سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے برہما کماری کے ساتھ مل کر دہلی-این سی آر کے لیے نشہ مکت بھارت ابھیان گاڑی کو روانہ کیا

Posted On: 14 FEB 2024 8:56PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے سکریٹری نے آج (14 فروری، 2024) کو ڈی اے آئی سی، نئی دہلی سے این ایم بی اے کے لیے وقف کردہ گاڑی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تاکہ نشہ آوادویات  کے استعمال کے بارے میں بیداری پھیلائی جا سکے۔ اس طرح کی نمائش پر مبنی اور متحرک ماڈلز ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں (خواہ وہ نوجوان ہوں، اسکولی بچے ہوں، باہری مقامات  جیسے بازاروں، ٹرین اسٹیشنوں وغیرہ پر موجود عوام ہوں) اور وہ این ایم بی اے بیداری کے پیغام کو سنتے اور دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی کے چاروں طرف نشہ چھوڑنے سے متعلق نمائشیں بھی نظر آتی ہیں۔

 

3.jpg

ایس جے ای کے سکریٹری نے برہما کماریوں کو این ایم بی اے گاڑی کو شروع کرنے اور مختلف بیداری پروگراموں کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر مبارکباد دی جس کا مقصد نشا مکت بھارت ابھیان کے پیغام کو پھیلانا ہے۔

 

4.jpg

اس کے علاوہ، نشہ مکت  بھارت ابھیان اور نشے سے متعلق ایک لیکچر معروف روحانی محرک کے شیوانی نے دیا جس نے سب کو متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں خود کو بااختیار بنانا ہوگا، تب ہی ہم ملک کے شہریوں میں نشہ مکت بھارت ابھیان  کا پیغام پھیلا سکتے ہیں۔

 

5.jpg

اوم شانتی ریٹریٹ سینٹر، مانیسر کی انتظامی کمیٹی کی رکن  اور ڈائریکٹر راجیوگنی بی کے آشا دیدی نے منشیات کی لت کے اسباب کے بارے میں بات کی اور اس موقع پر انہیں آشیرواد دیا۔ انہوں نے قوت ارادی بڑھانے کا پیغام بھی دیا۔

 

6.png

منشیات کے استعمال کی خرابی ایک ایسا مسئلہ ہے جو ملک کے سماجی تانے بانے کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ کسی بھی چیز پر انحصار نہ صرف فرد کی صحت بلکہ اس کے خاندان اور مجموعی طور پر معاشرہ کو بھی متاثر کرتا ہے۔ مختلف نفسیاتی مادوں کا باقاعدگی سے استعمال انسان کا ان پر انحصار بڑھاتا ہے۔ بعض مادوں کا اختلاط اعصابی نفسیاتی امراض، قلبی امراض کے علاوہ حادثات، خودکشی اور تشدد کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے، منشیات کے استعمال اور انحصار کو ایک نفسیاتی، سماجی، طبی مسئلہ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

منشیات کی مانگ کے خطرے کو روکنے کے لیے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم اوایس جے ای)، حکومت ہند، منشیات کی مانگ میں کمی کے لیے قومی ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر) کو نافذ کر رہی ہے۔ اس کے تحت ریاستی حکومتوں/یونین ٹیریٹری (یوٹی) انتظامیہ کو انسدادِ تعلیم اور بیداری پیدا کرنے، صلاحیت سازی ، ہنر کی ترقی، پیشہ ورانہ تربیت، منشیات کے عادی افراد کو ذریعہ معاش میں مدد کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ نیز نشے کے عادی افراد کے لیے مربوط بحالی مراکز (ایل آرسی ایز) چلانے اوردیکھ بھال کیلئے  ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مدد اور نشے کے عادی کیلئے مربوط بحالی مرکز (ایل آر سی اے) ، نوجوانوںمیں شروعاتی سطح پر نشیلی ادویات کے استعمال روک تھام کیلئے کمیونٹی پر مبنی معاون مداخلت (سی پی ایل آئی) اور سرکاری اسپتالوں میں آؤٹ ریچ اور ڈراپ ان سینٹر (او ڈی آئی سی )نشہ چھڑانے کی سہولیات (اے ٹی ایف ) چلانے اور دیکھ بھال کیلئے غیر سرکاری تنظیموں /وی او کو مزید کمی والے نشان زد اضلاع میں نشے سے پاک ضلعی مراکز (ڈی ڈی اے سی) کھولنے کیلئے مدد دی جاتی ہے۔

 اس کے علاوہ، وزارت نے ایک پرجوش نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کی شروعات کی ہے جو فی الحال ملک کے 372 اضلاع میں چل رہا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں پر خصوصی زور دینے کے ساتھ  کمیونٹی تک پہنچنا اور مہم میں کمیونٹی کی شرکت اور ذمہ داری پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔ این ایم بی اے کی کامیابیاں درج ذیل ہیں:

  1. اب تک نچلی سطح پر کی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے 10.73 کروڑ سے زیادہ لوگوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔
  2. 372  نشان زد اضلاع میں ابھیان سے متعلق سرگرمیوں کی قیادت کرنے کے لیے 8,000 ماسٹر رضاکاروں کا انتخاب اور تربیت کی گئی ہے۔
  3. 3.39 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں نے ابھیان کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور منشیات کے استعمال کے خلاف پیغام پھیلارہے ہیں ۔ 4,000 سے زیادہ یووا منڈل، این وائی کے ایس اور این ایس ایس رضاکار، یوتھ کلب بھی اس مہم سے منسلک ہیں۔
  4. آنگن واڑی اور آشا ورکروں، اے این ایم، مہیلا منڈلوں اور خواتین کے ایس ایچ جی کے ذریعے بڑی برادری تک پہنچنے میں 2.27 کروڑ سے زیادہ خواتین کا تعاون بھی نمایاں رہا ہے۔
  5. فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ہینڈل بنا کر اور ان پر روزانہ کی اپ ڈیٹس شیئر کر کے مہم کے پیغام کو آن لائن تشہیر  کے لیے ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔
  6. اضلاع اور ماسٹر رضاکاروں کی طرف سے حقیقی وقت کی بنیاد پر زمینی سطح کی سرگرمیوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے ایک اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے۔ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر ڈالا گیا ہے۔
  7. عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے تمام نشہ سے مکت سہولیات کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔

 این ایم بی اے کے تحت مختلف سرگرمیاں کرنے اور این ایم بی اے کے پیغام کو اس کے بینر تلے پھیلانے کے لیے مذہبی/روحانی تنظیموں کے ساتھ مل کر خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں،

اس سمت میں ایک قدم اٹھاتے ہوئے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ نے نوجوانوں، خواتین ، طلباء وغیرہ کے درمیان نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کا پیغام پھیلانے کے لیے ڈاکٹر وریندر کمار، ایچ ایم ایس جے ای کی موجودگی میں 4.3.2023 کو  برہما کماری ، ماؤنٹ آبو کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ۔

دستخط شدہ مفاہمت نامے کے مطابق، برہما کماریوں نے نوجوان خواتین سمیت لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لیے این ایم بی اے کے تحت کئی پروگرام منعقد کیے ہیں۔

**********

ش ح۔ ع ح

Uno-4988




(Release ID: 2006218) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi