ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات کے سکریٹری نے نوجوانوں کو ماحولیاتی بیداری کے رویے کے بارے میں حساس بنانے پر زور دیا جس سے ملک میں اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی توازن دونوں پر توجہ دی جائے

Posted On: 09 FEB 2024 7:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی کے انڈیا گیٹ  پرآج لائف (ماحول کے لیے طرز زندگی) کے موضوع پر ماحول دوست سرگرمیوں کے لیے ایک قومی نمائش اور پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس کا افتتاح ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی سکریٹری محترمہ لینا نندن نے نمیتا پرساد، جوائنٹ سکریٹری،ایم او ای ایف اینڈ سی سی ، روی سنگھ، سکریٹری جنرل،ڈبلیوڈبلیو ایف انڈیا اور دیگر معززین کی موجودگی میں کیا۔ یہ پروگرام اسکول کے بچوں اور نوجوانوں پر مرکوز ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPNL.jpg

اپنے افتتاحی خطاب میں، محترمہ نندن نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کے پاس بہت زیادہ توانائی ہے اور انہیں ماحولیات کے حوالے سے باشعور رویے پربیدار کرنے سے ملک کی مستقبل کی توجہ اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی توازن دونوں پر مرکوز ہوگی۔

پروگرام کا آغاز سائیکل ریلی سے ہوا۔ سائیکل ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی اور مختصر سفر کے لیے نقل و حمل کا ایک اچھا اور صحت مند طریقہ ہے۔ اس کے بعد، اسکول کے بچوں اور نوجوانوں نے ایک زبردست ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ماحول کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویے کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے فکر انگیز اسٹریٹ ڈرامے پیش کیے گئے۔ اس کے بعد ماحولیات سے متعلق کپڑوں پر ایک ‘ایکو فیشن شو’ کا انعقاد کیا گیا، جس کے ذریعے یہ دکھایا گیا کہ کپڑے اسٹائلش اور ماحول دوست دونوں ہوسکتے ہیں۔

دن کی سرگرمیوں کا اختتام لائف کوئز اور الفاظ کی تلاش کے ساتھ ہوا، جس میں جیتنے والے شرکاء کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں  اس بات پر روشنی ڈالی  گئی کہ نوجوان کس طرح طرز عمل میں تبدیلی کی ترغیب  حاصل کر سکتے ہیں، جس سے ماحولیات کے حوالے سے شعوری طرز زندگی کے لیے انفرادی اور اجتماعی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے تحت ماحولیاتی معلومات، بیداری، صلاحیت سازی  اور روزی روٹی کے  پروگرام (ای آئی اے سی پی) مراکز اور کاروباری اداروں نے نمائش میں ماحول دوست مصنوعات کی نمائش کی جن میں موٹے اناج  پر مبنی مصنوعات اور جنگلات کی مصنوعات سے لے کر پورٹیبل شمسی توانائی کے نظام تک شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PS1H.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JT0E.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004B001.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005MLV3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0064MNW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007SJV1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008PTD0.jpg

 

یہ پروگرام 10 فروری تک جاری رہے گا، جس میں موقع پر ہی چہرے کی پینٹنگ اور پوسٹر بنانے کے مقابلے، فضلے کو الگ کرنے کے بارے میں ورکشاپس، مشن لائف تھیم پر مبنی کوئز وغیرہ شامل ہوں گے۔

لائف ایک ہندوستان کی زیرقیادت عالمی تحریک ہے جو ماحول کے تحفظ اور حفاظت  کے لیے انفرادی اور اجتماعی اقدام کرتی ہے۔ لائف پہل موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستان اور بین الاقوامی سطح پر پائیدار طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے مختلف ثقافتوں سے ماحولیاتی لچکدار سماجی اصولوں، اعتماد اور روزمرہ کے گھریلو طریقوں کو اپناتی اور فروغ دیتی ہے۔

لائف کے موضوعات توانائی اور پانی کا تحفظ، فضلہ اور ای ویسٹ میں کمی، پائیدار فوڈ سسٹم اور صحت مند طرز زندگی کو اپنانا اور سنگل یوز پلاسٹک  کو استعمال نہ کرنا شامل ہیں۔ لائف کی  سرگرمیوں کے بہت سے مشترکہ فائدے بھی ہوتے ہیں، جیسے فضائی آلودگی میں کمی، گھریلو اخراجات میں بچت، لوگوں کی صحت اورتندرستی میں بہتری وغیرہ۔

لائف کی سرگرمیاں مخصوص اور قابل پیمائش ہیں۔ کم سے کم سپلائی پر انحصار رکھنے والے افراد، کمیونٹیز اور اداروں کے ذریعے اس پر عمل کرنا آسان ہے اور جاری اقتصادی سرگرمیوں کے لیے غیر ضرر، اور درحقیقت، مستقبل قریب میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا امکان ہے۔

**********

ش ح۔ ع ح

Uno-4997


(Release ID: 2006221) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi