وزارت آیوش

آیوش کے مرکزی وزیر نے نیشنل آیوش مشن کی علاقائی جائزہ میٹنگ میں شرکت کی


نیشنل آیوش مشن (این اے ایم) اسکیم کے لیے بجٹ التزام میں 200 کروڑ روپے کا اضافہ بھی کیا گیا ہے

Posted On: 15 FEB 2024 7:00PM by PIB Delhi

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے 6 ریاستوں بہار، چھتیس گڑھ ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ اوراترپردیش کی علاقائی جائزہ میٹنگ کے دوران کہا کہ دنیا مجموعی حفظان صحت کی منتطڑ ہے اورآج یوگ اورآیوش دنیا کے سامنے اپنی شہرت اور شان کا پرچم لہرارہا ہے۔اس جائزہ میٹنگ کا اہتمام آج بہار کے پٹنہ میں آیوش کی وزارت کی طرف سے کیا گیا تھا۔

آیوش کی وزارت مختلف سرگرمیوں کی نفاذ کے لیے ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کی کوششوں کی حمایت کررہی ہےکیوں کہ نیشنل آیوش مشن کی مرکز کی اسکیم کے تحت ان ریاستوں کی طرف سے اپنے اپنے متعلقہ ریاستی سالانہ ایکشن پلان (ایس اے اے پیز) کے ذریعے ان کی تجویز پیش کی گئی تھی۔نیشنل آیوش مشن، کو وژن اور مقاصد کے ساتھ نافذ کیا جارہاہے تاکہ آیوش صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو مستحکم اور بہتربناکر ملک بھر میں آیوش صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی جاسکے،اور ضرورت مند لوگوں کو ان کی پسند کے بارے میں مطلع کیا جاسکے۔مرکزی کابینہ نے 24-2023 میں نیشنل آیوش مشن کے ایک حصہ کے طور پر ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے سرکاروں کے ذریعے آیوش کی وزارت کی جانب سے 12500آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر(اے ایچ ڈبلیو سی ایس)سینٹرکو شروع کرنے کے لیے منظوری دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017LHG.jpg

 

آیوش کی وزارت نے اب تک 15-2014کے بعد سے نیشنل آیوش مشن کے تحت بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ ،اترپردیش اور مغربی بنگال کے لیے 1712.54کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ وزارت نے 23-2022 تک ان ریاستوں میں 58 مربوط آیوش ہسپتالوں کوتعاون اور ان کی حمایت کی ہے۔ان میں سے 14کام کررہے ہیں، جیسے کہ ان کے ذریعے اطلاع دی گئی ہے۔12500 میں سے آیوش ہیلتھ اور ویلنیس سینٹر میں سے وزارت نے پہلے ہی ان 7 ریاستوں میں 4235آیوش ہیلتھ اور ویلنیس سینٹرس کو تعاون دیا ہےاور ان میں سے 3439 ان کے ذریعے چلائے جانے کی اطلاع ہے۔نیشنل آیوش مشن کے تحت وزارت نے 23-2022 کے دوران اترپردیش کے وارانسی میں نئے ہومیوپیتھک میڈیکل کالج، ایودھیا میں ایک نیا آیورویدک میڈیکل کالج اور مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں یوگ اور نیچروپیتھی کالج کے قیام کے لیے بھی مدد کی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TAOQ.jpg

مرکزی وزیر نے اترپردیش اور مغربی بنگال کی آیوش ٹیم سے ذاتی طورپر اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد آیوش تعلیمی اداروں کے تعمیری کام میں تیزی لائیں اور اس پر کام کاج شروع کریں۔ انہوں نے ریاستی سرکاروں سے درخواست کی کہ وہ منظورشدہ مربوط آیوش ہسپتالوں کے تعمیری کاموں کو تیز کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور ان پر جلد سے جلد کام شروع کریں تاکہ عوام آیوش خدمات حاصل کرسکیں۔

مرکزی وزیر صحت  نے آیوش پبلک ہیلتھ پروگرامس کے نفاذ پر زور دینے کے لیے ریاستوں سے بھی اپیل کی ہے جنہیں  مجموعی نقطہ نظر کے لیے کمیونٹی کے تئیں مختلف آیوش طریقہ کارفراہم کرنے کے لیے نیشنل آیوش مشن کےرہنما خطوط میں شامل کیا گیا ہے۔آیوروید، اسکولی بچوں کے لیے آیوش کے ذریعے صحت کے طرز زندگی کے فروغ، سپراجا:آیوش زچگی اور عضلاتی طریقہ کار، ویومترا:آیوش پر مبنی جیرٹک پروگرام، آسٹیو آرتھرٹس کی روک تھام اور بندوبست نیز آیوش موبائل میڈیکل یونٹس جیسے پروگرام آیوش نظام کو مستحکم کریں گے۔ ریاستی سرکاروں خصوصاً بہار، اترپردیش اور چھتیس گڑھ سے بھی  درخواست کی جاتی ہے کہ وہ لمفٹک فائلریاسس(پیروں میں سوجن) کے مرض  کی روک تھام اور اس کے انتظام (ایم ایم ڈی پی) کے لیے آیوش کے لیے قومی پروگرام کو متاثرہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر شروع کریں۔

اس موقع پر مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر منجا پارا مہندر بھائی نے کہا کہ آیوش کی وزارت کا مغربی بنگال کے کولکاتہ میں ہومیوپیٹھی کا ایک نیشنل انسٹی ٹیوٹ  ہے اور اترپردیش کے غازی آباد میں یونانی میڈیسن کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ  کے نام سے ایک سیٹلائٹ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ساتھ 26پیری فیرل سینٹر/ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سینٹر/کلینکل ریسرچ یونٹ/ ادویات کو معیاری بنانے سے متعلق یونٹ بھی ہیں۔تحقیقی کونسلوں کے تحت ریاستیں ان میں شرکت کررہی ہیں۔ ان میں سے بیشتر یہاں موجود ہیں اور انہیں نیشنل آیوش مشن کے تحت عوامی صحت کے پروگراموں اورمختلف سرگرمیوں کے نفاذ کے لیے ریاستی سرکاروں کو تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لیے بیدار کیا گیا ہے۔نیز صلاحیت سازی اور ریاستی پروگرام کے مینجمنٹ یونٹ کی تربیت (ایس پی ایم یو)/کمیونٹی ہیلتھ افسروں (سی ایچ اوز)، ٹیلی میڈیسن، پبلک ہیلتھ پروگرام کے بہترین طریقہ کارکو مشترک کرنا، آئی ای سی،نگرانی اور فیلڈ وزٹس کے لیے بھی بیدار کیا گیا ہے۔

آیوش کے وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے اپنے تقریر میں کہا ہے کہ نیشنل آیوش مشن، آیوش کی وزارت کی اہم اسکیم ہے، جسے ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے تاکہ ملک میں آیوش کےنظام کو فروغ دیا جاسکے۔گزشتہ سال کے حوالے سے نیشنل آیوش مشن اسکیم کے لیے بجٹ التزام میں 800کروڑ روپے سے بڑھاکر 1200 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WJ92.jpg

 

آیوش کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری، محترمہ کویتا گرگ نے متعلقہ ریاستوں کی نیشنل آیوش مشن کی صورت حال کے بارے میں مختصر جانکاری فراہم کی۔وزراء کے ساتھ علاقائی جائزہ میٹنگ کے دوران آیوش کی وزارت کی سکریٹری محترمہ لینا جوہری ، اترپردیش کے پرنسپل سکریٹری پرتیا امت، بہار کی ایڈیشنل چیف سکریٹری النکریتا، بہار کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آیوش کے ہمراہ دیگر معزز ہستیاں بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔

*****

ش ح ۔  ح ا  ۔ ج ا

U. No.5032



(Release ID: 2006484) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Telugu