امور داخلہ کی وزارت
جموں و کشمیر کے 250 خصوصی طور پر معذور بچوں نے ’وطن کو جانو‘ پروگرام کے تحت دہلی اور آگرہ کا دورہ کیا
وزارت داخلہ اور حکومت جموں و کشمیر نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور بچوں کو ملک کے سماجی اور ثقافتی تنوع سے روبرو کرانے کے لیے یوتھ ایکسچینج پروگرام کا انعقاد کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر کی رہنمائی میں، وزارت داخلہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور بچوں کی ترقی اور پیشرفت کے لیے ایسے اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے
Posted On:
14 FEB 2024 8:23PM by PIB Delhi
جموں و کشمیر کے 250 خصوصی طور پر معذور بچوں نے وزارت داخلہ کے تعاون سے حکومت جموں و کشمیر کے محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام ’وطن کو جانو‘ پروگرام کے تحت دہلی اور آگرہ کا دورہ کیا۔
وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) اور حکومت جموں و کشمیر یوتھ ایکسچینج پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور بچوں کو ہمارے ملک کے سماجی اور ثقافتی تنوع سے روبرو کرانا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر کی رہنمائی میں، وزارت داخلہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور بچوں کی ترقی اور پیشرفت کی خاطر ایسے اقدامات کے لیے پرعزم ہے۔
آگرہ اور دہلی کا دورہ کرنے والے 250 خصوصی طور پر معذور بچوں میں 6 سے 18 سال کی عمر کی 62 لڑکیاں اور 188 لڑکے شامل تھے۔ بچوں نے آج نئی دہلی میں مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلا اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کی۔
’وطن کو جانو‘پہل کے تحت، جموں و کشمیر با ز آبادکاری کونسل کے ذریعہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں اور/یا سماج کے کمزور طبقوں کے بچوں کو ملک کے مختلف حصوں میں ہوئی ترقی اور پیش رفت کا مشاہدہ کرایا جاتا ہے۔
*****
ش ح – ق ت
U: 4977
(Release ID: 2006104)
Visitor Counter : 89