وزارت خزانہ
سوورین گولڈ بانڈ اسکیم 24-2023 (سیریز IV )12سے 16 فروری 2024 تک سبسکرپشن کے لیے کھلے گی
Posted On:
09 FEB 2024 8:58PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے نوٹیفکیشن نمبر 4 (6)- بی (ڈبلیو اینڈ ایم)؍2023(مورخہ 08 دسمبر 2023 کے لحاظ سے، سوورین گولڈ بانڈز 24-2023 (سیریز IV )12 سے 16 فروری 2024 کے دوران سبسکرپشن کے لیے کھولی جائے گی۔سورین گولڈ بانڈ 24-2023 (سیریز IV) کے نمٹانے کی تاریخ 21 فروری 2024 ہوگی۔ سبسکرپشن کی مدت کے دوران بانڈ کی ایشو قیمت 6,263 روپے(چھ ہزار 263 روپے) فی گرام ہوگی، جیسا کہ آر بی آئی نے اپنی پریس ریلیز مورخہ 09 فروری 2024 میں بھی شائع کیا ہے۔
حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مشاورت سے ان سرمایہ کاروں کو ایشو پرائس سے 50 روپے (پچاس روپے) فی گرام کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو آن لائن درخواست دیتے ہیں اور ادائیگی ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے کرتے ہیں، ایسے سرمایہ کاروں کے لیے گولڈ بانڈ کی ایشو پرائس 6,213 روپے(صرف چھ ہزار دو سو تیرہ روپے) فی گرام سونا ہوگا۔
***
ش ح۔ ف ا ۔ ک ا
(Release ID: 2006507)
Visitor Counter : 122