کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اپیڈا نے  زرعی  برآمدی امکانات کے سلسلے میں کام شروع کرنے مرزا پور میں صلاحیت سازی کے پروگرام اور خریداروں کی میٹنگ کی میزبانی کی

Posted On: 15 FEB 2024 5:54PM by PIB Delhi

مشرقی اتر پردیش، جسے پوروانچل بھی کہا جاتا ہے، سے زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس کی برآمدی امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے، ایگریکلچرل اینڈ  پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اپیڈا) نے مرزا پور میں گزشتہ روز ’ ایگری ایکسپورٹ: صلاحیت سازی اور خریدار -فروخت کنندہ میٹ  کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں کامرس اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ  انوپریا پٹیل نے  اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ دیگر معززین کی ایک بڑی تعداد جس کی قیادت  رکن  پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، جناب رام شکل، سینئر سرکاری افسران، برآمد کنندگان کی انجمنوں کے نمائندوں، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) ، اسٹیک ہولڈرز اور علاقے کے عوامی نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کا کسانوں کی طرف سے پرجوش خیر مقدم کیا گیا، جس میں تقریباً 1500سے زیادہ کسانوں نے شرکت کی۔

اپنے کلیدی خطاب میں محترمہ انوپریہ پٹیل نے زرعی برآمدات میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا اور نہ صرف ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ میں تعاون کرنے بلکہ کسانوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا، جو کہ روزگار کے لحاظ سے سب سے بڑا شعبہ ہے۔ انہوں نے حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ  اور ان کی بہبود کے لئے حکومت ہند کے عزم کا اعادہ کیا اور عالمی منڈیوں تک ان کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے  کامرس کے محکمہ کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے متنوع زرعی شعبوں جیسے باغبانی، مصالحہ جات اور سمندری مصنوعات میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر حکومت کی توجہ کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے ایسے ہی ایک آئندہ اہم پروجیکٹ ’سردار ولبھ بھائی پٹیل نریات سوویدھا کیندر' پر روشنی ڈالی جو کہ چنار، مرزا پور، اتر پردیش میں شروع  کئے جارہے ہیں۔ جو کہ قریب ترین مدت میں مکمل ہونے پر، اس خطے سے زرعی برآمدات کو نمایاں طور پر فروغ دے گا، جس سے پوروانچل ملک کے لئے  ایک زرعی برآمد کا مرکز بن جائے گا۔

اپیڈا کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو نے مارکیٹ کے رابطوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور برآمدی انفراسٹرکچر کو بڑھا کر اہف پی اوز اور کسانوں کے لیے برآمدی مواقع کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپیڈا جس نے 13 فروری 2024 کو اپنا 38 واں یوم تاسیس منایا، زرعی برآمدی ویلیو چین کے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص کسانوں کو مطلوبہ تربیت اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے مواقع سے آگاہی فراہم کرکے ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

'سردار ولبھ بھائی پٹیل نریات سوویدھا کیندر' زرعی اور متعلقہ شعبے کی برآمدات کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس نئے تیار ہونے والے انفراسٹرکچر کا تصور ایف پی اوز، کسانوں، برآمد کنندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی ضروریات کو پورا کرنے والے ایک جامع سنگل ونڈو سسٹم کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ مرزا پور ضلع کے چنار سب ڈویژن میں 5 ایکڑ کے رقبے میں پھیلا یہ پروجیکٹ تمام مطلوبہ سہولیات کے ساتھ ایک جدید پیک ہاؤس کا حامل ہے۔ مزید یہ کہ اس منصوبے میں ایک تربیتی سہولت بھی موجود ہے جس سے خطے کے تمام کسانوں اور ایف پی اوز/ایف پی سی کو فائدہ پہنچے گا۔ آخر میں، اس پراجیکٹ میں بڑے برآمدات پر مبنی سرکاری اداروں  یعنی  ایم پیڈا، اسپائسس بورڈ، آئی آئی پی، ، ای آئی سی کے دفاتر بھی ہوں گے، جو خطے کے زرعی برآمدی ایکوسسٹم کی مدد کریں گے۔

اس بات پر زور دیا جا سکتا ہے کہ اپیڈا کے اقدامات نے اتر پردیش کو مالی سال 2023-24 (23 اپریل سے 23 نومبر) میں صرف گجرات اور مہاراشٹرکے بعد تیسری سب سے بڑی برآمد کرنے والی ریاست بننے  کی تحریک دی ہے۔

زرعی مصنوعات کی ایک متنوع رینج، بشمول تازہ پھل اور سبزیاں جیسے ہری مرچ، آم، ٹماٹر، بھنڈی، آلو، واٹر چیس نیٹ، کرین بیری، کیلا، جمی قند، آئیوی لوکی، لوکی، پوائنٹڈ گورڈ، اروی، ادرک، تازہ میریگولڈ، اور چاول، برآمد کیے گئے ہیں، جو خطے کی عالمی مانگ کو پورا کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

 

ش ح۔    ا گ .۔ج


(Release ID: 2006416) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi