اور نجی خدمات کی فراہمی اور مساوی رسائی فراہم کرنے کے لیے کھلے معیارات پر بنایا جا سکتا ہے۔ انڈیا اسٹیک سالیوشنز ڈی پی آئی ہیں جو انڈیا کے ذریعہ آبادی کے پیمانے پر عوامی خدمات تک رسائی اور فراہمی، فراہم کے لیے تیار اور نافذ کیے گئے ہیں۔

بھارت کولمبیا میں ڈیجیٹل عوامی انفرا اسٹرکچر کو آسانی سے اپنانے کے نتیجے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر ترقیاتی شراکت داری کے ذریعے کولمبیا کے ساتھ شراکت داری کا خواہشمند ہے۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 5056



(Release ID: 2006671) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Telugu