مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

این ٹی آئی پی آر آئی ٹی نے آئی آئی ٹی گوہاٹی میں ’’5 جی یوز کیس لیبس: بیداری اور شمولیت سے قبل کی تیاری‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا


ڈی او ٹی کے مالی تعاون سے آئی آئی ٹی گوہاٹی میں 5جی ٹکنالوجی یوز کیسز اور 5جی یوز کیس تجربہ گاہ کے قیام کے سلسلے میں بیداری پیدا کی جا رہی ہے

ڈی او ٹی – ایس آر آئی نے 5جی کے استعمال سے متعلق معاملات اور زراعت، تعلیم، ہنرمندی ترقیات، حفظانِ صحت اور صنعت – 4.0 پر مرتکز نفاذ کا منظرنامہ پیش کیا

وزیر اعظم نے گذشتہ برس ماہ اکتوبر میں ملک بھر میں 100 فائیو جی تجربہ گاہوں کے قیام کی اجازت دی تھی

Posted On: 13 FEB 2024 6:54PM by PIB Delhi

12.02.2024 کو آئی آئی ٹی گوہاٹی میں "فائیو جی یوز کیس لیبس: آگاہی اور شمولیت سے پہلے کی تیاری" پر ایک دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح ڈاکٹر نیرج متل، سکریٹری (ٹیلی کام)، ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت ہند نے کیا۔ ورکشاپ کا اہتمام نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریسرچ، انوویشن اینڈ ٹریننگ (این ٹی آئی پی آر آئی ٹی)، ڈی او ٹی، غازی آباد نے کیا تھا۔ ورکشاپ میں مشرقی خطے کے تقریباً 30 اداروں کے 100 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد فائیو جی تکنالوجی کے استعمال کے معاملات میں جدت کو فروغ دینا تھا۔ ڈی او ٹی کی فنڈنگ سے بھارت بھر میں 100 فائیو  جی یوز کیس تجربہ گاہیں قائم کی جا رہی ہیں جس میں خصوصی طور پر مشرقی خطے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جس میں آئی آئی ٹی گوہاٹی سمیت 30 ادارے شامل ہیں۔ اسٹینڈرڈس-آر اینڈ ڈی-اختراع (ایس آر آئی) ڈویژن، ڈی او ٹی – ایچ کیو فیکلٹی، طلباء اور اسٹارٹ اپ کمیونٹیز کے ذریعے بروقت تنصیب اور موثر استعمال کے لیے 5جی تجربہ گاہوں سے متعلق پالیسی، نفاذ اور صلاحیت سازی کے پہلوؤں کی سربراہی کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں منعقدہ انڈیا موبائل کانگریس کے دوران ملک بھر میں 100 فائیو جی تجربہ گاہوں کے  قائم کی منظوری دی تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SH1O.jpg

ڈاکٹر نیرج متل نے اپنے خطاب میں تعلیمی اداروں سے نئے معاملات تیار کرنے کے سلسلے میں 5جی یوز کیس تجربہ گاہ کو بہتر سے بہتر طور پر بروئے کار لانے کی اپیل کی تھی تاکہ 5جی تکنالوجی کے فوائد ملک بھر  کے معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچ سکیں اور یہ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے میں اپنا تعاون دے سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PSBY.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031LT7.jpg

سکریٹری این ای سی، جناب کے موسیس چلائی نے  ورکشاپ کے دوران موجود مشرقی خطے کے فیکلٹیوں اور صنعتی شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے 5جی یوز کیسز کو بروئے کار لانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NUN8.jpg

صنعت کے ذریعہ حکومت، صنعتی اداروں، تعلیم، زراعت، صحت اور تفریحی سرگرمیوں، وغیرہ کے لیے 5جی کے مختلف مضبوط یوز کیس پیش کیے:

  • نیان ٹیکنالوجیز نے کسی خاص علاقے میں شہری سہولیات کی کمی سے متعلق پیرامیٹرز کو حاصل کرنے اور ڈیٹا پر کارروائی کرنے کے بعد سرکاری ایجنسیوں کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کا حل پیش کیا۔
  • نمبل وژن نے پانی کی بچت اور رساو کے مسائل کے بارے میں نگرانی اور تجویز/عملی تدارک کے لیے اختراعی پروڈکٹ پیش کی۔
  • پرکانت ٹکنالوجی نے ’’ابھے پریمت‘‘ نام کا ایک حل پیش کیا، جو کہ ایک اختراعی صحتی حل ہے جسے بھارت اور امریکہ میں پیٹنٹ کیا گیا اور ڈبلیو ایچ او میں پیش کیا گیا ۔
  • ٹیک ایکس آر نے مختلف یوز کیس – تربیت، ماہرین تعلی، پلگریمیج، وغیرہ کے ساتھ کم لاگت والا اے آر – وی آر پیش کیا۔

آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی گوہاٹی اور دیگر انجینئرنگ کالجوں، صنعتی نمائندوں، اسٹارٹ اپ اداروں، محققین، طلبا اور ڈی او ٹی کے افسران سمیت فیکلٹی ارکان کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔ ورکشاپ کے دوران، شرکاء نے آئی آئی ٹی گوہاٹی میں آئی او ٹی تجربہ گاہ کا دورہ کیا۔

ای ای ای، آئی آئی ٹی، گوہاٹی کے پروفیسر رتن جیت بھٹاچاریہ ، این ٹی آئی پی آر آئی ٹی کے ڈی ڈی جی جناب اتل سنہا نے بھی افتتاحی سیشن میں اپنے نظریات کا اظہار کیا۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4925



(Release ID: 2005718) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Telugu