کوئلے کی وزارت
نیشنل کول انڈیکس میں دسمبر 2023 میں 4.75 فیصد کی کمی ہوئی
Posted On:
15 FEB 2024 11:32AM by PIB Delhi
کوئلے سے متعلق قومی اشاریہ (عارضی) میں دسمبر 2022 میں155.44 پوائنٹس کے مقابلے میں دسمبر 2023 میں 4.75 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں یہ 163.19 پوائنٹس پر تھا۔ یہ قابل ذکر کمی، مارکیٹ میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اضافی دستیابی کی نشاندہی کرتی ہے۔
نیشنل کول انڈیکس (این سی آئی) قیمت کا ایک اشاریہ ہے جو تمام سیلز چینلز یعنی نوٹیفائیڈ قیمتیں، نیلامی کی قیمتیں، اور درآمدی قیمتوں سے کوئلے کی قیمتوں کو یکجا کرتا ہے۔ یہ مختلف درجات کے کوکنگ اور نان کوکنگ کوئلے کی قیمتوں کو اپنے اندر شامل کرتا ہے جو ریگولیٹڈ (بجلی اور کھاد) اور غیر ریگولیٹڈ یعنی منضبط (بجلی اور کھاد) اور غیر منضبط شعبوں میں لین دین کی جاتی ہے۔
مالی سال 18-2017 کے بنیادی سال کے ساتھ قائم کیا گیا، این سی آئی مارکیٹ کے نشیب وفراز کے ایک قابل اعتماد اشارے کے طور پر کام کرتا ہے، جو قیمتوں کے اتار چڑھاو کی قابل قدر معلومات فراہم کرتا ہے۔
جون 2022 میں این سی آئی کی کامیابی کا مشاہدہ کیا گیا جب انڈیکس 238.83 پوائنٹس تک پہنچ گیا، لیکن اس کے بعد کے مہینوں میں کمی کا سامنا کرنا پڑا، جو ہندوستانی مارکیٹ میں کوئلے کی وافر دستیابی کا اشارہ ہے۔
اس کے علاوہ کوئلے کی نیلامی پر پریمیم صنعت کی نبض کی نشاندہی کرتا ہے، اور کوئلے کی نیلامی کے پریمیم میں زبردست کمی مارکیٹ میں کوئلے کی وافر دستیابی کی تصدیق کرتی ہے۔ 23 دسمبر کے دوران ملک کی کوئلے کی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.74 فیصد کی متاثر کن نمو کوئلے پر انحصار کرنے والے مختلف شعبوں کے لیے مستحکم سپلائی کو یقینی بناتی ہے، جو ملک کی مجموعی توانائی کی حفاظت میں نمایاں طور پر معاون ہے۔
این سی آئی میں مسلسل گرواٹ، ایک زیادہ مساوی مارکیٹ کی نشاندہی کرتا ہے، جو رسد اور مانگ میں کمی وبیشی کو ہم آہنگ کرتا ہے۔ کوئلے کی وافر دستیابی کے ساتھ، ملک نہ صرف بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کر سکتا ہے بلکہ اپنی طویل مدتی توانائی کی ضروریات کو بھی پورا کر سکتا ہے، اس طرح کوئلے کی زیادہ لچکدار اور پائیدار صنعت کو تقویت دی جا سکتی ہے اور ملک کے لیے ایک خوشحال مستقبل کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
**************
ش ح۔ ع ح
Uno-4992
(Release ID: 2006213)
Visitor Counter : 100