وزارات ثقافت

آزادی کی آڑ میں حکومت ہماری ثقافت کی توہین برداشت نہیں کرے گی – انوراگ سنگھ ٹھاکر


مرکزی وزیر نے اوٹی ٹی پلیٹ فارمز کے لیے حکومت کی حمایت کا وعدہ کیا، جس کا مقصدمواد کےسماجی اصولوں کاپابند رہنے کویقینی بناتے ہوئےصنعت کی ترقی کو فروغ دینا ہے

او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مبنی کتاب ‘‘اوور دی ٹاپ مایا جال’’آئی جی این سی اے میں جاری کی گئی

Posted On: 09 FEB 2024 10:03PM by PIB Delhi

سینئر صحافی جناب اننت وجے کی تحریر کردہ کتاب ‘‘اوور دی ٹاپ مایاجال’’  کااجراءآج اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے) کے سمویت آڈیٹوریم میں عمل میں آیا ۔ اس کتاب کا اجراء راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے جناب سنیل امبیکر، اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ، اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیرجناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی نے کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CDTX.jpg

 

 تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے، انوراگ ٹھاکر نے وزارت اطلاعات و نشریات کے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے ساتھ جاری رابطے پر زور دیا تاکہ ذمہ داری اور تفریح کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔ جناب ٹھاکر نے صحت مند معاشرے کے لیے صحت مند تفریح کی اہمیت پر زور دیا اور ‘سیلف ریگولیشن’ کے تصور کی تائید کی۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ ‘سیلف ریگولیشن’ پرعمل  کرنے والوں کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہیے۔ جناب ٹھاکر نے اوٹی ٹی پلیٹ فارمز کے لیے حکومت کی حمایت کا وعدہ کیا، جس کا مقصد صنعت کی ترقی کو فروغ دینا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مواد سماجی اصولوں کے پابندرہیں۔ انہوں نے غیر اخلاقی یا ثقافتی طور پر غیر حساس مواد کے لیے ‘سیلف ریگولیشن’ کو آڑ کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف خبردار کیا، اس طرح کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے حکومت کے عزم کی تصدیق کی۔ انوراگ ٹھاکر نے واضح کیا کہ فنکارانہ آزادی کو معاشرتی اقدار کو مجروح نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی فحاشی کو فروغ دینا چاہیے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FSU4.jpg

 

کتاب کے اجراء کے دوران، جناب سنیل امبیکر نے توازن پیدا کرنےوالی ستائش اور حد کا تعین کرنےوالےنظریات وخیالات کے درمیان توازن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے جمہوریت کی شمولیت پرمبنی نوعیت اور باخبر گفتگو پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستانی زبانوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے، غیر ضروری تنقید کے خلاف احتیاط کرنے اور ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کی وکالت کرنے کے لیے اوٹی ٹی پلیٹ فارم کی تعریف کی۔ جناب امبیکر نے ثقافتی طور پر حساس تفریحی پروڈکشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےہندوستان کی فن کے تہواروں کی سرزمین کے طور پر حیثیت کو بھی واضح کیا۔ اس کے مطابق، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سماج پر مبنی پروڈکشن بشمول تفریحی صنعت کو مذہب اور ثقافت کی اقدار کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے ہندوستان میں  او ٹی ٹی مواد کی تخلیق کے ذریعہ علاقائی زبانوں کی نمایاں توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ مثبت سماجی  تبادلہ خیال سے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر سچیدانند جوشی نے اپنے تبصروں کے دوران اننت وجے کی کتاب کو بار بار پڑھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس موقع پر موجود صحافت کے تمام پروفیسرز پر زور دیا کہ وہ اس کتاب کو اپنے نصاب میں شامل کریں، جس میں ابلاغ کے بعض طریقوں کے نقصان دہ اثرات کو اجاگر کیا جائے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N1NC.jpg

 

ڈاکٹر جوشی نے ا و ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے لیے ریگولیٹری اقدامات پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر جوشی نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے اختتام کیا کہ کتاب کی عصری معنویت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QM0Z.jpg

 

کتاب کے مصنف جناب اننت وجے نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے مثبت اور منفی دونوں پہلوؤں کی متوازن تحقیق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستانی زبانوں کے پھیلاؤ کی کتاب کی کوریج کو واضح کیا۔ اس کے علاوہ،او ٹی ٹی پلیٹ فارم کس طرح غیر ثقافتی مواد کو فروغ دے رہے ہیں اس پر بھی کتاب میں بحث کی گئی ہے۔جناب وجے نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ یہ اتنے سنجیدہ موضوع پر پہلی کتاب ہے۔ تقریب کی نظامت پربھات پبلی کیشن کے پربھات کمار نے کی اور یہ پیوش کمار کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

 

******

ش ح۔ف ا ۔ف ر

 (U: 4995)



(Release ID: 2006229) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi