کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی ایس آئی نے منگلور میں ’ساحل سمندر سے دور تلاش سے متعلق سرگرمیاں : تال میل اور مواقع (او ای ایس او)‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک ورکشاپ کی میزبانی کی

Posted On: 15 FEB 2024 5:58PM by PIB Delhi

جیو لاجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے سمندر اور ساحل سمندر جائزہ ڈیویژن (ایم سی ایس ڈی)  نے آج منگلور ’’ ساحل سمندر سے دور تلاش سے متعلق سرگرمیاں: تال میل اور مواقع (او ای ایس او)‘‘ کے موضوع کے تحت منعقدہ اپنی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ یہ ورکشاپ ایک اہم مشترکہ کوشش تھی جس کا مقصد بھارت میں ساحل سمندر سے دور تلاش کو آگے بڑھانا تھا۔

کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتا راؤ نے ورکشاپ کا آغاز کیا۔ جناب راؤ نے آف شور ڈومین میں اشتراک کو بڑھانے اور علم ساجھا کرنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کے لیے متعلقہ فریقوں کے متنوع گروپ ، جن میں سرکاری ادارے، تحقیقی ادارے، تعلیمی ادارے اور بڑی صنعتی شامل ہیں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے جی ایس آئی کو مبارکباد پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I70N.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شری وی ایل کانتا راؤ نے بتایا کہ جی ایس آئی نے پہلے ہی 35 آف شور معدنیاتی بلاکس  کو نیلامی کے لیے حکومت ہند کو سونپ دیا ہے اور 24 مزید بلاکس پائپ لائن میں ہیں جو جی ایس آئی کے ذریعے نیلامی کے لیے حوالے کیے جائیں گے۔ چونکہ تلاش اور استعمال کے لیے آف شور بلاکس کی نیلامی کا عمل ایک نیا شعبہ ہے، اس لیے اس پہل قدمی کو بامعنی انداز میں کامیاب بنانے کے لیے، کانکنی کی وزارت آف شور ایریاز منرل (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 2002 میں ترامیم پر کام کر رہی ہے۔

شری کانتا راؤ نے روشنی ڈالی کہ 2023 کی ترامیم کے ساتھ، کانکی کی وزارت کی ان آف شور بلاکس کے لیے آئندہ 2-3 ماہ میں نیلامی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ مزید برآں، کانکنی کی وزارت بھی اس عمل، طریقہ کار، اصولوں اور ایس او پیز کو تیار کر رہی ہے جو نجی شعبے کے بولی دہندہ کو نیلامی میں بلاک حاصل ہونے کے بعد اس کے استعمال کے سلسلے میں آگے بڑھنے کے لیے ضرورتوں کا خیال رکھے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NQ0S.jpg

اپنے اختتامی تبصرے میں، جناب راؤ نے جی ایس آئی کے 172 سال سے زیادہ کے سفر میں تیار کردہ وسیع ارضیاتی/آف شور ڈاٹا کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ جی ایس آئی پورٹل کے ذریعے اور حال ہی میں شروع کیے گئے این جی ڈی آر پورٹل کے ذریعے جی ایس آئی ڈاٹا سے مشورہ کریں جو آف شور ڈومین میں کام کرنے والے اداروں کے لیے ازحد مفید و مددگار ہے۔ انہوں نے دیگر اداروں سے درخواست کی کہ جن کے پاس اپنا ڈاٹا ذخیرہ ہے وہ اپنا ڈاٹا دیگر ایجنسیوں کے استعمال کے لیے پبلک ڈومین میں ڈالیں۔ جناب راؤ نے جی ایس آئی، تعلیمی اداروں، سائنسی اداروں، عوامی دائرہ کار کی اکائیوں اور آف شور ڈومین میں کام کرنے والے دیگر افراد پر زور دیا کہ وہ ملک کے فائدے کے لیے ان معدنیاتی بلاکس کی تلاش اور استعمال کے لیے ان کی کوششوں میں صنعت کے ساتھ تعاون کریں اور ان کا ہاتھ بٹائیں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب جناردن پرساد، ڈی جی، جی ایس آئی، نے اس ورکشاپ کی اہمیت پر زور دیا ، کیونکہ ملک حکومت ہند کی وسیع تر تصوریت کے ساتھ ہم آہنگ تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے ساحل سمندر سے دور معدنیاتی  وسائل کو استعمال کرنے کے سفر پر آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیولاجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) 1970 کی دہائی سے سمندر میں تلاش کا کام انجام دے رہا ہے اور اس نے بھارت کے ساحلی علاقوں کی وسیع صلاحیت پر زور دیتے ہوئے پولی میٹالک نوڈولس، بھاری معدنیاتی  جگہوں، چونے کی مٹی اور تعمیراتی ریت کے لیے مختلف آف شور بلاکس مختص کیے ہیں۔ وسائل کی دولت رکھنے کے باوجود، اس صلاحیت کا زیادہ تر حصہ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس صلاحیت کو پائیدار اور ذمہ دارانہ انداز میں بروئے کار لائیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آنے والی نسلیں ان دولت سے مستفید ہو سکیں۔

تکنیکی سیشنوں کے دوران، بات چیت آف شور ایریاز منرل (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 2002 میں ترامیم اور آف شور ایکسپلوریشن کے لیے پرائیویٹ ایکسپلوریشن ایجنسیوں کے نوٹیفکیشن کے لیے رہنما خطوط کے مسودے کی تشکیل پر مرتکز رہی۔ ان مباحثوں کا مقصد سمندر کے اندر تلاش کی سرگرمیوں میں نجی شعبے کی شرکت کو ہموار اور اس کے لیے سہولت فراہم کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003H48X.jpg

ورکشاپ کا ایجنڈا سمندر میں جی ایس آئی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے سمیت ، تلاش اور استعمال کو فروغ دینے میں حکومتی اقدامات، ڈاٹا اشتراک کے لیے باہمی تعاون پر مبنی فریم ورک، اور غیر ملکی معدنیات کی تلاش کے لیے پائیدار طریقے،جیسے متعدد موضوعات پر مشتمل تھا ۔ ورکشاپ کے دوران آف شور ایکسپلوریشن میں شامل ایجنسیوں کے درمیان موثر ڈاٹا اشتراک اور تعاون کے لیے نظام قائم کرنے ، مشترکہ تحقیقی اقدامات، معلومات کے تبادلے، اور غیر ملکی معدنیاتی وسائل میں جدت اور تلاش کو آگے بڑھانے کے لیے تکنیکی مہارت کے تبادلے کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کی کوشش بھی کی گئی ۔

ورکشاپ میں ایم او ای ایس، این آئی او، این سی پی او آر، او این جی سی، این آئی او ٹی، آئی آر ای ایل (انڈیا) لمیٹڈ اور ڈی جی ایچ کے سرکردہ ماہرین کی جانب پریزنٹیشنز پیش کی گئیں جن میں ڈاٹا کے حصول سے لے کر ماحولیاتی تحفظات تک کے موضوعات شامل تھے، جن سے شرکاء کو سمندر میں تلاش سے متعلق سرگرمیوں میں درپیش چنوتیوں اور مواقع کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل ہوئی ۔ وزارتوں، دفاع، تحقیقی اداروں، تعلیمی اداروں اور صنعت کے شرکاء کی ایک وسیع فہرست کے ساتھ، ورکشاپ نے نتیجہ خیز بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5023


(Release ID: 2006407) Visitor Counter : 92