زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مختلف فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت

Posted On: 06 FEB 2024 6:18PM by PIB Delhi

حکومت ہند، 22 لازمی زرعی فصلوں کے لیے کم از کم  امدادی قیمت (ایم ایس پی)  کا تعین کرتی ہے۔ قیمتوں کا یہ تعین  زرعی لاگت اور قیمتوں کے کمیشن (سی اے سی پی) کی سفارشات، ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں/محکموں کے خیالات کی بنیاد پرطے کیا جاتا ہے۔ حکومت نے اپنے مرکزی بجٹ برائے 19-2018 میں، ایم ایس پی کو پیداواری لاگت کے ڈیڑھ گنا کی سطح پر رکھنے کے لیے، پہلے سے طے شدہ اصول کا اعلان کیا تھا۔ اسی مناسبت سے، تمام لازمی فصلوں  یعنی خریف، ربیع اور دیگر تجارتی فصلوں کے لیے، ایم ایس پی میں اضافہ کیا گیا ہے، جس میں زرعی سال 19-2018 سے تمام ہندوستانی اوزانی اوسط ،پیداواری لاگت کے مقابلے میں کم از کم 50 فیصد کی واپسی  کے ساتھ کی گئی ہے۔ 23-2022 اور 24-2023 میں مطلق اضافے کے ساتھ، پچھلے تین سالوں میں لازمی فصلیں ذیل میں دی گئی ہیں:

کم از کم امدادی قیمتیں (ایم ایس پی) (روپے فی کوئنٹل)

نمبر شمار

اجناس

قسم

2021-

22

2022-

23

2023-

24

22-2021 کے مقابلے 23-2022 میں ایم ایس پی میں اضافہ

23-2022 کے مقابلے 24-2023 میں ایم ایس پی میں اضافہ

 

خریف کی فصلیں

 

 

 

 

 

 

1

دھان

Common

1940

2040

2183

100

143

 

 

Grade 'A'

1960

2060

2203

100

143

2

جوار

Hybrid

2738

2970

3180

232

210

 

 

Maldandi

2758

2990

3225

232

235

3

باجرہ

 

2250

2350

2500

100

150

4

راگی

 

3377

3578

3846

201

268

5

مکئی

 

1870

1962

2090

92

128

6

تور (ارہر)

 

6300

6600

7000

300

400

7

مونگ

 

7275

7755

8558

480

803

8

اُڑد

 

6300

6600

6950

300

350

9

مونگ پھلی

 

5550

5850

6377

300

527

 

10

سورج مکھی کے بیج

 

6015

6400

6760

385

360

 

11

سویابین (پیلا)

 

3950

4300

4600

350

300

12

سیسم

 

7307

7830

8635

523

805

13

نائجرسیڈ

 

6930

7287

7734

357

447

 

14

کپاس

Medium Staple

 

5726

 

6080

 

6620

 

354

 

540

 

 

Long Staple

6025

6380

7020

355

640

 

 ربیع کی فصلیں

 

 

 

 

 

 

15

گندم

 

2015

2125

2275

110

150

16

 جَو

 

1635

1735

1850

100

115

17

چنا

 

5230

5335

5440

105

105

18

مسور (دال)

 

5500

6000

6425

500

425

 

19

سرسوں کا بیج اور سرسوں

 

5050

5450

5650

400

200

20

زعفران

 

5441

5650

5800

209

150

 

دیگر فصلیں

21

ناریل (کلنڈر سال)

تیل نکالنے والا

10335

10590

10860

255

270

 

 

گولہ

10600

11000

11750

400

750

22

پٹ سن

 

4500

4750

5050

250

300

نوٹ: حکومت نے ملنگ کوپرا کے لیے  11160 روپئے فی کوئنٹل اور بال کوپرا کے لیے، سال 2024 سیزن کے لیے، 12000 روپے  فی کوئنٹل ایم ایس پی کا اعلان کیا ہے۔

ایم ایس پی پالیسی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، حکومت فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) اور ریاستی ایجنسیوں کے ذریعے، دھان اور گندم کے لیے امدادی  قیمت کی حمایت میں توسیع کرتی ہے۔ اس پالیسی کے تحت کسانوں کی طرف سے مقررہ مدت کے اندر اور حکومت کی طرف سے تجویز کردہ تصریحات کے مطابق پیش کردہ غذائی اناج، ریاستی حکومت کی ایجنسیوں اور مرکزی پول کے لیے ایف سی آئی کے ذریعے ایم ایس پی پر خریدے جاتے ہیں۔ مزید برآں، متعلقہ ریاستی حکومتوں کے مشورے سے ایم ایس پی پر اس کے رہنما خطوط کے مطابق، پی ایم- آشا کی امبریلا اسکیم کے تحت، قیمتوں کی امدادی اسکیم کے تحت، منصفانہ اوسط معیار (ایف اے کیو) کے تیل کے بیج، دالیں اور کھوپرا ،رجسٹرڈ کسانوں سے خریدے جاتے ہیں، جب ان کی مارکیٹ قیمت پیداوار، ایم ایس پی سے نیچے ہو۔ کپاس اور جوٹ بھی حکومت کی طرف سے ایم ایس پی پر ب،الترتیب کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) اور جوٹ کارپوریشن آف انڈیا (جے سی آئی) کے ذریعے خریدی جاتی ہے۔ حکومت کی قیمتوں کی پالیسی کا مقصد، کسانوں سے ان کی پیداوار ایم ایس پی پر خریدنے کی پیشکش کرتے ہوئے، منافع بخش قیمتوں کو یقینی بنانا ہے۔ تاہم، کسان اپنی پیداوار، سرکاری خریداری ایجنسیوں کو ایم ایس پی پر یا کھلے بازار میں فروخت کرنے کے لیے آزاد ہیں، جو بھی ان کے لیے فائدہ مند ہو۔

اناج کی خریداری 15-2014 میں 761.40 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 23-2022 میں 1062.69 لاکھ میٹرک ٹن ہو گئی ہے ،جس سے 1.6 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اسی مدت کے دوران اناج کی خریداری پر (ایم ایس پی پر ) ہونے والے اخراجات 1.06 لاکھ کروڑ روپئے سے بڑھ کر 2.28 لاکھ کروڑ  روپئے ہو گئے۔

 یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4903

(ش ح –ا ع  - ر ا) 



(Release ID: 2005631) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi