عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنوری، 2024 کے لیے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ازالے کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے ذریعے عوامی شکایات کے ازالے کے مرکزی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) پر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کارکردگی پر 18ویں رپورٹ جاری


جنوری 2024 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 71,350 عوامی شکایات کے کیسز موصول ہوئے

جنوری 2024 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کل 57,603 شکایات کا ازالہ کیا گیا

Posted On: 15 FEB 2024 7:04PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ازالے کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے جنوری 2024 کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے مرکزی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 18ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی۔ مذکورہ رپورٹ عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے تصرف کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔

جنوری، 2024 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 71,350 عوامی شکایات کیسز موصول ہوئے تھے۔ ماہ کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کل 57,603 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ دسمبر، 2023 کے آخر میں 58183 عوامی شکایات کم ہو کر جنوری، 2024 کے آخر میں  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں میں31 جنوری 2024 تک 57603 عوامی شکایات کے کیسز رہ گئے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر التوا معاملات دسمبر، 2023 کے آخر میں 182451 عوامی شکایات کے مقدمات سے بڑھ کر جنوری، 2024 کے آخر میں 196408 عوامی شکایات کے مقدمات ہو گئے ہیں۔ لگاتار 17 ویں مہینے، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شکایات کے ماہانہ نپٹارہ کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ میں جنوری، 2024 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے درج کی گئی شکایات کا ریاستی تجزیہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

2 جنوری، 2024 سے، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ازالے کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے "شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ڈیٹا سے چلنے والی اختراع" پر ایک آن لائن ہیکاتھون کا آغاز کیا ہے جس میں 5 مسائل کے بیانات ہیں جو طالب علم/ریسرچ اسکالرز/اسٹارٹ اپس کے لیے کھلے ہیں [لنک: https://t.co/KaaGTYIvab

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ازالے کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) شرکاء کو آن لائن ہیکاتھون میں مدعو کرتا ہے تاکہ ڈیٹا پر مبنی حل استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات کے ازالے سے متعلق چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔ حصہ لینے والی ٹیمیں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ازالے کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کی طرف سے بیان کردہ ایک یا ایک سے زیادہ مسائل اسٹیٹمنٹس کو ایڈریس کر سکتی ہیں اور ہر پرابلم اسٹیٹمنٹ کے لیے مخصوص کردہ اختراعی مصنوعات اور خدمات پیش کر سکتی ہیں۔

سرفہرست 3 جدید ترین حلوں کو درج ذیل انعامات سے نوازا جائے گا:

- ڈیٹا پر مبنی جدید ترین حل کے لیے 2 لاکھ روپے

-دوسرے سب سے جدید ترین ڈیٹا پر مبنی حل کے لیے 1 لاکھ روپے

-ڈیٹا سے چلنے والے تیسرے جدید ترین حل کے لیے 50 ہزار روپے

  اتر پردیش اور گجرات نے جنوری 2024 میں سب سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا، جس کی تعداد بالترتیب 21,660 اور 5,293 تھی۔ 16 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے جنوری 2024 کے مہینے میں 1000 سے زیادہ شکایات کا ازالہ کیا ہے۔

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ازالے کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے سیوتم اسکیم کے تحت ریاست/یوٹی اے ٹی آئیز کی طرف سے منعقد کی جانے والی تربیت کی حقیقی وقت کی صورتحال کی نگرانی کے لیے ایک وقف پورٹل تیار کیا ہے۔ 16 ریاستیں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے ازالے کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے تیار کردہ سیووٹم اسکیم پورٹل کا استعمال کر رہی ہیں۔ مالی سال 2023-24 میں 202 ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 ریاستوں سے 6664 افسران کو تربیت فراہم کی گئی۔

****

 

U.No:5029

ش ح۔ م ع۔س ا

 


(Release ID: 2006441)
Read this release in: English , Hindi