وزارت خزانہ
وزارت خزانہ کے محکمہ محصولات نے ، جی ایس ٹی اپیلی ٹریبونل کی پرنسپل بنچ اور ریاستی بنچوں میں جوڈیشل ممبران، تکنیکی ممبران (سینٹر) اور تکنیکی ممبران (ریاست) کے عہدوں پر تقرر کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں
اہل امیدواروں کو آن لائن درخواست دینا ہوگا اور درخواست پورٹل 19 فروری 2024 سےلے کر 31 مارچ 2024 کو شام 5 بجے تک کھلا رہے گا
Posted On:
15 FEB 2024 6:02PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے محکمہ محصولات (ڈی او آر)نے ، جی ایس ٹی اپیلی ٹریبونل(جی ایس ٹی اے ٹی) کی پرنسپل بنچ اور ریاستی بنچوں میں جوڈیشل ممبران، تکنیکی ممبران (سنٹر ) اور تکنیکی ممبران (ریاست) کے عہدوں پر تقرر کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔
جی ایس ٹی اے ٹی دراصل مرکزی اشیاء اور خدمات ٹیکس ایکٹ 2017 ( سی جی ایس ٹی ایکٹ ) کے تحت قائم کیاگیا اپیلی ٹریبیونل ہے، جس کا قیام مذکورہ ایکٹ اور متعلقہ ریاست، مرکز کے زیر انتظام علاقے جی ایس ٹی ایکٹس کے تحت مختلف اپیلوں کی سماعت کرنے کے لئے عمل میں آیا ہے۔ جی ایس ٹی اے ٹی کی ایک پرنسپل بنچ دلی میں اور 31 ریاستی بنچ ریاستوں میں مختلف مقامات پر ہوں گی۔
ان عہدوں کی تفصیلات اور اہلیت مختصراً درج ذیل ہیں:
عہدے کا نام
|
عہدوں کی تعداد
|
اہلیت
|
جوڈیشل ممبر
|
63
|
1.ہائی کورٹ کے جج، یا
2.دس برسوں کے کمبائنڈ تجربے سرونگ یا سبکدوش ضلع جج یا ایڈیشنل ضلع جج یا
3.بالواسطہ ٹیکسوں سے متعلق معاملات میں قانونی چارہ جوئی میں خاطر خواہ تجربے کے ساتھ 10 سال کا تجربہ رکھنے والے وکلاء
|
تکنیکی ممبران (مرکز)
|
32
|
گروپ اے میں کم از کم 25 سال کا تجربہ رکھنے والے افسران
1.انڈین ریونیو سروس (کسٹمز اور بالواسطہ ٹیکس)، یا
2.مرکزی حکومت میں بالواسطہ ٹیکس یا فنانس اور ٹیکس میں کم از کم 3 سال کےتجربے کے ساتھ آل انڈیا سروس۔
|
تکنیکی ممبران (ریاست)
|
1
|
گروپ اے میں یا اس کے مساوی میں کم از کم 25 سال کا تجربہ رکھنے والے افسران
1.ریاستی حکومت ایس جی ایس ٹی کے وی اے ٹی کے ایڈیشنل کمشنر کے درجے سے نیچے نہیں ، یا
2.آل انڈیا سروس میں
ریاستی حکومت میں بالواسطہ ٹیکس یا فنانس اور ٹیکس میں کم از کم 3 سال کے تجربے کے ساتھ۔
|
درخواست دینے کی کم از کم عمر 50 سال (درخواست دینے کی آخری تاریخ تک ) ہے۔ تنخواہ 2,25,000 روپے (مقررہ) ماہانہ ہے۔ دیگر تمام الاؤنسز اور سروس کی دیگر شرائط و ضوابط (ڈی اے، میڈیکل وغیرہ) وہی ہوں گے جو مرکزی حکومت کے افسروں پر لاگو ہوتے ہیں جو ایک ہی تنخواہ لے رہے ہیں (موجودہ تنخواہ لیول 17 والے افسر)۔
اہلیت کے بارے میں مزید تفصیلات اور دیگر تفصیلات کا ذکر ڈی او آر کی ویب سائٹ (https://www.dor.gov.in/gstat-recuitment) میں شائع کردہ خالی آسامی سرکلر میں کیا گیا ہے۔ اہل امیدواروں کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت ہے، جس کی تفصیلات ڈی او آر کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ آن لائن درخواست پورٹل 19.02.2024 سے قابل رسائی ہو گا اور 31.03.2024 کو شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی تفصیلات کو دیکھ سکتے ہیں اور اپنی اہلیت اور اس میں بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
حکومت ممبران کا تقرر سرچ کم سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر کرے گی۔ موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال امیدواروں کی اہلیت اور متعلقہ تجربے کے حوالے سے کی جائے گی۔ شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کو اگر ضروری اور مناسب سمجھا جائے گا، تو کمیٹی کے ذریعے ذاتی بات چیت کے لیے بلایا جا سکتا ہے، ۔ کمیٹی تقرریوں کے لیے حکومت کو مجموعی تشخیص کی بنیاد پر موزوں امیدواروں کے ایک پینل کی سفارش کرے گی۔
سلیکشن کے عمل سے متعلق مزید تمام مواصلت کو ڈی او آر کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
***
ش ح۔ ف ا ۔ ک ا
(Release ID: 2006489)
Visitor Counter : 104