ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  دھرمیندر پردھان نے این ایس ٹی آئی کے اگرتلہ کیمپس اور ڈودرا میں گرلز ہاسٹل کا افتتاح کیا


مشرقی اور مغربی ہندوستان کے دو اہم مراکز میں یہ سہولیات خواتین کو بااختیار بنانے کی حقیقی علامت ہیں: جناب  دھرمیندر پردھان

Posted On: 13 FEB 2024 8:53PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اگرتلہ میں خواتین کے لیے نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور وڈودرا، گجرات میں لڑکیوں کے ایک ہاسٹل کا  افتتاح کیا، جو ناری شکتی کو بااختیار بنانے اور ہنر مندی کے فروغ کے لیے کام کرنے  والی خواتین ٹرینیز کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی طرف ایک بڑی پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک؛ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ، پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا؛ حکومت تریپورہ میں وزیر صنعت و تجارت، جیل (داخلہ) اور او بی سی کی بہبود، محترمہ سنتانا چکما؛ رکن پارلیمنٹ وڈودرا، محترمہ رنجنا بین دھننجے بھٹ؛تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر، جناب رام پرساد پال؛ اور میئر، وڈودرا میونسپل کارپوریشن، محترمہ پنکی بین نیرج بھائی سونی اور دیگر معززین بھی افتتاحی تقریب میں شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T3N8.jpg

اپنے ورچوئل خطاب میں،جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ سروجنی نائیڈو کے یوم پیدائش کے موقع پر ان اہم سہولیات کا افتتاح، جسے خواتین کے قومی دن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، مشرقی اور مغربی ہندوستان کے دو اہم مراکز میں خواتین کو بااختیار بنانے کی حقیقی علامت ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ وہ خطے کی خواتین کے راستے کو روشن کرنے کے لیے کام کریں گے اور انہیں ہنرمندیوں اور رویوں سے آراستہ کریں گے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کے مطابق خواتین کی زیر قیادت ترقی کو آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔

پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا نے اپنی تقریر میں ذکر کیا کہ کس طرح ڈائریکٹوریٹ آف اسکل ڈیولپمنٹ نے 42 ہزار افراد کو قیمتی ہنرمندیوں سے آراستہ کیا ہے، جن میں سے 17،000 نے صرف گزشتہ 9برسوں میں پی ایم کے وی وائی  پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی لگن بیان بازی سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹھوس اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے جس کا مقصد خود انحصاری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشی آزادی کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے کہ خواتین کو اپنے مالی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیےوسائل میسر ہوں۔

اگرتلہ کے آنند نگر میں کل 17 کروڑروپے کی سرمایہ کاری سے، 4.12 ایکڑ پر تعمیر کیا گیا، نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (خواتین) کا مستقل کیمپس ترقی اور عزم کی علامت کے طور پر کھڑا ہے۔حکومت ہند کے ایم ایس ڈی ای کے تحت 2015 میں مغربی تریپورہ کےاگرتلہ، گورکھا بستی میں شروع کیا گیااین ایس ٹی آئی (ڈبلیو) اگرتلہ، تریپورہ  اورشمال مشرقی علاقے کی خاتون ٹرینیز کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ زیادہ  ملازمت کے ساتھ تجارت پر زور دینے کے ساتھ اجرت اور خود روزگار کے لیے ضرورت پر مبنی تربیت فراہم کرتا ہے۔ کیمپس میں اکیڈمک اور ایڈمنسٹریٹو بلاکس کے ساتھ ساتھ 32 لڑکیوں کے لیے ایک ہاسٹل بھی شامل ہے۔

دستکاروں کی تربیتی اسکیم (سی ٹی ایس) کے تحت، این ایس ٹی آئی (ڈبلیو) اگرتلہ کاسمیٹولوجی، ڈریس میکنگ، اور سکریٹریل پریکٹس (انگریزی) کے کورسز پیش کرتا ہے۔24-2023 کے سیشن سے کرافٹس انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم(سی آئی ٹی ایس) کے تحت نئی تجارتوں کا تعارف، بشمول کیٹرنگ اور مہمان نوازی ، کمپیوٹر سافٹ ویئر ایپلیکیشن، اور آفس مینجمنٹ، صنعت کی ترقی کی ضرورتوں کے مطابق ہیں۔ فی الحال 102 ٹرینیز کے اندراج  اور آئندہ سیشن میں مزید200 کو داخلہ دینے  کے منصوبے کے ساتھ این ایس ٹی آئی (ڈبلیو) اگرتلہ کا مقصد ہنر مند پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PLFL.jpg

این ایس ٹی آئی ودوڈرہ میں تقریباً6 کروڑروپے سے نو تعمیر شدہ دو منزلہ ہاسٹل ،  میں 40 کمرے ہیں،جس میں 80 ٹرینیز رہ سکتے ہیں۔ یہ سہولت قدرتی وینٹیلیشن کے ساتھ آرام دہ زندگی کو یقینی بناتی ہے۔ ایک جمنازیم اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے کھلی جگہ جیسی سہولیات سے آراستہ، ہاسٹل تربیت حاصل کرنے والوں کے درمیان ہمہ گیر ترقی کو فروغ دیتا ہے۔

این ایس ٹی آئی ودوڈرہ ، ابتدائی طور پر 1993 میں قائم کیا گیا تھا، خواتین کی ہنرمندی کے فروغ میں ایک علمبردار رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ، جو اب 6 ایکڑ پر محیط اپنے ہی کیمپس میں واقع ہے۔اس  نے حال ہی میں مزید ٹرینیز کی رہائش کے لیے ہاسٹل کی ایک نئی عمارت کا اضافہ کیا ہے۔سی ٹی ایس اور سی آئی ٹی ایس کے تحت ، تجارت پر توجہ کے ساتھ، این ایس ٹی آئی ودوڈرہ مختلف کورسز پیش کرتا ہے، بشمول کمپیوٹر آپریٹر پروگرامنگ اسسٹنٹ، فیشن ڈیزائن اور ٹیکنالوجی، اور آفس مینجمنٹ۔ یہ ادارہ قلیل مدتی تربیتی پروگرام پیش کرتا ہے، جس میں ہنرمندی  کی ایک وسیع رینج کو پورا کیا جاتا ہے۔

نومبر2023 میں، جناب دھرمیندر پردھان نے این ایس ٹی آئی پلس کے قیام کا افتتاح کیا، جس کا مقصد اوڈیشہ میں نوجوانوں کی ہنرمندیوں کو بڑھانا ہے۔ جٹنی، بھونیشور میں 7.8 ایکڑ کے وسیع کیمپس میں واقع، این ایس ٹی آئی پلس امیدواروں کے ساتھ ساتھ ٹرینرز کو صنعت اور مستقبل کے لیے تیار ہنرمندی  سے لیس کرنے کے لیے ایک جدید گروکل کے طور پر ابھرے گا۔

 

****

ش ح ۔  ف ا  ۔ ج ا

U. No.4934


(Release ID: 2005830) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi , Telugu