بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال بہار میں کالوگھاٹ آئی ڈبلیو ٹی ٹرمینل اور 14 کمیونٹی جیٹیز کا افتتاح کریں گے
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کی وزارت بہار کے سمندری منظر نامے کی کایا پلٹ کررہی ہے
تقریب کا اہتمام کالوگھاٹ آئی ڈبلیو ٹی ٹرمینل، سارن، بہار میں کیا جائے گا
آئی ڈبلیو ٹی ٹرمینل کی تعمیر 82.48 کروڑ روپے کی لاگت سےکی گئی ہے اور اس سے سالانہ 77,000 ٹی ای یوز کی صلاحیت کا اضافہ ہوگا
Posted On:
14 FEB 2024 3:17PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، کالوگھاٹ آئی ڈبلیو ٹی ٹرمینل سارن بہار میں کالوگھاٹ آئی ڈبلیو ٹی ٹرمینل اور کمیونٹی جیٹیز کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ، وہ دریائے گنڈک پر بہار کے بیتیہ میں دو کمیونٹی جیٹیزکا سنگ بنیادبھی رکھیں گے۔ جناب سونووال 15 فروری 2024 کو بہار میں 14 کمیونٹی جیٹیز اور جھارکھنڈ میں دو کمیونٹی جیٹیز کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ پروجیکٹ کنیکٹیویٹی میں اضافہ کریں گے اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ساتھ تجارت کو آسان بنائیں گے۔
بہار کے سارن ضلع میں دریائے گنگا کے شمالی کنارے پر واقع کالوگھاٹ، اس خطے کے نقل و حمل کے نیٹ ورک میں ایک اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ این ایچ -19 تک براہ راست رسائی کے ساتھ، یہ ٹرمینل خاص طور پر راکسول اور شمالی بہار کے اندرونی علاقوں کے ذریعے نیپال جانے والی ترسیل کے لیے کارگو کی نقل و حرکت کے لیے ایک اہم لنک کے طور پر ابھرتا ہے ۔ 82.48 کروڑ روپے میں تعمیر کئے گئے اس کے بنیادی ڈھانچے میں سالانہ 77,000 ٹی ای یوز کی صلاحیت کے ساتھ 125 ایم 30xایم برتھ کے علاوہ اس میں کنٹینر اسٹوریج، ٹرک پارکنگ، اور ضروری عمارتوں جیسے انتظامیہ، سہولیات اور حفاظتی سہولیات کے لیے مخصوص جگہیں شامل ہیں۔ کنٹینر ٹریفک کے لیے خصوصی، کالوگھاٹ ایس ٹی پی، فائر فائٹنگ سسٹمز، اور آئی ٹی انفراسٹرکچر جیسی افادیت کا حامل ہے، جو آپریشنل کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔ کالوگھاٹ نے ہلدیہ/کولکتہ کی بندرگاہوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس سے علاقائی تجارت اور کامرس میں مزید اضافہ ہوگا۔
دریائے گنڈک پر منگل پور اور بیتیہ میں تیرتی پونٹون جیٹیز این ڈبلیو-37 کے راستے نیپال اور ہندوستان کو جوڑے گی، جس کی لاگت 3.33 کروڑ روپے ہے۔ یہ جیٹیز مختلف اشیا کے پروڈیوسروں کے لیے مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ کریں گی۔ اس کے علاوہ بہار میں این ڈبلیو -1 کے ساتھ 14 مقامات پر کمیونٹی جیٹیز، جس کی لاگت 17.50 کروڑ روپے ہے ، مقامی کسانوں اور تاجروں کو براہ راست بازار تک رسائی فراہم کریں گی ، سیاحت کو فروغ دیں گی ، اور روزگار کو بھی فروغ ملے گا۔
**********
ش ح۔ا گ ۔ ج
Uno-4954
(Release ID: 2005943)
Visitor Counter : 74