ریلوے کی وزارت

جناب سنجے کمار جین نے آئی آر سی ٹی سی/سی ایم ڈی کا چارج سنبھال لیا

Posted On: 14 FEB 2024 10:33PM by PIB Delhi

1990 بیچ کے انڈین ریلوے ٹریفک سروسز (آئی آر ٹی ایس) آفیسر جناب سنجے کمار جین نے آج انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن لمیٹڈ (آئی آر سی ٹی سی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ایک تعلیم یافتہ اور قابل چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے)،جناب  جین کا کیریئر پالیسی سازی، تجارتی منصوبوں اور حکومت ہنداور پی ایس یوز کے ترقیاتی منصوبوں میں  متعدد قائدانہ کرداروں کا امتزاج ہے۔ ان کے پاس  ریلوے کی وزارت، پی ایس یوز اور محکمہ پبلک انٹرپرائزز، فنانس کی وزارت، حکومت ہند میں اہم محکموں کو سنبھالنے کا تین دہائیوں سے زیادہ کا وسیع تجربہ ہے۔ انہوں نے پرنسپل چیف کمرشل منیجر، ناردرن ریلوے، گروپ جنرل منیجر (نارتھ زون)، آئی آر سی ٹی سی، ڈویژنل ریلوے منیجر، ممبئی، سنٹرل ریلوے، محکمہ پبلک انٹرپرائزز میں جوائنٹ سکریٹری، پارٹ ٹائم چیئرمین اور نیشنل لینڈ منیٹائزیشن کارپوریشن لمیٹڈ کے سی ای اووغیرہ   کے طور پر قائدانہ کردارادا کیا ہے۔

گروپ جنرل منیجر (نارتھ زون)، آئی آر سی ٹی سی کے طور پر، انہوں نے منفرد مارکیٹنگ اقدامات کے ذریعے لگژری ٹرین مہاراجا ایکسپریس کو ایک نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہوائی اڈے کے لاؤنجز کی طرز پر ہندوستان کا پہلا ‘ایگزیکٹیو لاؤنج’ شروع کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کے دور میں ‘جن آہار - نئی دہلی’’ کے لیے تیار کیا گیا مالیاتی اور آپریشنل ماڈل  کوبعد میں پورے آئی آر سی ٹی سی میں نقل کیا گیا۔ ان کی قیادت کے دوران، آئی آر سی ٹی سی ، نارتھ زون کے سیاحتی کاروبار میں 5 سال کی مدت میں 35 گنا اضافہ ہوا۔

ڈویژنل ریلوے مینیجر، ممبئی کے طور پر اپنے دور میں، انہوں نے تقریباً 30000 افرادی قوت کی کامیابی کے ساتھ قیادت کی۔ انہوں نے تقریباً 40 لاکھ مسافروں کو یومیہ خدمات فراہم کرنے کے لیے سب سے بڑے مضافاتی ریلوے نیٹ ورک کو سنبھالا۔ سوچھتا مشن کو کامیاب بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے جن کے لیے ‘‘چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (سی ایس ایم ٹی)’’ کو جل شکتی وزارت کے ذریعہ ‘‘بہترین آئیکونک سوچھتا پلیس ایوارڈ’’ سے نوازا گیا۔ انہیں 2019 میں ممبئی کے ایک معروف صنعتی گھر اور ایک معروف این جی او کے تعاون سے ممبئی بائیکلہ ریلوے اسٹیشن کے باوقار ورثے کے تحفظ کا آغاز کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس اسٹیشن نے 2023 میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے یونیسکو کا ایشیا پیسیفک کلچرل ہیٹیج ایوارڈ جیتا تھا۔ انہوں نے ، ممبئی کے ماتونگا میں سب سے پہلے تمام خواتین سے چلنے والے ریلوے اسٹیشن کو آپریٹ کرکے  خواتین کو بااختیار بنانے کا اعزاز حاصل کیا جس کے لیے اس اسٹیشن کو لمکا بک آف ریکارڈز میں درج کیا گیا۔ ان کے دور میں ایک اور قابل ذکر کوشش ‘‘مک اسپیشل’’ ٹرین تھی جو ممبئی میں ریلوے لائنوں کے ساتھ بستیوں سے کچرا اٹھانے کے لیے وقف تھی۔ ممبئی کے ڈویژنل ریلوے مینیجر کی حیثیت سے ان کے دور میں مسافروں کی سہولیات اور ماحولیاتی پائیداری سے متعلق بڑی تعداد میں منصوبے ریکارڈ وقت میں مکمل ہوئے۔

ان کی خدمات کو ریلوے کی وزارت نے تسلیم کیا ہے اور انہیں 1999 میں سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر (داناپور) اور 2019 میں بطور ڈویژنل ریلوے مینیجر/ممبئی سی ایس ایم ٹی سنٹرل ریلوے میں ان کی شاندار خدمات کے لیے انڈین ریلویز کے سب سے بڑے ایوارڈ سے دو مرتبہ نوازا گیا ہے۔

1.jpg

ایک مفکر لیڈر جناب  جین نے ہمیشہ اپنی ٹیم کے اراکین کی پہل کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اپنے تجربے اور طویل مدتی وژن کے ذریعے ان کی حمایت کی ہے۔ ان کا کیریئر ان کی ہمہ گیر قیادت، تکنیکی ذہانت، اور نظام کی ترقی اور کارکردگی کے لیے لگن کا ثبوت ہے۔

2.jpg

*********

ش ح۔ ع ح

Uno-4987



(Release ID: 2006177) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi