بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے نیو کویسٹ ایشیا فنڈ - IV (سنگاپور) پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ شیڈو فیکس ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے کچھ شیئر کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 06 FEB 2024 10:05PM by PIB Delhi

بھارتی کے مسابقتی کمیشن  (سی سی آئی) نے نیو کویسٹ ایشیا فنڈ -  IV (سنگاپور) پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ شیدوفیکس ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے کچھ شیئر کے حصول کو منظوری دے دی ہے ۔

مجوزہ مجموعے کا تعلق شیڈو فیکس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایف ایکس /ٹارگٹ)  میں نیو کویسٹ ایشیا فنڈ IV (سنگاپور) پرائیویٹ کے ذریعے کچھ شیئر کے حصول سے ہے ۔  یہ شیئرز ایٹ روڈس انویسٹمنٹس ماریشس دوئم لمیٹڈ (ایٹ روڈز) اور  ایس ایف ایکس کے کچھ دوسرے شیئر ہولڈرز سے  کے ہیں۔

ٹی پی جی این کیو ایک بند نجی ایکویٹی فنڈ کا حصہ ہے، جس کا انتظام ٹی پی جی نیو کویسٹ  کرتا ہے جسے پہلے نیو کویسٹ کیپیٹل پارٹنرس کے نام سے جانا جاتا تھا ۔  ٹی پی جی،  این کیو ٹی پی جی گروپ کا ایک حصہ ہے ۔ ٹی پی جی، ٹی پی جی (ٹی پی جی) ان کارپوریشن گروپ کی حتمی ہولڈنگ کمپنی ہے ۔  ٹی پی جی نیو کویسٹ پورے ایشیا پیسفک خطے میں نجی ایکویٹی سرمایہ کاری کے متنوع پورٹ فولیو کا انتظام کرتا ہے ۔

ٹارگٹ ایک کراؤڈ سورسڈ، ٹیکنالوجی سے چلنے والا لاجسٹکس پلیٹ فارم ہے جو  خاص طور پر بھارت میں ای کامرس پلیٹ فارمز کو ہائپر لوکل ڈیلیوری سروسز اور تھرڈ پارٹی لاجسٹکس سروسز فراہم کرتا ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ مندرجہ ذیل ہے۔

*************

ش ح    ۔   ا س   ۔   ت ح

U. No.  4895


(Release ID: 2005574) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi