وزارت دفاع

بھارتی ساحلی گھاٹ کے ، کنارے سے کچھ دور رہنے والے گشتی جہاز آئی سی جی ایس وراہا میں مشرقی افریقہ میں دفاعی سمندر پار تعیناتی کے حصے کے طور پر موزمبیق کی ما پوتو بندرگاہ کا دورہ کیا

Posted On: 14 FEB 2024 10:29PM by PIB Delhi

بھارتی ساحلی گھاٹ کے ، کنارے سے کچھ دور گشت کرنے والے جہاز (اوپی وی ) آئی سی جی ایس وراہا نے 14 فروری 2024 کو موزمبیق کی ماپوتو بندر گاہ کا دورہ کیا۔یہ دورہ مشرقی افریقہ میں دفاعی سمندر پار تعیناتی کے حصے کے طور پر کیا گیا ۔سفارتی سمندری سرگرمیوں میں یہ دورہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

آئی سی جی ایس وراہا کا عملہ اپنے تین روزہ دورے میں سمندری آلودگی کی روک تھام سے متعلق کارروائی (ایم پی آر)  ، سمندری تحقیق اور بچاؤ (ایم-ایس اے آر) اوربندرگاہ کے پار تربیت سمیت  سمندری قوانین کے نفاذ  کے میدان میں پیشہ ورانہ تال میل کے سلسلے میں حصہ لےگا ۔یہ عملہ موزمبیق کی بحریہ اور سمندری ایجنسیوں کے افسران سے ملاقات کرےگا ،کھیل مقابلوں ، مشترکہ یوگ اجلاس ،دوستانہ ماحول میں کی جانے والی مشقوں اور پاسیج  مشقوں (پی اے ایس ایس ای ایکس) میں موزمبیق بحری دستوں کے ساتھ مشق کرےگا۔آئی سی جی ایس وراہا کا دورہ ، جو مشرقی افریقہ کے ملکوں میں ، دیسی ساخت کے کنارے سے کچھ دور گشتی جہاز ہے ،جس کا مقصد جہازوں کی تعمیر کی صنعت میں بھارتی مہارت اور صلاحیت کو نمایاں کرنا ہے اور آتم نربھر بھارت کے تصور کو مزید آگے بڑھانا ہے۔

اس کے علاوہ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) آئی سی جی جہاز  میں سوار ہوئے اور یہ کور سرکاری اقدام ’پنیت ساگرابھیان ‘ کی جانب ماپوتو میں مقامی نوجوانوں کی ایک تنظیم کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے ساحل پر صفائی ستھرائی کی مہم شروع کرےگاتاکہ اسے بین الاقوامی سطح کا ایک ساحل بنایا جاسکے۔ان مشترکہ کوششوں کا مقصد بھارتی ساحلی گارڈ اورموزمبیق میں  ان کی ہم پلہ ایجنسیوں کے درمیان تعلقات کو اور زیادہ مستحکم بنانا ہے۔

سمندر پار تعیناتی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دوستانہ ملکوں  (ایف ایف سی) کے ساتھ بین الاقوامی تعاون میں اضافہ کرنے کے، بھارتی ساحلی گارڈ کے عزم کے عین مطابق ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس دورے سے پہلے آئی سی جی ایس وراہا نے کینیا کے ممباسا میں بندرگاہ کا دورہ کیا تھا جس سے افریقی خطے میں سفارتی طرز کی سمندر ی سرگرمیوں کے تسلسل کا اندازہ ہوتا ہے۔

ماپوتو کادورہ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے بنیادی سمندری ایجنسیوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور زیادہ مضبوط ہوتے ۔طویل عرصہ سے جاری یہ تعلقات خطے میں سمندرکی سلامتی حفاظت اور ماحولیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات موجودہ دور کے سمندری چیلنجوں کو دور کرنے کے لئے بھی ضروری ہیں ۔

مشرقی افریقہ میں آئی سی جی ایس وراہا کی تعیناتی ،افریقی ملکوں کے ساتھ گرمجوشی اور گہرے تعلقات کو فروغ دینے کے بھارت کے عزم کی مثال پیش کرتے ہیں ۔ یہ مقصد اس لئے ہے کہ ’ساگر – خطے میں سب کے لئے سلامتی اور ترقی ‘ میں بیان کئے گئے اور بھارت کے سمندرسے متعلق نظریہ نیز خطۂ جنوب   کہ تصور کے مطابق ، سمندر کے شعبے میں تعاون کرکے دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

 

***********

ش ح ۔  ا س - م ش

U. No.4985



(Release ID: 2006180) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi