بجلی کی وزارت
آر ای سی پی ڈی سی ایل نے مدھیہ پردیش میں راج گڑھ ایس ای زیڈ میں قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں سے بجلی نکالنے کے لیے پچورا پاور ٹرانسمیشن ایس پی وی کی سپردگی کو عملی جامہ پہنایا
Posted On:
15 FEB 2024 8:17PM by PIB Delhi
آر ای سی پاور ڈیولپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ(آر ای سی پی ڈی سی ایل)، ا جو کہ بجلی کی وزارت کے تحت کام کرنے والی این بی ایف سی مہارتن سی پی ایس وی ٓر ای سی لمیٹڈ ایک مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے، نے ایک پروجیکٹ مخصوص ایس پی وی ( اسپیشل پرپز وہیکل ) میسرز جی آر انفرا پراجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے حوالے کر دی ہے۔ ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی کے عمل کے ذریعے "مدھیہ پردیش میں راج گڑھ (1000 میگاواٹ) ایس ای زیڈ میں آر ای پروجیکٹس سے بجلی کا انخلاء - فیز II" کے لیے انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن پروجیکٹ کے قیام کے لیے ایس پی وی تشکیل دی گئی تھی۔
پچورا پاور ٹرانسمیشن لمیٹڈ کے نام سے ایس پی وی ، آر ای سی پی ڈی سی ایل کے سینئر حکام کی موجودگی میں کامیاب بولی دہندہ، میسرز جی آر انفرا پراجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سینٹرل ٹرانسمیشن یوٹیلیٹی آف انڈیا لمیٹڈ کے نمائندوں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے اس اہم سنگ میل کا مشاہدہ کرنے کے لیے تقریب میں شرکت کی۔
آر ای سی پی ڈی سی ایل کے سی ای وی جناب راجیش کمار نے کہا: "بجلی کے وزیر اور پاور سکریٹری کی بصیرت انگیز ہدایات کے مطابق، آر ای سی پی ڈی سی ایل ملک کی بجلی کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے قابل تجدید بجلی کی اصلاحات کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔ آرای پاور کے اخراج کے لیے ٹرانسمیشن سسٹم کی ترقی کے لیے ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی ایک ایسا ہی شاندار مشن ہے اور آر ای سی پی ڈی سی ایل کو ٹی بی سی بی روٹ کے ذریعے پروجیکٹس کے ایوارڈ کے لیے بولی کے عمل کوآرڈینیٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
آر ای سی پاور ڈیولپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ، آر ای سی پی ڈی سی ایل، آر ای سی لمیٹڈ کا ایک مکمل ملکیت والی ایک کمپنی ہے جو ، 50 سے زیادہ ریاستی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں / ریاستوں کے پاور محکموں کو علم پر مبنی کنسلٹنسی اور ماہرانہ پروجیکٹ پر عمل درآمد کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔
آر ای سی بجلی کی وزارت کے تحت ایک 'مہارتن' مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے، اور آر بی آئی کے ساتھ غیر بینکنگ فائنانس کمپنی ، اور انفراسٹرکچر فنانسنگ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ آر ای سی پورے پاور انفراسٹرکچر سیکٹر کی مالی معاونت کرتا ہے جس میں جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، قابل تجدید توانائی اور نئی ٹیکنالوجیز جیسے الیکٹرک وہیکلز، بیٹری سٹوریج، پمپڈ سٹوریج پروجیکٹس، گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا پروجیکٹس شامل ہیں۔
آر ایسی لمیٹڈ بجلی کے شعبے کے لیے حکومت کی اہم اسکیموں میں کلیدی اسٹریٹجک کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ) ، دین دیال اپادھیا گرام جیوتی یوجنا نیشنل کے لیے نوڈل ایجنسی رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں ملک میں آخری میل تقسیم کے نظام کو مضبوط بنایا گیا، 100 فیصد گاؤں کی بجلی کاری اور گھریلو بجلی کاری عمل میں آئی ہے۔ آر ای سی کو کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے واسطے بھی نوڈل ایجنسی بنا دیا گیا ۔ آر ای سی کو مرکزی حکومت کی طرف سے پردھان منتری سورودیا یوجنا کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ آر ای سی کی لون بک 4.97 لاکھ کروڑ روپے اور 31 دسمبر 2023 تک خالص مالیت 64,787 کروڑ روپے ہے۔
*****
ش ح۔ ا گ .۔ج
Uno-5031
(Release ID: 2006473)
Visitor Counter : 74