بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے، ڈیکے کے متبادل سرمایہ کاری ٹرسٹ اور اڈانی پاور لمیٹڈ کے ذریعہ، کوسٹل اینرجن پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100 فیصد حصص  ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی

Posted On: 13 FEB 2024 8:42PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ڈیکے کے متبادل سرمایہ کاری ٹرسٹ اور اڈانی پاور لمیٹڈ کے ذریعہ ،کوسٹل اینرجن پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100 فیصد حصص ہولڈنگ کے حصول کے مجوزہ امتزاج کو منظوری دے دی ہے۔

اڈانی پاور لمیٹڈ (اے پی ایل)، متنوع اڈانی گروپ کا ایک حصہ ہے،جو  ایک ایسی کمپنی ہے جسے ہندوستان کے قوانین کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ اے پی ایل، ہندوستان میں نجی شعبے کا تھرمل پاور پروڈیوسر ہے۔ اے پی ایل ،ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں اپنے تھرمل پاور پلانٹس چلاتا ہے، جن میں گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک، راجستھان، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ اے پی ایل کے پاس انجینئرنگ، خریداری، تعمیرات، کمیشننگ، آپریشنز اور بڑے اعلیٰ حساس اکائیوں  کی دیکھ بھال  کرنے کی جامع صلاحیتیں ہیں۔

ڈیکے کے متبادل سرمایہ کاری کا ٹرسٹ (ڈی اے آئی ٹی)، ایک زمرہIIاے آئی ایف  اکائی ہے جو ہندوستان کے تمسکات اور ایکسچینج بورڈ  (سیبی) کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ اس میں سیبی کے ساتھ تین الگ الگ اسکیمیں اندراج شدہ ہیں، یعنی ڈیکے وژن فنڈ، ڈیکے مدرا فنڈ اور ڈیکے اپورچونیٹیز فنڈ اسکیمیں ۔ ڈی اے آئی ٹی نے متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے، جس میں رئیل اسٹیٹ، تکنیکی اور انتظامی مشاورات  اور توانائی کی پیداوار شامل ہیں ؛ البتہ یہ  ان تک  ہی محدود نہیں ہے۔

کوسٹل اینرجن پرائیویٹ لمیٹڈ (سی ای پی ایل) کوئلے کے استعمال سے بجلی کی پیداوار  کرنےاور فروخت کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے۔ یہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں توتیکورن میں، درآمد شدہ کوئلے پر مبنی تھرمل پاور پلانٹ کا مالک ہے اور اسے چلاتا ہے۔ سی ای پی ایل اس وقت، دیوالیہ اور دیوالیہ پن کوڈ 2016 ( آئی اینڈ بی کوڈ) کے تحت، کارپوریٹ کے دیوالیہ پن کو حل کرنے کے عمل (سی آئی آر پی) سے گزر رہا ہے۔

مجوزہ امتزاج ، یعنی ڈی اے ا ٓئی ٹی  اور اے پی ایل   (مجوزہ امتزاج)کے ذریعے، سی ای پی ایل کے 100 فیصد ایکویٹی شیئر کے سرمایے کے حصول سے  متعلق ہے۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم  کی تفصیلات  جاری کی جائیں گی۔

*****

U.No.4947

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2005907) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi