شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
وقت مدتی افرادی قوت کا سروے (پی ایل ایف ایس) – سہ ماہی بلیٹن [اکتوبر – دسمبر 2023]
اکتوبر – دسمبر 2022 سے اکتوبر – دسمبر 2023 کے دوران، 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے، شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 7.2 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد ہو گئی
اکتوبر - دسمبر 2022 سے اکتوبر - دسمبر 2023 کے دوران، 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے، شہری علاقوں میں افرادی قوت کی شرکت کی شرح میں بالترتیب 48.2 فیصد سے 49.9 فیصد تک اضافہ ہوا ہے
اکتوبر - دسمبر 2022 سے اکتوبر - دسمبر 2023 میں شہری علاقوں میں ،خواتین افرادی قوت کی شرکت کی شرح، 22.3 فیصد سے بڑھ کر 25.0فیصد ہو گئی، جو ایل ایف پی آر میں مجموعی طور پر بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے
پندرہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے، ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) میں بڑھتا ہوا رجحان، اکتوبر - دسمبر 2022 میں 44.7فیصد سے اکتوبر - دسمبر 2023 میں 46.6فیصد تک
Posted On:
12 FEB 2024 4:58PM by PIB Delhi
وقت مدتی افرادی قوت کے اعداد و شمار کی دستیابی کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے، نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) نے اپریل 2017 میں، متواترافرادی قوت کا سروے (پی ایل ایف ایس) شروع کیا۔
پی ایل ایف ایس کا مقصد بنیادی طور پر دو رخی ہے:
· صرف شہری علاقوں کے لیے ‘موجودہ ہفتہ وار صورتحال ’ (سی ڈبلیو ایس) میں تین ماہ کے مختصر وقفے میں ،روزگار اور بے روزگاری کے کلیدی اشاریوں (جیسے ورکر پاپولیشن ریشو، لیبر فورس کی شرکت کی شرح، بے روزگاری کی شرح) کا تخمینہ لگانا۔
· دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں، سالانہ‘معمول کی صورتحال’ (پی ایس+ایس ایس) اور سی ڈبلیو ایس ،دونوں میں روزگار اور بے روزگاری کے اشارے کا تخمینہ لگانا۔
دسمبر 2018 کو ختم ہونے والی سہ ماہی سے ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے، پی ایل ایف ایس کے 20 سہ ماہی بلیٹنز پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ ان سہ ماہی بلیٹنز میں افرادی قوت کے اشاریوں کے تخمینے، یعنی افرادی قوت کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر)، ورکروں کی آبادی کی شرح (ڈبلیو پی آر)، بے روزگاری کی شرح (یو آر)، موجودہ ہفتہ وار میں روزگار اور کام کی صنعت میں وسیع حیثیت کے لحاظ سے کارکنوں کی تقسیم،شہری علاقوں کے لیے صورتحال (سی ڈبلیو ایس) پیش کی گئی ہے۔
موجودہ سہ ماہی بلیٹن اکتوبر-دسمبر 2023 کی سہ ماہی کے لیے اس سلسلے کا اکیسواں بلیٹن ہے۔
اکتوبر - دسمبر 2023 کی سہ ماہی کے دوران پی ایل ایف ایس فیلڈ ورک
اکتوبر-دسمبر 2023 کی مدت کے لیے، الاٹ کیے گئے تمام نمونوں کے سلسلے میں معلومات اکٹھا کرنے کا فیلڈ ورک ،پہلے دورے کے ساتھ ساتھ نمونوں کو دوبارہ دیکھنے کے لیے بروقت مکمل کیا گیا۔ منی پور میں 4 پہلے وزٹ ایف ایس یو[1] اور ایف ایس یوز کے 3 دوبارہ دورے (مدھیہ پردیش، تریپورہ اور چندی گڑھ سے ایک ایک) کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔
متعلقہ سہ ماہی کے لیے پی ایل ایف ایس کے تخمینے استعمال کرتے وقت ان پہلوؤں کو ذہن میں رکھا جا سکتا ہے۔
شہری علاقوں میں اس مدور پینل کے نمونے لینے کا ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے۔ اس مدور پینل اسکیم میں، شہری علاقوں میں ہر منتخب گھرانے کا چار بار دورہ کیا جاتا ہے، شروع میں ‘پہلے وزٹ شیڈول’ کے ساتھ اور تین بار بعد میں‘دوبارہ ملاقات کے شیڈول’ کے ساتھ۔ مدورکی اسکیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ 75 فیصد پہلے مرحلے کے نمونے لینے والے یونٹس (ایف ایس یوز) لگاتار دو دوروں کے درمیان مماثل ہوں۔
کل ہند سطح پر، شہری علاقوں میں، اکتوبر سے دسمبر 2023 کی سہ ماہی کے دوران، کل 5697 ایف ایس یوز (یو ایف ایس بلاکس) کا سروے کیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں سروے کیے گئے شہری گھرانوں کی تعداد 44544 تھی اور سروے کیے گئے افراد کی تعداد 169209 تھی۔
سہ ماہی بلیٹن کے لیے کلیدی روزگار اور بے روزگاری کے اشاریوں کا تصوراتی ڈھانچہ: وقت مدتی افرادی قوت کا سروے (پی ایل ایف ایس)، کلیدی روزگار اور بے روزگاری کے اشاریوں کا تخمینہ فراہم کرتا ہے، جیسے کہ افرادی قوت کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر)، ورکروں کی آبادی کی شرح (ڈبلیو پی آر،(ڈبلیو پی آر)، بے روزگاری کی شرح وغیرہ۔ یہ اشارے، اور ‘موجودہ ہفتہ وار صورتحال’ کی وضاحت اس طرح کی گئی ہے:
- افرادی قوت کی شرکت کی شرح(ایل ایف پی آر): ایل ایف پی آر کی تعریف، آبادی میں افرادی قوت میں افراد کی فیصد (یعنی کام کرنے والے یا تلاش کرنے والے یا کام کے لیے دستیاب) کے طور پر کی جاتی ہے۔
- ورکروں کی آبادی کی شرح (ڈبلیو پی آر): ڈبلیو پی آر کی تعریف، آبادی میں ملازم افراد کی فیصد کے طور پر کی جاتی ہے۔
- بے روزگاری کی شرح (یو آر): یو آر کی تعریف، افرادی قوت میں موجود افراد کے درمیان بے روزگار افراد کے فیصد کے طور پر کی جاتی ہے۔
- موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس): سروے کی تاریخ سے پہلے کے آخری 7 دنوں کے حوالہ کی مدت کی بنیاد پر ،طے شدہ سرگرمی کی حیثیت کو فرد کی موجودہ ہفتہ وار صورتحال (سی ڈبلیو ایس) کہا جاتا ہے۔
سہ ماہی اکتوبر – دسمبر 2023 کے لیے سہ ماہی بلیٹن، وزارت کی ویب سائٹ (https://mospi.gov.in) پر دستیاب ہے۔ اہم نتائج منسلک بیانات میں دیئے گئے ہیں۔
ملحقہ
پی ایل ایف ایس کے کلیدی نتائج، سہ ماہی بلیٹن (اکتوبر – دسمبر 2023)
- 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے لیبر فورس کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) میں بڑھتا ہوا رجحان
شہری علاقوں میں، ایل ایف پی آر، اکتوبر - دسمبر 2022 میں 48.2 فیصد سے بڑھ کر، اکتوبر - دسمبر 2023 میں 15 سال سے اوپر کے افراد کے لیے 49.9فیصد ہو گیا۔ اس عرصے کے دوران مردوں کے لیے ایل ایف پی آر 73.3 فیصد سے بڑھ کر، 74.1 فیصد ہو گیا۔ خواتین کے لیے، ایل ایف پی آر اس مدت کے دوران، 22.3 فیصد سے بڑھ کر 25.0فیصد ہو گیا۔
بیان 1: شہری علاقوں میں سی ڈبلیو ایس میں ایل ایف پی آر (فیصد میں) 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے۔
پورے ہندوستان میں
|
سروے کی مدت
|
مرد
|
خاتون
|
افراد
|
(1)
|
(2)
|
(3)
|
(4)
|
اکتوبر -دسمبر 2022
|
73.3
|
22.3
|
48.2
|
جنوری-مارچ 2023
|
73.5
|
22.7
|
48.5
|
اپریل – جون 2023
|
73.5
|
23.2
|
48.8
|
جولائی – ستمبر 2023
|
73.8
|
24.0
|
49.3
|
اکتوبر – دسمبر 2023
|
74.1
|
25.0
|
49.9
|
-
- 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ورکر وں کی آبادی کی شرح (ڈبلیو پی آر) میں بڑھتا ہوا رجحان
پندرہ سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے،شہری علاقوں میں ڈبلیو پی آر، اکتوبر – دسمبر 2022 میں 44.7 فیصد سے بڑھ کر اکتوبر – دسمبر 2023 میں 46.6 فیصد ہو گیا۔ مردوں کے لیے، اس مدت کے دوران یہ 68.6فیصد سے بڑھ کر 69.8فیصد ہو گیا اور خواتین کے لیے، اس عرصے کے دوران یہ 20.2فیصد سے بڑھ کر 22.9فیصد ہو گیا۔
بیان 2: شہری علاقوں میں سی ڈبلیو ایس میں، 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ڈبلیو پی آر (فیصد میں) ۔
پورے ہندوستان میں
|
سروے کی مدت
|
مرد
|
خاتون
|
افراد
|
(1)
|
(2)
|
(3)
|
(4)
|
اکتوبر -دسمبر 2022
|
68.6
|
20.2
|
44.7
|
جنوری-مارچ 2023
|
69.1
|
20.6
|
45.2
|
اپریل – جون 2023
|
69.2
|
21.1
|
45.5
|
جولائی – ستمبر 2023
|
69.4
|
21.9
|
46.0
|
اکتوبر – دسمبر 2023
|
69.8
|
22.9
|
46.6
|
-
- 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے بے روزگاری کی شرح (یو آر)
پندرہ سال سے اوپر کے افراد کے لیے، شہری علاقوں میں یو آر، اکتوبر - دسمبر 2022 میں 7.2فیصدسے کم ہو کر اکتوبر - دسمبر 2023 میں 6.5 فیصد رہ گیا۔ مردوں کے لیے، یو آر، اکتوبر-دسمبر 2022 میں 6.5 فیصد سے کم ہو کر، اکتوبر-دسمبر 2023 میں 5.8فیصدہو گیا، جب کہ خواتین کے لیے یو آر، اکتوبر-دسمبر 2022 میں 9.6 فیصد سے کم ہو کر، اکتوبر-دسمبر 2023 میں 8.6فیصد ہو گیا۔
بیان 3: شہری علاقوں میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے، سی ڈبلیو ایس میں ڈبلیو پی آر (فیصد میں)
پورے ہندوستان میں
|
سروے کی مدت
|
مرد
|
خاتون
|
افراد
|
(1)
|
(2)
|
(3)
|
(4)
|
اکتوبر -دسمبر 2022
|
6.5
|
9.6
|
7.2
|
جنوری-مارچ 2023
|
6.0
|
9.2
|
6.8
|
اپریل – جون 2023
|
5.9
|
9.1
|
6.6
|
جولائی – ستمبر 2023
|
6.0
|
8.6
|
6.6
|
اکتوبر – دسمبر 2023
|
5.8
|
8.6
|
6.5
|
*****
U.No.4892
(ش ح –ا ع - ر ا)
(Release ID: 2005578)
Visitor Counter : 96