امور داخلہ کی وزارت

 امورداخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے جیتل پور، احمد آباد، گجرات میں نرنارائن شاستری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این ایس آئی ٹی) کا افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے گجرات فورنسک سائنس یونیورسٹی کو نیشنل فورنسک سائنس یونیورسٹی بنانے کا کام کیا

جیتل پور نہ صرف احمد آباد بلکہ پوری ریاست گجرات کے لیے فورنسک سائنس کے مطالعہ کا مرکز بنے گا

 دوہزار پچیس  سے ہر سال 30 ہزار نوجوان فورنسک سائنس کے ماہرین بن کر ملک کی خدمت کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت نے نئی تعلیمی پالیسی بنائی، اب ٹیکنالوجی کے طلباء بھی اگر دلچسپی رکھتے ہیں تو معاشیات پڑھ سکتے ہیں

فورنسک سائنس یونیورسٹی کو دنیا کی صف اول کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طور پر فروغ دیا جائے گا

Posted On: 12 FEB 2024 7:43PM by PIB Delhi

 امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے احمد آباد میں جیتل پور میں نرنارائن شاستری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این ایس آئی ٹی) کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QN48.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ سوامی نارائن بھگوان کے قدموں نے جیتل پور گاؤں اور کالوپور گڈی سنستھا کو تعلیم کے گڑھ کے طور پر بدل دیا ہے۔ سوامی نارائن فرقہ نے بہت سی سرگرمیوں اور مندروں کی تعمیر کے ذریعے فرد، خاندان، مذہب اور پوری دنیا کی فلاح و بہبود کے لیے مذہبی شعور کو بیدار کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی نارائن فرقہ کے مندروں نے گجرات میں تعلیم کے میدان میں سب سے بڑا کام کیا ہے۔ ان گروکلوں نے قبائلی افراد، دلتوں اور گاؤں کے غریب لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی نارائن فرقہ کے بغیر گجرات میں خواندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ سوامی نارائن فرقہ کے تعاون سے ہی آج جیتل پور کے مشہور تعلیمی ادارے کے تحت نارنرائن شاستری انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اور فورنسک سائنس یونیورسٹی کے ساتھ گریجویشن اور ڈبل گریجویشن کا ایک کالج شروع کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اب جیتل پور میں بی ایس سی. فورنسک سائنس، ایم ایس سی فورنسک سائنس، ایم ایس سی  سائبر سیکورٹی اور ڈیجیٹل فورنکس کے 5 سالہ مربوط کورس پڑھائے جائیں گے۔ جناب شاہ نے یقین ظاہر کیا کہ اس کورس کے ساتھ جیتل پور نہ صرف احمد آباد بلکہ پورے گجرات کے نوجوانوں کے لیے فورنسک سائنس کے مطالعہ کا مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب نریندر مودی جی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو گجرات فورنسک سائنس یونیورسٹی قائم کی گئی تھی، اور جب ملک کے عوام نے مودی جی کو وزیر اعظم بنایا تو انہوں نے گجرات فورنسک سائنس یونیورسٹی کو نیشنل فورنسک سائنس یونیورسٹی بنانے کا کام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H8V2.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی فورنسک سائنس کی خصوصی تعلیم کے لیے کوئی یونیورسٹی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیتل پور میں ہندوستان کا نواں فورنسک کالج ہے۔ فورنسک سائنس یونیورسٹی ایک برگد کا درخت بننے جا رہی ہے جو پوری دنیا میں فورنسک سائنس میں تعلیم، تربیت، تحقیق اور اختراعات کو  زمینی  سطح تک پہنچانے کے عمل سے منسلک ہو گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ہر شعبے کے قوانین میں بنیادی تبدیلیاں لانا شروع کر دی ہیں۔ وزیر اعظم مودی جی نے 15 اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے کہا تھا کہ ہندوستان کے شہریوں کو 15 اگست 2047 سے پہلے اپنے معاشرے اور ملک سے غلامی کی تمام نشانیوں اور غلامی کے زمانے کے تمام اصول و ضوابط کو ختم کرنے کا مقصد بنانا چاہیے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن پارٹی آزادی کے بعد 70 سال تک اقتدار میں رہی، لیکن ہمارے ملک میں پرانے فوجداری نظام انصاف اور انگریزوں کے بنائے ہوئے قوانین چلتے رہے، جس کی روح ہندوستانی نہیں تھی۔ انگریزوں نے ہندوستان پر حکومت کرنے کے لیے قوانین بنائے تھے نہ کہ ہندوستان کے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے۔ اس لیے اس قانون کا نام تعزیرات ہند تھا۔ اب انڈین پینل کوڈ کو بھارتیہ نیا ئےسنہتا سے بدل کر انصاف شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے شہری، مائیں اور بیٹیاں، نئے قانون کے مرکز میں ہیں۔ انہیں انصاف فراہم کرنے کے لیے ہندوستانی عدالتی روایت کی شکل میں قانونی نظام میں ایک نئی شروعات کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NSJE.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ فورنسک سائنس نے نئے قانون میں اہم رول ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے قانون کے مکمل نفاذ کے بعد ملک بھر میں سات سال یا اس سے زیادہ کی سزا کے ساتھ تمام جرائم میں فورنسک سائنس کے ثبوت جمع کرنے کو لازمی قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے ہزاروں فورنسک سائنس کے ماہرین کی ضرورت ہوگی۔ جناب شاہ نے کہا کہ نئے قوانین وضع کرنے کا عمل 2020 میں شروع ہوا تھا، اور فورنسک سائنس یونیورسٹی بھی 2020 میں قائم کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 2025سے ہر سال   30ہزار نوجوان  فورنسک سائنس کے ماہر بن کر ملک کی خدمت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004377G.jpg

 امور داخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی وزیرنے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے  ایک نئی تعلیمی پالیسی  بھی متعارف کرائی ہے۔ پہلے تعلیم خصوصاً اعلیٰ تعلیم اسٹریم پیسیفک تھی لیکن اب اگر ٹیکنالوجی کے طالب علم  کو  معاشیات میں دلچسپی ہے تو وہ بھی پڑھ سکتا ہے۔ طب کے ساتھ ساتھ اخلاقیات، تجارت اور فنون بھی سیکھ سکتے ہیں۔ مودی حکومت نے نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعے تعلیم میں کھلا پن لانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تعلیمی نظام شروع کیا گیا ہے تاکہ ملک کی  یونسیٹیز عالمی درجہ بندی میں اچھا مقام حاصل کرسکیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں، فورنسک سائنس یونیورسٹی کو دنیا کی معروف تکنیکی یونیورسٹی کے طور پر تیار کیا جائے گا، اور حکومت ہند کی وزارت داخلہ اس کے لیے تمام تیاریاں کر رہی ہے۔

*************

( ش ح ۔ف ا ۔ رض (

U. No.4879

 



(Release ID: 2005524) Visitor Counter : 59


Read this release in: English