بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی  نے ،میٹرکس فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے تائنش لیباریٹریز پرائیویڈ لمیٹڈ  کے 100 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کے لیے منظوری دے دی

Posted On: 13 FEB 2024 8:40PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے، میٹرکس فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے، تائنش لیباریٹریز پرائیویڈ لمیٹڈ کے 100 فیصدایکویٹی حصص کے حصول پر مشتمل مجوزہ امتزاج کو منظوری دے دی ہے۔

میٹرکس فارما پرائیویٹ لمیٹڈ (حصول کنندہ) فی الحال ہندوستان میں یا ہندوستان سے باہر کوئی کاروباری سرگرمی نہیں کرتا ہے۔

کوٹک اسٹریٹیجک سچویشن انڈیا فنڈ II (سرمایہ کار اوّل) ، سیبی (متبادل سرمایہ کاری کے فنڈز) کے ضابطوں 2012 کے تحت ہندوستان کے  تمسکات اور ایکسچینج بورڈ (سیبی) کے ساتھ، اندراج شدہ  ایک متبادل سرمایہ کاری کا فنڈ ہے۔ یہ شعبہ جاتی  اختصاص  رسائی کے ساتھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے کاروبار میں مصروف ہے۔  یہ پورٹ فولیو گاڑیوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے ،جس کا مقصد بنیادی طور پر طویل مدتی سرمائے سے منافع  حاصل کرنا ہے اور مناسب  اجزاء کے امتزاج کے ذریعے ،اپنی سرمایہ کاری پر سود، ڈیویڈنڈ، سرمایہ جاتی   منافع یا منافع میں حصہ داری کی نوعیت میں، منافع حاصل کرنا ہے۔

کوٹک الٹرنیٹ  اسٹ منیجرز لمیٹڈ (سرمایہ کار دوئم)، ایک سرمایہ کاری کے ایک  مینیجر کے طور پر کام کرتا ہے، جو کہ مندرجہ ذیل اثاثوں کے زمروں میں  فنڈز کے انتظام اور مشورہ کے کاروبار میں مصروف ہے: (اے) خصوصی صورت حال ؛ (بی) ریئل اسٹیٹ؛ (سی) بنیادی ڈھانچہ؛ (ڈی) پرائیویٹ ایکویٹی؛ اور (ای) نجی قرضے۔ یہ سرمایہ کاروں کے لیے، سرمایہ کاری کے پروگرام  تیار کرتا ہے اور ہندوستانی منڈیوں اور کاروبار کی مالیاتی ضروریات سے متعلق سرمایہ کاری کے منفرد اور دلچسپ مواقع میں ان کا انتظام  کرکے سرمایہ کاری کرتا ہے۔ (سرمایہ کار اوّل اور سرمایہ کار دوئم،دونوں  کو ایک ساتھ ‘‘سرمایہ کار’’ کہا جاتا ہے)

تائنش لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگیٹ) کو ہندوستان میں کارآمد دواسازی  کےاجزاء کی تیاری اور فروخت کے کاروبار کو انجام دینے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

حصول کنندہ، ٹارگیٹ کے 100 فیصد ایکویٹی حصص خریدنے کی تجویز کرتا ہے۔ حصول کنندہ کے ہدف کے حصول سے پہلے، سرمایہ کار ، حصول کندہ  کے کچھ اختیاری طور پر تبدیل ہونے والے ڈیبینچرز کو سبسکرائب کرنے کی تجویز کرتے ہیں، جس کی آمدنی کو حصول کنندہ اپنے ہدف (مجوزہ امتزاج) کے حصول کے لیے استعمال کرے گا۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم  کی تفصیلات  جاری کی جائیں گی۔

*****

U.No.4946

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2005898)
Read this release in: English , Hindi