صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہریانہ کے ریواڑی میں ایمس کا سنگ بنیاد رکھا


وکست بھارت کا ویژن 2047 تک ملک کو اس ویژن کی طرف لے جانے میں صحت کے شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے: وزیر اعظم

"انفراسٹرکچر کی ترقی میں صحت کی بہتر سہولیات بھی شامل ہیں اور صحت ملک کے ترقیاتی ایجنڈے کا ایک بنیادی حصہ ہے"

"ایمس ریواڑی نہ صرف ہریانہ کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرے گا، بلکہ نوجوانوں کے لیے ملازمتیں بھی پیدا کرے گا اور انہیں طبی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے گا"

ہریانہ کے حفظان صحت کے ماحولیاتی نظام کے لیے ایک ’تاریخی دن‘،ایمس ریواڑی بہترین معیار اور سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو یقینی بنا کر ہریانہ کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاستوں کے لوگوں کو بہت فائدہ دے گا: مرکزی وزیر صحت

ایمس ریواڑی نہ صرف جنوبی ہریانہ کے لوگوں کو، بلکہ شمالی راجستھان کے قریبی علاقے کو بھی گراں قدر طبی خدمات فراہم کرے گا: وزیراعلیٰ ہریانہ

Posted On: 16 FEB 2024 4:07PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہریانہ کے گورنر جناب بندارو دتاتریہ کی موجودگی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، ریواڑی کا سنگ بنیاد رکھا۔  وزیر اعظم نے ہریانہ میں کئی دیگر ترقیاتی کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع  پر ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہر لال، پلاننگ، اسٹیٹکس اور پروگرام کے نفاذ، کارپوریٹ امور کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راؤ اندرجیت سنگھ،  ہریانہ کے نائب وزیراعلیٰ جناب دشینت چوٹالہ بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MQKD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TDZ7.jpg

تقریب میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے  ملک میں صحت کے سیکٹر میں تیز رفتار تبدیلی  کو  ملک کے عوام کی  بڑھتی ہوئی امنگوں  سے منسلک کیا۔  انہوں نے وکست بھارت کے ویژن پر روشنی ڈالی اور 2047 تک ملک کو اس ویژن کی طرف لے جانے میں صحت کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ کہتے ہوئے کہ "صرف ایک وِکِست ہریانہ ہی وکِسِت بھارت کی قیادت کر سکتا ہے"، انہوں نے کہا کہ "بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں صحت کی بہتر دیکھ بھال بھی شامل ہے اور صحت ملک کے ترقیاتی کے ایجنڈے کا ایک بنیادی حصہ ہے"۔

وزیر اعظم نے کہا کہ "ایمس ریواڑی کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے  کو ترجیح دینے کے حکومت کے عہد اور صحت کے سیکٹر کی مجموعی ترقی کے ذریعہ  شہریوں پر مرکوز  صحت خدمات  کو مستحکم کرنے کے خطوط پر ہے۔" انہوں نے کہا کہ "ایمس ریواڑی نہ صرف ہریانہ کی حفظان صحت کی ضروریات کو پورا کرے گا، بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا اور انہیں طبی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے گا"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ENMN.png

وزیر اعظم نے کہا کہ  گزشتہ  10 برسوں میں 15 نئے ایمس اور ہریانہ کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج سمیت 300 سے زیادہ نئے میڈیکل کالجوں کو منظوری دی گئی ہے۔

عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعہ ریواڑی میں ایمس کا سنگ بنیاد رکھے جانے کو "ہریانہ کے حفظان صحت کے ماحولیاتی نظام کے لئے ایک تاریخی دن" قرار دیتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ "اس سے ہریانہ کے عوام کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاستوں کے عوام کو بہتر کوالٹی اور سستی  حفظان صحت تک رسائی یقینی  بناتے ہوئے زبردست بہت فائدہ حاصل ہوگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب منوہر لال نے خطے میں ایک ایمس فراہم  کرنے کے لئے ریواڑی کے لوگوں کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے  پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ایمس ریواڑی نہ صرف جنوبی ہریانہ کے عوام کو بلکہ شمالی راجستھان کے قریبی علاقے کے لوگوں کو بھی گراں قدر طبی خدمات فراہم کرے گا"۔ انہوں نے ہریانہ کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج تفویض کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے میں ایک سنگ میل قرار دیا۔

جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بڑھانے پر حکومت کے ذریعہ دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ "صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بنانے اور اپ گریڈ کرنے میں بھی یہی زور دیا جا رہا ہے، جو کہ ملک میں ایمس کے نیٹ ورک کو 23 تک بڑھانے کے عزم سے ظاہر ہے۔"

پس منظر:

ہریانہ کے ریواڑی میں ایمس  کے قیام کو حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی اسکیم، پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت منظوری دی گئی ہے۔ پی ایم ایس ایس وائی کا مقصد سستی اور قابل بھروسہ خصوصی صحت کی خدمات کی دستیابی میں علاقائی عدم توازن کو دور کرنا اور ملک میں معیاری طبی تعلیم کی سہولیات کو بڑھانا ہے۔ پی ایم ایس ایس وائی کے تحت اب تک 22 نئے ایمس کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 2014 سے اب تک 15 ایمس کو منظوری دی گئی ہے۔ ہریانہ کا ایمس ان میں سے ایک ہے۔

یہ نیا ایمس ہریانہ کے ریواڑی ضلع کے ماجرا مستل بھلکھی گاؤں میں 203 ایکڑ اراضی پر 1650 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ ایمس، ریواڑی ایک 750 بستروں کا اسپتال ہوگا، جس میں 100 سیٹوں کا میڈیکل کالج، 60 سیٹوں کا نرسنگ کالج، 30 بستروں کا آیوش بلاک، فیکلٹی اور عملے کے لیے رہائشی کمپلیکس، انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے ہاسٹل، نائٹ شیلٹر، گیسٹ ہاؤسز ، آڈیٹوریم اور شاپنگ کمپلیکس وغیرہ  شامل ہیں۔

یہ جدید ترین اسپتال 17 سپر اسپیشلٹی اور 18 اسپیشلٹی شعبوں بشمول کارڈیالوجی، گیسٹرو اینٹرولوجی، نیفرالوجی، یورولوجی، نیورولوجی، نیورو سرجری، میڈیکل آنکولوجی، سرجیکل آنکولوجی، اینڈو کرائنولوجی، برنس اور پلاسٹک سرجری میں اعلیٰ معیار کی مریضوں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرے گا۔ ایمس ریواڑی کا اسپیشلٹی بلاک 360 بستروں پر مشتمل ہوگا، جب کہ سپر اسپیشلٹی یونٹ میں 215 بستر ہوں گے۔ انسٹی ٹیوٹ میں 75 بستروں پر مشتمل انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) ، 30 بستروں پر مشتمل ایمرجنسی اینڈ ٹراما سینٹر، 16 ماڈیولر آپریشن تھیٹرز، 2 چھوٹے آپریشن تھیٹرز، تشخیصی لیبارٹریز، بلڈ بینک اور فارمیسی بھی ہوگی۔ انسٹی ٹیوٹ اپنے ڈیجیٹل ہیلتھ انفراسٹرکچر کی وجہ سے کمیونٹی آؤٹ ریچ کے ذریعے ریاست کے دور دراز علاقوں کی پسماندہ آبادی کو صحت کی دیکھ بھال کے بہتر فوائد فراہم کرے گا۔

ہریانہ میں ایمس کا قیام ہریانہ کے لوگوں کو جامع، معیاری اور جامع خصوصی نگہداشت صحت خدمات فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ایمس، ریواڑی کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر مرکزی وزارت صحت، حکومت ہریانہ کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ عمل آوری کرنے والی ایجنسیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- وا - ق ر)

(16-02-2024)

U-5053



(Release ID: 2006646) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Manipuri