سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے میزورم میں ایزول اور کولاسیب اضلاع میں  این ایچ - 6 پر 4 لین والے حصے کی تعمیر کے لیے 1742.11 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 13 FEB 2024 4:20PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے 4 لین والے این۔ کان پُئی (این۔ مولوم) – این ایچ – 6  پر سائرنگ سیکشن کی تعمیر کے لیے 1742.11 کروڑ روپے کی منظوری دی، جو  سلچر-والرینگٹے- سائرنگ سڑک کے میزورم کے اضلاع ایزول اور کولاسیب کے ساتھ واقع ہے ۔  

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب گڈکری نے کہا کہ یہ 24.41 کلومیٹر کا پروجیکٹ انجینئرنگ ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن  (ای پی سی) موڈ کے تحت نیشنل ہائی وے (اصل) – شمال مشرقی  (این ایچ (او) – این ای) کے حصے کے طور پر انجام دیا جائے گا ۔

جناب گڈکری نے کہا کہ تصور شدہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کا مقصد ترقی یافتہ علاقوں میں مقامی ٹریفک کی مداخلت کو روکتے ہوئے بلاتعطل ٹریفک کی آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنا ہے ۔  اس قدم سے شہری علاقوں میں بھیڑ کو کم کرنے  میں مدد ملے گی ، اس طرح ان تعمیر شدہ علاقوں میں سڑک کی حفاظت  میں اضافہ ہوگا ۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اسٹریٹجک پروجیکٹ بہت زیادہ آبادی والے علاقوں کو الگ کرنے ، بھیڑ  بھاڑ کو کم کرنے اور ایزول شہر کے اندر سڑک کی حفاظت  میں اضافہ کرنے کی بھی کوشش ہے ۔   انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ،  اس میں ویرینگٹے سے سائرنگ تک قومی شاہراہ کی موجودہ لمبائی 25 کلو میٹر تک کم کرنے کا  نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔

*************

 

ش ح   ۔  ا س   ۔   ت ح

U. No.  4905


(Release ID: 2005615) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Telugu