وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

کوسٹل ایکوا کلچر اتھارٹی، چنئی نے آج تمل ناڈو کے ناگاپٹنم سے کوسٹل ایکوا کلچر فارمز رجسٹریشن پر قومی مہم کو ہری جھنڈی دکھا کر شروع کیا

Posted On: 14 FEB 2024 5:10PM by PIB Delhi

ماہی پروری کے محکمے ، ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کوسٹل ایکوا کلچر اتھارٹی(سی اے اے)چنئی نےملک میں100فیصد فارم رجسٹریشن حاصل کرنے کے لیے ایک قومی مہم شروع کی۔ رجسٹریشن کی ضرورت پر کسانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پہلی مہم آج تمل ناڈو کے ناگاپٹنم میں منعقد کی گئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PAP0.jpg

 

اس اقدام کو ساحلی آبی زراعت کے پرنسپل ایکٹ میں کی گئی ترامیم کی حمایت حاصل ہے،جس کے تحت ملکیتی اراضی میں فارموں کو رجسٹر کیا جاسکتا ہے اور ان کسانوں کے لیے جن کی رجسٹریشن کی مختلف وجوہات کی بناء پر تجدید نہیں کی گئی تھی، تجدید میں تاخیر کو معاف کیا جا سکتا ہے۔ اب حکومت نے کاروبار کرنے میں آسانی کے تحت لاگو رجسٹریشن فیس کا دو گنا ادا کر کے تاخیر کو معاف کرنے کی دفعات شامل کی ہیں۔ اس سے ملک بھر میں35,000 سے زیادہ فارموں کو اپنے فارموں کی رجسٹریشن کو باقاعدہ بنانے میں مدد ملے گی۔ مہم کے دوران کسانوں میں بڑے پیمانے پر تشہیر کے لیے مقامی زبان میں بروشر بھی تقسیم کیےگئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LNW2.jpg

 

سی اے اے ایکٹ2005 کے سیکشن13 کے مطابق ساحلی آبی زراعت کے یونٹوں کی رجسٹریشن نہ کرنا ،خلاف ورزی ہے۔سی اے اے کی لازمیت ایک مربوط انداز میں ساحلی ماحول کی حفاظت اور آبی زراعت کی ترقی کے لیے ہے۔ کسانوں کی مدد کے لیے، سی اے اے متعلقہ ریاستی ماہی گیری کے محکموں اور ایم پی ای ڈی اے کے ساتھ مل کر تمام ریاستوں میں مہم چلانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038K7D.jpg

 

بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کا پروگرام کسانوں کے لیے ایک’’ہیلپ لائن‘‘کے طور پر کام کرے گا اور اس کے نتیجے میں کھیتوں کو قانونی حیثیت دینے اور ملک میں کھیتی کی پیداوار کا پتہ لگانے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوسٹل ایکوا کلچر یونٹس کی100فیصد رجسٹریشن اور تجدید ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004I3RM.jpg

 

تمل ناڈو کے مختلف اضلاع سے کسانوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور رجسٹریشن اور تجدید کے لیے درخواستیں جمع کیں اور ماہی پروری اور ماہی گیر بہبود کے محکمے کے افسران نے بھی جمع کی گئی درخواستوں کا فارم سی اے اے حکام کے حوالے کیا۔ میٹنگ میں ناگاپٹنم ایکوا کلچر فارمرز ایسوسی ایشن (این اے ایف اے) کے صدر جناب چدمبرم، ناگاپٹنم ایکوا کلچر فارمرس ایسوسی ایشن(این اے ایف اے) کےسکریٹری جناب شیوا شنکر، سی اے اے کے سیکریٹری ڈاکٹر وی کرپ،ماہی پروری اور ماہی گیر بہبود کا محکمہ(ناگاپٹنم) کےجوائنٹ ڈائریکٹر جناب ایلاموالوتھی، ایم پی ای ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب نریش وشنو تمبھڈواور این اے سی ایس اے، سی اے اے کے حکام، ناگا پٹنم میں ڈاکٹر جے جے للیتا فشریز کا عملہ اور طلباء نے شرکت کی۔

************

 

ش ح۔ع ح۔ن ع

U. No.4965



(Release ID: 2006006) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu