عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بالترتیب اودھم پور اور کٹھوعہ میں رکھنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے پہلے مستقل ریگولر رَن کو ہری جھنڈی دکھائی، دونوں اسٹیشن ان کے پارلیمانی حلقے کا حصہ ہیں
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا: یہ تاریخی کام محض وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ جموں و کشمیر کی تیز رفتاری سے ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن ادھم پور رکھنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ریلوے اسٹیشن کا نام شہید فوجی کے نام پر رکھا گیا ہے
’’اگلے 3-4 مہینوں میں وادیٔ کشمیر کے ٹرین کے توسط سے ملک کے دیگر حصوں سے جڑنے پر اُدھم پور مستقبل میں ایک بڑا جنکشن بن جائے گا‘‘
Posted On:
13 FEB 2024 4:43PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جوش و خروش سے بھری ہوئی ایک تقریب میں بالترتیب ادھم پور اور کٹھوعہ میں رکنے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے پہلے مستقل ریگولر رَن کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ادھم پور اور کٹھوعہ اسٹیشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے پارلیمانی حلقہ کا حصہ ہیں۔
اسے حکومت کا ایک تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ صرف وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی خصوصی توجہ اور ترجیح کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر خطے کی تیز رفتاری ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج صبح ادھم پور اسٹیشن سے ٹرین کے پہلے اسٹاپیج کو ہری جھنڈی دکھائی اور اس پر سفر کرکے کٹھوعہ ریلوے اسٹیشن پہنچنے، جہاں ٹرین کا پہلا ٹھہراؤ ہوا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس سہولت کے ساتھ وزیر اعظم مودی نے کٹھوعہ اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین کا اسٹاپیج فراہم کرنے کے مقامی لوگوں اور مسافروں کی مانگ کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے، کیونکہ وندے بھارت ٹرین کے لازمی آٹھ گھنٹے کے سفر کے وقت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیے بغیر ٹکٹ اور ٹھہراؤ کا پورا عمل محض ڈیڑھ مہینے کی مدت میں مکمل کیا گیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ادھم پور ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن رکھنے کے مطالبے کو ماننے کے لیے مقامی لوگوں کی جانب سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے جب ملک میں ایک ریلوے اسٹیشن کا نام ایک شہید فوجی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ پہلے کی نوٹیفکیشن میں ادھم پور لفظ اَنجانے میں ہٹا دیا گیا تھا، لیکن اس کی اصلاح کرکے اسٹیشن کا نام شہید کیپٹن تشار مہاجن ریلوے اسٹیشن ادھم پور کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا ریلوے روٹ منفرد ہے، کیونکہ یہ ان کچھ میں سے ایک ہے جہاں دو وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں، جب کہ ملک میں 2015 میں شروع کی گئی اس انتہائی جدید ٹرانسپورٹ سہولت کا کئی مقامات پر اب بھی فائدہ نہیں اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کو اسی ساخت کی ٹرینیں وقف کرنے کے بعد جموں و کشمیر کے لئے وندے بھارت ٹرینوں کے جوڑے کو منظوری دی گئی تھی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ادھم پور، جو شمالی ہندوستان میں فوج کا ایک بڑا اڈہ ہے، مستقبل میں ایک بڑے جنکشن میں تبدیل ہو جائے گا، خاص طور پر جب وادی کشمیر اگلے 3-4 ماہ میں ٹرین کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے جڑ جائے گا۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ اودھم پور اور کٹھوعہ دونوں ریلوے اسٹیشن آنے والی دہائی میں بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔
ادھم پور اور کٹھوعہ میں رکھنے والے دو وندے بھارت ٹرینوں کی ترمیم شدہ نظام الاوقات کو ساجھا کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایسا مسافروں کی سہولت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ اور ادھم پور کے مسافر اب دہلی میں دوپہر کا کھانا کھا سکتے ہیں، جبکہ دہلی کے مسافر اگلے مقام پر رات کا کھانا کھا سکتے ہیں۔
کٹرا سے ٹرین نمبر 22478 کی موجودہ روانگی کا وقت صبح 6 بجے ہے جسے تبدیل کرکے صبح 5.50 کر دیا گیا ہے۔ ٹرین صبح 6.14 بجے ادھم پور ریلوے اسٹیشن (شہید کیپٹن تشار مہاجن اسٹیشن) پہنچے گی اور 6.16 بجے آگے کے سفر کا آغاز کرے گی۔
نظر ثانی شدہ نظام الاوقات کے مطابق، ٹرین صبح 7.10 بجے جموں ریلوے اسٹیشن پہنچے گی اور دو منٹ کے وقفے کے بعد یہاں سے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین صبح 8.03 بجے کٹھوعہ پہنچے گی اور نئی دہلی کی طرف آگے کے سفر کے لیے 8.05 پر روانہ ہوگی۔
اسی طرح نئی دہلی سے ٹرین نمبر 22477 رات 8.45 پر کٹھوعہ پہنچے گی اور رات 8.47 پر روانہ ہوگی۔ یہ رات 9.45 بجے جموں اسٹیشن پہنچے گی اور دو منٹ کے لیے رکے گی۔ ٹرین رات 10.42 بجے ادھم پور پہنچے گی اور 10.44 بجے چل کر 11.15 بجے کٹرا پہنچے گی۔
******
ش ح۔ ج ق ۔ م ر
U-NO. 4919
(Release ID: 2005726)
Visitor Counter : 97