مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم سواندھی نے خوانچہ فروشوں کا وقار بحال کیا ہے: مکانات کے وزیر ہردیپ ایس پوری


اسکیم سے ملک بھر میں 60.94 لاکھ خوانچہ فروشوں کو فائدہ پہنچا ہے: ہردیپ ایس پوری

پی ایم سواندھی میگا کیمپ میں آج 10,000 خوانچہ فروشوں کو قرض فراہم کیے گئے

Posted On: 16 FEB 2024 4:34PM by PIB Delhi

پی ایم سواندھی اسکیم کے تصور کے تناظر کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے، مکانات نیز شہری امور ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ یہ اسکیم، عالمی وبا کے دوران شروع کی گئی تھی جب ، اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں ہندوستان  کے خوانچہ فروش بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا، ’’سواندھی یوجنا کا مقصد خوانچہ فروشوں کے  خود کے روزگار یعنی سوروزگار، سواولمبن اور سوابھیمان کو بحال کرنا ہے۔‘‘

وزیر  موصوف آج یہاں پی ایم سواندھی میگا کیمپ میں اظہارخیال کر رہے تھے۔ اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر، 10,000 خوانچہ فروشوں کو قرضے فراہم کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WQCQ.jpg

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب  ونے کمار سکسینہ،  خزانہ کے وزیر مملکت جناب بھاگوت کشن راؤ کراڈ، ،   امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی  اور دہلی  کےرکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن  اور دیگر معزز شخصیات نے اس تقریب میں  شرکت کی۔

پی ایم سواندھی اسکیم کی حصولیابیوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، وزیرموصوف نے اس بات کو نمایاں کیا کہ اس اسکیم  کے ذریعہ، پہلی قسط میں دس ہزار روپئے تک کے ضمانت یا گروی سے مبرا پہلے ورکنگ کیپٹل قرضے کی سہولت فراہم کرکے ،  60.94 لاکھ خوانچہ فروشوں کو10,678  کروڑ روپے تک کے بقدر 80.42 لاکھ سے زیادہ قرضے فراہم کئے گئے ہیں اور اس کے بعددوسری اور تیسری قسطوں میں بالترتیب 20 ہزار روپئے اور50 ہزار روپئے تک کے قرض فراہم کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے نتیجے میں نہ صرف خوانچہ فروشوں کی مالی شمولیت ہوئی ہے بلکہ ان کی عزت اور وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جناب پوری نے کہا ’’اب، خوانچہ فروش کو  قرضوں سے متعلق مکمل طور پر غیر رسمی وسیلوں پرانحصار نہیں کرنا پڑتا جہاں انہیں حد سے زیادہ شرح سود ادا کرنے پر مجبور کیا گیا جاتا تھا۔ حکومت نے انہیں ایک متبادل فراہم کیا ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002156O.jpg

دہلی کے خوانچہ فروشوں کو اس اسکیم کے فائدوں کے بارے میں بتاتے ہوئے، وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ اس اسکیم نے دہلی میں ہمارے خوانچہ فروش  برادری   کےبھائیوں اور بہنوں کو بہت ضروری مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 فروری 2024 تک، ہمیں دہلی کے خوانچہ فروشوں سے قرض کے لئے 3.05 لاکھ  درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 2.2 لاکھ درخواستوں کو بینکوں نے  اپنی منظوری دے دی  ہے اور 221 کروڑ  روپئے کے بقدر 1.9 لاکھ روپے کے  قرضے  پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ آج کے میگا کیمپ میں 10,000 قرضوں کی تقسیم کے ساتھ، دہلی میں 2 لاکھ قرضوں کی تقسیم کا سنگ میل عبور کیا جائے گا۔

************

ش ح۔  ع م    ۔ م  ص

 (U: 5051)

                       


(Release ID: 2006640) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu