بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ کے 300 میگاواٹ نوکھرا شمسی پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے


نوکھرا سولر پروجیکٹ 1.3 لاکھ سے زیادہ گھروں کو روشن کرے گا، کاربن کے اخراج میں ہر سال 6 لاکھ ٹن کمی کرے گا

Posted On: 15 FEB 2024 8:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 فروری 2024 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے این ٹی پی سی گرین انرجی لمیٹڈ کے 300 میگا واٹ کے نوکھرا شمسی پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

راجستھان کے بیکانیر ضلع میں 1,550 ایکڑ پر پھیلے ہوئے اس منصوبے کو سی پی ایس یو اسکیم (مرحلہ -II) کے تحت 1,803 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ ریاست تلنگانہ کی سبز توانائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X3PS.jpg

ہر سال 730 ملین یونٹس کی پیداوار کے ساتھ، یہ پروجیکٹ نہ صرف 1.3 لاکھ گھرانوں کو روشن کرے گا، بلکہ ہر سال 6 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کے اخراج کو محدود کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ آگے بڑھتے ہوئے، اس منصوبے سے 25 سالوں کے عرصے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 15 ملین ٹن تک محدود رکھنے کی توقع ہے۔

فلیگ شپ میک اِن انڈیا پروگرام کے تحت اس پروجیکٹ میں 13 لاکھ سے زیادہ سولر پی وی ماڈیولز نصب کیے گئے ہیں، جس سے حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت کے عزم کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FBWC.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003W1DS.jpg

چونکہ این ٹی پی سی اپنے پورٹ فولیو میں زیادہ سے زیادہ صاف ستھری توانائی کو شامل کرکے ایک "مبنی بر انصاف منتقلی" کے لیے سرگرم عمل ہے، لہٰذا یہ پروجیکٹ کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اور اس طرح ایک صاف ستھرے اور پائیدار توانائی کے مستقبل میں اپنا تعاون دے گا۔

این جی ای ایل ، این ٹی پی سی کا ایک مکمل ملکیت کا ذیلی ادارہ ہے اور اس کا مقصد این ٹی پی سی کے قابل تجدید توانائی کے سفر کا پرچم بردار بننا ہے، جس کی آپریشنل صلاحیت 3.4 گیگا واٹ  سے زائد ہے اور 26 گیگا واٹ کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے اور 7 گیگاواٹ پر کام جاری ہے۔

این ٹی پی سی لمیٹڈ ہندوستان کی سب سے بڑی مربوط پاور یوٹیلیٹی ہے جس میں 74 جی ڈبلیو تنصیب شدہ صلاحیت ہے جو بھارت میں پیدا ہونے والی کل بجلی کا 25فیصد  کا تعاون دیتی ہے۔ 2032 تک، این ٹی پی سی اپنی غیر حجری توانائی پر مبنی بجلی کی صلاحیت کو کمپنی کے پورٹ فولیو کے 45-50فیصد تک بڑھانے کے لیے کوشاں ہے جس میں 130 گیگا واٹ کے کل پورٹ فولیو کے ساتھ 60 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی گنجائش شامل ہوگی۔ این ٹی پی سی نے ہندوستان کی نیٹ زیرو کوششوں کو تقویت دینے کے لیے نیتی آیوگ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

مزید معلومات  کے لیے ملاحظہ کریں : PM to inaugurate, dedicate to nation and lay the foundation stone of multiple development projects worth over Rs 17,000 crore in Rajasthan

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3032


(Release ID: 2006445) Visitor Counter : 82


Read this release in: Hindi , English